قسط-14
بھری دنیا میں خود کو تنہا بناتے ہیں وہ
اسی کے ساتھ اپنا وجود کھوتے ہیں وہ..پتا نہیں کیا سوچتے ہیں وہجب اعزاز بخشیں ہم انہیں خود کی زندگی سے جوڑ کر
پر پتا نہیں کیوں پھر بھی خود کو بدقسمت بولتے ہیں وہ..پتا نہیں کیا سوچتے ہیں وہروگ لگاکر پیار کا مانتے نہیں ہیں کبھی
پھر بھی دید کو ترسے نین لیے ایک ٹک دیکھتے ہیں وہ...پتا نہیں کیا سوچتے ہیں وہ
~شائستہ تحنینارشمان کے پڑھے گئے جملوں پر سب کے بجتے ہاتھ اسے ہوش میں لے آئے
اور اس نے ادھر کی طرف دیکھاسب کی تعریف پر وہ جو حبا کی طرف بڑی غور سے دیکھ رہا تھا جیسے چہرا پڑھنے کی کوشش کررہا ہو..مسکرایا
کالی گہری آنکھیں..لوگ جسکی گہرائی ناپتے ناپتے خود لاپتہ ہوجاتے مگر اس کے اصل تک نا پہنچ پاتے..سفید خوبصورت کلین شیو چہرا اور
کاندھے تک آتے وہ بال اسے سب سے الگ بناتے تھے..وہ لوگ اس وقت ٹورزم بس میں سوار گانے گاتے غزل پڑھتے جارہے تھے سامنے اقبال سر پرنسپل سر، ارشمان، حماد اور فواد کے علاوہ ڈرائیور تھا جو بس چلارہا تھا
اور پیچھے ان تینوں کے ساتھ چند ٹیچرز اور باقی اسٹوڈنٹس تھے...
وہ ان سب سے بے نیاز ایک ٹک باہر چلتے مناظر پر نظریں جمائے کھوئی کھوئی سی بیٹھی تھی
ارشمان کے کہے جملے سن کر وہ ان سے متفق نہیں ہوپائی اور ویسے ہی باہر نظریں جمائے دھیرے سے بولنے لگی
شوق سے ہوتے نہیں ہم تنہا بھری دنیا میں..
وجہہ بنتے ہیں وہ..پتا نہیں ایسا کیوں کرتے ہیں وہجب اعزاز کے سانچے میں ڈھال کر چلانی ہے انہیں خود کی مرضی ہم پر
پھر بھی ہمیں خوش قسمت کہتے ہیں وہ..پتا نہیں ایسا کیوں کرتے ہیں وہہماری خاموشی کی وجہہ ناجانیں وہ کبھی
پھر بھی حکم چلاتے ہیں وہ..پتا نہیں ایسا کیوں کرتے ہیں وہ
~شائستہ تحنیناگلے کچھ لمحوں میں سب کی خاموشی محسوس کرکے وہ ادھر پلٹی جو سب خاموش کھڑے حیرانی سے اسے دیکھے جارہے تھے
اسے انکی حیرانی کی وجہہ سمجھ نہیں آئی
"وااااہ حبا بیٹے...آپکو آتی ہے شعر و شاعری... "
ایک ٹیچر کے پوچھنے پر اسے انکی حیرانی کا کی وجہہ سمجھ آئی
" نو میم...مجھے اتنی اچھی نہیں آتی بس کبھی کبھی موقعہ ملے تو اپنی ڈائری میں ہی لکھ لیتی ہوں"
اس نے مسکراکر جواب دیا اور کچھ دیر بعد پھر سے منہ کھڑکی کی طرف کرلیااور سوچنے لگی کہ "دا ڈی کو اس بارے میں پتا ہوگا کہ نہیں کہ ارشمان سر بھی جارہے ہیں ہمارے ساتھ... اگر معلوم ہوتا تو وہ مجھے بھیجتے ہی نہیں ادھر.. کاش انکو معلوم ہوجاتا"
وہ اداس تھی
YOU ARE READING
جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅
Romanceیہ کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک 12 سالہ معصوم لیکن زہین بچہ زمانے کی بے درد ٹھوکریں کھاکر کر منہ کے بل گر پڑا اور جب وہ اٹھا تو اسکی شخصیت ایک مختلف روپ اپنا چکی تھی اس 25 سال کے مرد کو نفرت ہوچکی تھی اس دوغلی دنیا سے. سوائے اسکے دوستوں کے...