18.جب دل ہی نا ہو تو

1K 87 69
                                    

قسط-18

بیاہ کر میں آئی ہوں سجنا..
تیری گلی،تیرے انگنا

بہتے اشکوں کے ساتھ رخصت ہوئی تیرے سنگ
سوچا تھا، بھردے گا میری زندگی میں تُو..
محبتوں کے رنگ

سوچا جاتا ہے جو، اکثر ہوتا نہیں ہے وہ
میں بھول کیسے گئی تیرا، جس کا کہنا ہے 'جب دل ہی نا ہو'

اتنا بڑا دھوکا..اتنی بڑی سازش..اتنا بڑا جھوٹ..حبا کے اوپر اس وقت عجیب کیفیت سوار تھی..دکھ،رنج،غصہ، اپنا آپ بے وقوف بنے جانا دا ڈی کے ہاتھوں اسے عجیب کیفیت میں مبتلا کررہا تھا ..اسے اس وقت پتا نہیں تھا کہ وہ کیا کر لے گی

اگلے پانچ منٹ میں وہ دروازہ کھول کے نارمل انداز میں اندر آیا..اسے نظر انداز کرکے کبرڈ کھول کر سادہ شلوار سوٹ نکال لیا
حبا اسکے عام سے انداز دیکھ کر بھپھر گئی..اپنے دلہن والے حلیے کی پرواہ کئیے بغیر جلدی جلدی نیچے اتری اور جاکر اسکا کالر اپنے دونوں ہاتھوں کے شکنجے میں جکڑ لیا...

"کیوووں ں؟ کیووں کیا آپ نے ایسااااااااا؟ مجھے دھوکا دے کر کیا ملا آپ کو؟"
اسکا کالر جھنجھوڑتے ہوئے وہ چیخ کر بولتی اس سے جوابدہ تھی

"اپنی حدود سے آگاہ تو ہونا؟ شائد نہیں ہو تب ہی حد سے بڑھ رہی ہو.."
اپنے کالر سے اسکے ہاتھ جھٹکتے ہوئے وہ غرایّا

"حد سے تو آپ بڑھ گئے ہیں..اسی لئیے میرے دل سے اترگئے ہیں"
جملہ ایک تھا جزبات بے شمار تھے

"بول ایسے رہی ہو جیسے مجھے فرق پڑجائے گا"
دا ڈی کا بے فکرا تمسخرا لہجہ

"ہنہہ..فرق..جانتی ہوں جس کا دل ہی پتھر کا ہے اسے کیا فرق پڑے گا کسی کے جزبات و احساسات کا"
وہ دا ڈی کی طرف پیٹھ کرتی دکھ سے بولی

مگر دا ڈی نے اسکا ہاتھ پکڑ کر ایک دم اسے اپنے سامنے کھینچا جس سے وہ اسکے سینے سے ٹکراتے ٹکراتے بچی مگر حواس بکھر گئے

"اور جب دل ہی نا ہو تو"
دا ڈی کے اس والے جملہ پہ حبا کو نئے سرے سے طیش آگیا اور اس نے جھٹکے سے اپنے ہاتھ چھڑوانے دیکھے مگر دا ڈی کی گرفت مضبوط تھی..
حبا نے کتنی ہی دیر کوشش کی مگر آخر میں ناکامیابی پر تھک کر اسی کے سینے پہ سر رکھ کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

"چھوڑ دیں مجھے ورنہ یہ الزام لگنے میں بھی شائد دیر نا لگے کہ گلے پڑ رہی ہوں.. ویسے بھی آپ کے پاس تو دل ہی نہیں ہے نا"
روتے روتے وہ بے بسی سے بولی

"میں بات پر الزام نہیں لگاتا، بات کی بنیاد بتاتا ہوں..ویسے بھی الزام وہ لگاتے ہیں جو کمزور ہوتے ہیں"
کسی بھی چیز سے عاری دھیما لہجہ رکھے دا ڈی بولا

"وجہہ تو بتا ہی سکتے ہیں نا ارشمان سر؟
وہ جیسے تھک چکی تھی

"جان کر کیا کرلو گی؟"
اس کی آواز ابھی بھی دھیمی تھی

"کیا کرسکتی ہوں؟"
حبا نے الٹا دا ڈی سے سوال کیا
"بے چینی ختم نہیں ہوگی مگر سکون تو میسر ہوگا "
وہ جلد تبدیلیوں کو قبول کرنے والی نرم دل لڑکی
وہیں وہ ان ہی تبدیلیوں کا سبب بننے اور اپنی کرنے والا سنگدل آدمی

