6.جب دل ہی نا ہو تو

1.2K 79 55
                                    

قسط-6

"ہیلو جی کون؟"
حبا نے تب سے بج رہے فون کو اٹھا کے کان سے لگایا

"تمہیں اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے...یہ بتاؤ کون تھا مال میں وہ آدمی جس سے تم بات کررہی تھی"

آگے سے گمبھیر لیکن سرد آواز سن کر حبا سن ہوگئی..

"نرمی سے کہی بات سمجھ نہیں آتی نا تمہیں اب دیکھو یہ دا ڈی کیا کرتا ہے..."
روکھے لہجے میں دھمکی دیکر کھٹاک سے فون رکھ دیا گیا

حبا نے اپنی گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو کمپوز کیا
حبا بیٹا..ڈرو مت کچھ نہیں کرسکے گا یہ ہاں کچھ نہیں کرسکے گا..آج تمہاری پر فارمنس ہے اس پر فوکس کرو عزت کا سوال ہے..
وہ لمبے لمبے سانس لیتی بولتی جارہی تھی کہ سب حصہ لینے والوں کا جائزہ لیتے اقبال سر کچھ اسٹوڈنٹس کے ساتھ اندر داخل ہوئے

"کون کچھ نہیں کرسکے گا بیٹے.."

حبا چونک گئی اور سر کو دیکھا..دل کیا کی خوب روئے اور اپنا سارا ڈر سر کو بتادے لیکن وہ نہیں چاہتی تھی کہ اسکی وجہہ سے کوئی بھی پریشان ہو

"نو سر وہ میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی"
حبا نے نظریں جھکا کر وضاحت دی

"اچھا....."
اقبال سر کو یقین تو نا آیا لیکن انہوں نے اس وقت خاموش ہوجانا ہی بہتر سمجھا اور شفقت سے اسکے سر پہ ہاتھ پھیر کے دوسری طرف نکل گئے

حبا نے نظریں اٹھا کر انکی پشت دیکھی آنکھوں میں آنسو تھے اور سوچا کی کاش ابو بھی ایسے ہی ہوتے تو میرے اندر ڈر نامی چیز ہی نا ہوتی
میں بھی سائشہ مائشہ اور دوسری لڑکیوں کی طرح پر اعتماد ہوتی ماں باپ ہونے کے باوجود بھی میں ہمیشہ سے یتیموں کی زندگی گزارتی آئی ہوں
اگر اس بات کو یاد کرنے بیٹھ جاؤ تو نا ہی دکھ ختم ہوگا اور نا ہی آنسو..اسی لیے خاموش ہوجانا ہی بہتر تھا
حبا بھی آنسو پوچھ کر اپنی تیاری میں لگ گئی

آج حبا کی پرفامنس تھی...ایک غزل تھی جو اسے پڑھنی تھی...آواز بہت زیادہ پیاری ہونے کی وجہہ سے ٹیچرز خود آکر اسے بول گئے تھے کی غزل پڑھو یا کوئی بھی گانا گاؤ..ٹیچرز اور سائشہ مائشہ کی فل زبردستی پر وہ مان تو گئی لیکن شرط یہ رکھی کہ پڑھتے وقت اسکا چہرا کسی کو نہیں دکھنا چاہیے ورنہ وہ نہیں پڑھ پائیگی..سب اسکی عجیب منطق پر حیران تو ہوئے لیکن مان بھی گئے..وہ کہاں جانتے تھے کی جسکے ماں باپ اپنے بچوں کو یتیم بچوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیتے ہیں انکے بچوں کی شخصیت کچھ اسی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے حبا کی شخصیت بھی کچھ ایسی ہی ہوگئی تھی..جب اسے کسی کا پیار کسی کا اعتماد حاصل ہوگا..تب ہی وہ بھی عام انسانوں جیسی پر اعتماد لڑکی بن پائیگی...

جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅Where stories live. Discover now