DKD-episode #01

7.5K 218 104
                                    


سورج اپنی ساری آب و تاب ، ساری روشنی لیے غروب ہورہا تھا۔ اس کا وقت پورا ہوچکا تھا ۔ اسے اب جانا تھا۔۔ تاکہ چاند اپنی چاندنی سے لوگوں کے ڈوبے ہوئے دلوں میں چاندنی کا دیا جلا سکے۔

اس کی نم آنکھیں ڈھلتا سورج دیکھ رہی تھیں۔ اس کو لگتا سورج اسکے سارے دکھ سنتا ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے وہ روز یہ منظر دیکھنے باقاعدگی سے آرہی تھی۔ ڈھلتا سورج اس کے دل پر گہرا اثر چھوڑتا تھا۔

اسے لگتا تھا جیسے جیسے سورج غروب ہوتا اور ساری دنیا کی روشنی مدھم ہوجاتی ہے ویسے ہی اس کا دل اس کے غموں کی داستاں سنانے لگتا ہے۔ جیسے سارے چرند پرند شام کو خاموش ہوکر گھر لوٹ جاتے ہیں۔۔ ویسے ہی وہ بھی اپنا مشینی انداز میں گزرتا دن ختم کرکے گھر لوٹ جاتی ہے۔

اس کی دوستی اپنی ماں کے علاوہ چیزوں سے تھی۔۔۔۔ فقط چیزیں۔۔۔ بے جان۔۔

جو سب سنتی ہیں پر کہتی کچھ نہیں۔

لیکن اسے اچھا لگتا تھا اپنی من پسند چیزوں کو تکنا، قدرت کے حسین نظاروں سے اسے محبت تھی۔ وہ چپ چاپ کتنی ہی دیر بیٹھ کر ان چیزوں کو دیکھتی رہتی اور کبھی نا تھکتی۔۔۔

ہاں کیونکہ وہ اسکی آنکھوں کو خیراں کرتی تھیں نا کہ انسانوں کی طرح اس کی ذات کو ریزہ ریزہ کرکے مٹی میں ملا دیتیں۔

※※※※

"بابا۔۔۔۔۔بابا"۔ گاڑی کا ہارن سنتے ہی وہ فوراً کمرے سے نکلی اور تیزی سے سیڑھیاں اترے ہوئے باہر کی طرف بھاگی۔

"آرام سے بھی کرلیا کرو کوئی کام۔۔"۔ فاخرہ مرتضیٰ ، اس کی ماما نے پیچھے سے ہانک لگائی۔

وہ سنی ان سنی کرکے باہر بھاگی۔ خوشی اس کے چہرے سے صاف جھلک رہی تھی۔

پیچھے فاخرہ بیگم نے اپنا سر پیٹ لیا۔ "کچھ نہیں ہو سکتا اس لڑکی کا"۔

"بابا آپ آگئے۔۔" وہ سیدھا جا کر گاڑی سے نکلتے مرتضیٰ صاحب کے گلے لگی۔

"میری گڑیا"۔ انہوں نے پیار سو اسکا ماتھا چوما۔ اور اسے ساتھ لگائے اندر کی طرف بڑھے۔

لیکن وہ وہی کھڑی شکویں شکایتیں ، قصے کہانیاں چھیڑ بیٹھی تھی۔

"بابا آپ نے اتنی دیر لگادی اس دفعہ۔۔ آپ کو میں بالکل یاد نہیں آتی ، میں نے آپ کو بہت مس کیا۔۔۔ ایگزامز کی ڈیٹ شیٹ بھی آگئی۔۔۔اور میری تیاری۔۔۔"۔ وہ بنا روکے بولی جارہی تھی اور وہ مسکراتے ہوئے اسے سن رہے تھے۔

"ھدیٰ"، ماما باہر آئیں اور سیدھا اسے پچکارا۔ "دیکھ نہیں رہی وہ سفر کرکے آئے ہیں۔۔۔تم بھی فوراً شروع ہوجاتی ہو۔۔ اندر تو آنے دو انہیں۔۔"۔ ان کی ڈانٹ پر وہ ذرا دھیمی پڑی۔

دل کے دریچےWhere stories live. Discover now