" پتا ہے..میں نے کچھ دن پہلے ایک جملہ اپنے آپ سے بولا تھا جسکی حقیقت وقت کے ساتھ دھندلاگئی تھی مگر آج وہ پھر سے اپنے پورے آب وتاب سے میری نظروں کے سامنے جھلمل کررہی ہے جسکی روشنی سے میری آنکھیں جلن کا شکار ہورہی ہیں"
بولنے کے ساتھ اب وہ دھیرے دھیرے غنودگی میں جارہی تھی

دا ڈی خاموش ہی رہا
"وہ جملہ 'قبول تو میں نے ابھی بھی اس شخص کو نہیں کیا مگر نا چاہتے ہوئے بھی اس رشتہ کو کرنا پڑرہا ہے' یہ تھا"
اب اسکی آواز بہت بوجھل ہوچکی تھی

دا ڈی نے ابھی بھی کوئی آواز نہیں کی
ایسے ہی مزید پانچ منٹ سرک گئے
دا ڈی نے جب اسے یوں ہی اپنے سینے پہ سر رکھے سویا ہوا دیکھا تو ہلکا سا مسکرایا
اور اسکے ہاتھ اپنی گرفت سے آزاد کئیے

دھیرے سے اپنے دونوں بازؤوں میں اٹھاتا وہ اسے بیڈ پر لایا اور ویسے ہی لٹادیا..پھر تکیہ سیٹ کرکے اس پر کمبل برابر کیا
تھوڑا سا جھک کے دھیرے سے اسکے کان میں سرگوشی کے انداز میں بولنے لگا
"تو بچوں آج کا سبق تھا کہ بلا وجہہ کسی کی مردانگی کو ٹیگ نہیں کرنا چاہئیے..تمہیں اب تک سزا ملی تمہارے کہے اس جملے کی وجہہ سے..اب سزا کی مدت پوری ہوئی مگر اب تم خود اپنے آپ کو سزا دے رہی ہو کڑھ کڑھ کے...خیر بات ہے اصل مدعے کی کہ پہچان کیوں چھپائی؟ تو وہ تو تمہیں پہلے نکاح کے وقت ہی پتا چل جاتی اگر جو حواس ایک جگہ رکھ کر سنتی..بہت سے ایسے مواقع آئے جہاں دماغ لگا کر سوچتی یا غور کرکے دیکھتی تو جان جاتی مگر..پھر لاسٹ ٹائم ممبئی سے واپسی پر جنگل میں ہوئے حادثے کے بعد جب سب کو پکڑوایا جاچکا تھا تب بھی میں نے ایک کلیو چھوڑا تھا مگر تم وہاں بھی جان نا پائیں"
سرسراتے لہجے میں دا ڈی نے اپنی بات کہی اور اٹھ کر لائٹ بند کرکے صوفے پر جاکر لیٹ گیا

اسکے جاتے ہی حبا نے پٹ کرکے آنکھیں کھولی
"مجھے تڑپاکے خوشی ملتی ہے نا آپ کو..تو آج میں بھی یہ عہد کرتی ہوں کہ سیم سچویشن پہ آپکو یعنی ارشمان دانیال عرف دا ڈی کو نہیں لایا تو میرا نام بھی حبا ارشمان دانیال نہیں "
اس نے ایک عزم کے ساتھ سوچا

" میرے خلاف جو پلان پک رہا تھا اگر وہ دم ہوگیا ہو تو سوجاؤ رات بہت ہوگئی ہے"
دا ڈی کی آواز پہ وہ چونک گئی اور بغیر کچھ کہے آنکھیں موند لیں

____________________________________
Darmiyan mien kya hua hoga jo ye donon yahan hain🤔koi mujhe batayega?
.
.
😂😂epi bahut se bhi bahut zyada choti hai..magar itna hi likha maine aur pata nahi kyun upload bhi kardiya🤔🤔
Aap log pehle ki tarah vote comment nahi karte isiliye dil bhi nahi karta likhne ka😐

جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅Where stories live. Discover now