قسط-21
"بھابی..ہم آپ کو کیا کہہ کر بلایا کریں؟"
فواد نے شرارت سے استفسار کیا،مقصد ہلکا سا چھیڑنا اور حبا کے چہرے پہ مسکراہٹ لانا تھاحبا چونکی..دا ڈی کے دیے گئے دھوکے کا بدلہ وہ ان سے غلط برتاؤ کرکے نہیں لے سکتی تھی..یہ دونوں تو اسکا اپنی سگی بہن جیسا خیال رکھتے تھے
انکی بے غرض محبت پہ وہ ٹوٹے بھروسے کی وجہہ سے تبدیل ہوئے اپنے سرد رویہ کا اظہار نہیں کرنا چاہتی تھیاپنی سوچوں سے نکل کے وہ انہیں دیکھ کے مسکرائی اور آہستہ آواز میں بولی
"مجھے خوشی ہوتی اگر آپ لوگ بہنا بولتے، میرے کوئی بھائی نہیں..یہ خواہش ہمیشہ سے مجھے رہی مگر آپ دونوں کے زندگی میں آنے کے بعد مجھے جیسے میرے بھائی مل گئے"
اس نے اپنی آنکھ میں آیا آنسو صاف کیاحماد نے پیار سے حبا کے سر پہ چپت لگاتے ہوئے کہا
"ارے پگلی روتی کیوں ہو بھابی سے پہلے بہن مانا ہے تمہیں""اور دیکھ لینا..زندگی کے ہر موڑ پر تم ان بھائیوں کو شانہ بہ شانہ اپنے ساتھ پاؤگی"
فواد کے اس جملے نے آج، اتنے دن بعد حبا کو کھلے دل سے مسکرانے پہ مجبور کردیاحماد ایک دم سے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کے چیخ کر بولا..اور فواد بھی اٹھ کے بھنگڑے ڈالنے لگا
"تو ڈن ہوا آج سے تم ہماری چھوٹی بہن حبو ہوئی"
حبا کھلکھلائیجہاں ان تینوں کی آنکھوں میں دنیا جہاں کی خوشیاں تھیں وہیں داخلی دروازے میں کھڑے اس وجود کو دیکھ کر لگ رہا تھا جیسے آنکھوں کی پتلیاں کانچ بن کے ٹوٹ رہی ہوں
کچھ الفاظ ترسی ہوئی یادوں میں ڈھل کے ارشمان کے کانوں میں گونجنے لگے"ارشی میں کیا کہہ رہی ہوں تم سے..سنائی نہیں دے رہا کیا تمہیں؟"
رخسار اسکے ڈھیٹ پن کو دیکھ کے بے بسی سے چیخی" مگر مما اس لڑکی نے..."
رخسار نے اسکی بات کاٹی
"ہاں..ارشی لڑکی..اصل بات یہی ہے کہ وہ ایک لڑکی تھی..اور میں نے تمہیں لڑکیوں کی عزت کرنا سکھایا ہے ناکہ انہیں سب کے سامنے تھپڑ مارکے بے عزت کرنا"جواب میں 8 سالہ ارشی نے الٹا جواب تو نہیں دیا مگر برے منہ کے ساتھ اپنا سر جھکالیا
جب رخسار نے دیکھا کہ انکا بیٹا بھلے ہی بات آگے نہیں بڑھارہا ہے مگر ابھی بھی بات کو سمجھا نہیں ہے تو وہ گھٹنوں کے بل بیٹھیں ایک ہاتھ اسکے کاندھے پر رکھا اور دوسرے ہاتھ سے ارشی کا جھکا سر اوپر اٹھایا
اب رخسار نے دھیمی آواز میں پوچھا
"یہ بتاؤ بچے کہ میں کیا ہوں؟"ارشی بھولے انداز میں پھلے منہ کے ساتھ بولا
"آپ میرے مما ہو.."رخسار نے نفی میں سر ہلایا اور پوچھا
"نہیں ارشی..مجھے یہ بتاؤ کہ میں آپکی مما سے پہلے کیا ہوں؟ "
YOU ARE READING
جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅
Romanceیہ کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک 12 سالہ معصوم لیکن زہین بچہ زمانے کی بے درد ٹھوکریں کھاکر کر منہ کے بل گر پڑا اور جب وہ اٹھا تو اسکی شخصیت ایک مختلف روپ اپنا چکی تھی اس 25 سال کے مرد کو نفرت ہوچکی تھی اس دوغلی دنیا سے. سوائے اسکے دوستوں کے...