22.جب دل ہی نا ہو تو

920 79 64
                                    

قسط-22

"لا نا ادھر دے کومپاکٹ میں بھی تھوڑا سا پاؤڈر لگالوں چہرے پہ"
مائشہ مسلسل سائشہ کو اپنے چہرے پہ لیپا پوتی کرتے ہوئے دیکھ کر تقریباً چیخی

"یہ لے رکھ لے..اور اچھے سے لگالینا ویسے بھی مجھے ان سب آرٹیفیشل چیزوں کی کوئی ضرورت نہیں..یو نو نیچرل بیوٹی"
سائشہ نے پاؤڈر والی ڈبیہ مائشہ کو تھما کے مٹکتے ہوئے اسٹائیل سے سیدھا کاندھا اچکاکے کہا

مائشہ نے منہ کھول کے پاؤڈر کی وجہ سے سائشہ کا پوری طرح تبدیل ہوا سفید چہرا دیکھا اور دوسرے ہی لمحے اسکی ہنسی نکل گئی

"کیا ہوا؟ یوں پاگلوں کی طرح کیوں ہنس رہی ہے؟"
سائشہ نے ہونقوں کی طرح پوچھا

"نہیں کچھ نہیں..وہ بس زندگی میں کبھی تو اتنی پیاری نہیں لگی نا اسی لیے ہنسی نکل گئی"
مائشہ نے ہنسی روکتے ہوئے بولا

"اسے میں تعریف سمجھوں یا کچھ اور..؟
سائشہ نے آنکھیں چھوٹی کرتے ہوئے پوچھا

"کتنی باتیں کرتی ہے سائشہ..جلدی چل باہر..حبو اور ارشی جیجو پتا نہیں کب سے ہمارا ویٹ کررہے ہوں گے"
مائشہ نے وہیں فل اسٹاپ لگاگے سائشہ کو آگے کی طرف گھسیٹا

____________________

" اممم ہممم محبت نے انگڑائی لی
دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں"
حماد ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھا مزے سے گنگنارہا تھا..گنگناتے گنگناتے اس نے فواد کو دیکھا جو اسے گھور کے دیکھ رہا تھا

"کیا؟"
حماد نے انجان بنتے ہوئے پوچھا

"کیا میں یہ جان سکتا ہوں کہ یہ سانگ کس کے لیے گنگنایا جارہا ہے؟"
فواد نے ہاتھ باندھتے ہوئے آنکھیں دکھاکر پوچھا جیسے فواد ابھی ڈر جائے گا اور پٹ پٹ کرکے اسے بتانے لگ جائے گا

"نو"
حماد نے سن گلاسس پہنتے ہوئے اسٹئیرنگ پہ ہاتھ رکھ کے کھڑکی سے باہر دیکھ کر جواب دیا

حماد کے ایک لفظی انکار پہ فواد کھسیانا سا ہوگیا
"ضرورت بھی نہیں..ویسے بھی مجھے پتا ہی ہے کہ وہ بیچاری کون ہے"
اور پھر اکڑ کے بولا جبکہ حماد نے قہقہہ روکا

"اور ہاں یہ 'امم ہمم محبت نے انگڑائی لی'ایسے کیوں گارہا تھا؟..وہاں' امم ہمم'تو نہیں ہے نا"
فواد کو جیسے کچھ یاد آیا

"جانتا ہوں مگر تو کیا سی آئی ڈی بنا ہوا ہے..میری مرضی میں کچھ بھی گاؤں"
حماد چڑھ گیا..اب وہ یہ کیسے بتاتا کہ اسے وہاں کے بول سمجھ نہیں آتے..ورنہ فواد اسکا بڑا مزاق اڑاتا

وہ لوگ سائشہ مائشہ کو لینے ائیر پورٹ آئے ہوئے تھے..آنا صرف حبا ارشمان نے تھا مگر 'سامان بہت ہوگا' کا بہانہ کرکے یہ دو بھی آگئے
حبا ارشمان اندر گئے ہوئے تھے جبکہ یہ باہر کار میں ہی بیٹھے انتظار کررہے تھے

جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅Where stories live. Discover now