تو یہ سفر میری طرف سے اپنے اختتام کو پہنچا۔۔۔ میرے لیے میری سب تحریروں میں سب سے نمایاں یہ ہے کیونکہ جس طرح میں ساتھ ساتھ لکھتی رہی اور آپ پڑھ کر اپنی رائے دیتے رہے، اس سے میرے لیے یہ بہت خاص ہوگیا۔
ہم لکھاریوں کو کیا چاہئے ہوتا ہے کہ جو بھی ہم لکھیں انہیں قارئین پڑھیں اور اپنی رائے دیں۔۔ اور آپ کی رائے ہمارے لیے اعزاز ہوتی ہے۔
آپ سب کی بھرپور شکرگزار ہوں کہ آپ لوگوں نے میری کہانی کو وقت دیا، اسے پڑھا اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا۔
اب میرا کام لکھ کر ختم۔۔ باقی پڑھنے اور 'تعریف و تنقید' کرنے کا کام آپ کا ہے۔۔😉
جانتی ہوں بہت لیول کی کہانی نہیں ہے لیکن آپ کو پڑھ کر مزہ ضرور آئےگا ، بہت سی اچھی باتیں جو میرا ذاتی ایکسپیرئنس ہیں وہ بھی میں نے بیچ میں ڈالی ہیں۔۔
اب بات کرتی ہوں کرداروں کی۔۔۔ میرا سب سے فیورٹ کون تھا؟ آہم بتانے کی ضرورت تو نہیں لیکن مجھے احد بہت پسند ہے۔ سچا،کھرا،اچھا،پیارا،چلبل سا۔۔۔
ہادی۔۔ اسکی سوچ مجھے بہت پسند ہے اسکا چیزوں کو اچھی نظر سے دیکھنا، اپنی سوچ کو اچھا رکھنا اور اپنی زندگی کو اچھے سے بہتر بنانا۔۔۔
ھدی۔۔ یہ کردار میں نے @story_writer17
کے لیے لکھا ہے۔ مختصراً یہ کہ یہ پوری کہانی میں نے اسی کے کہنے پر لکھی، وہ نا کہتی تو میں اس قسم کی کہانی کبھی نا لکھ پاتی❤️
اگر میں اپنی رائے دیتی رہی تو ایک ناول یہی کیپشن میں لکھ دوں گی۔۔😂
آخر میں آپ سب کے پیار کا شکریہ ادا کروں گی، غلطی کوتاہی معاف۔۔ مجھے اس طرح ایپیسوڈ وائز لکھنے میں مزہ بہت آیا کیونکہ ساتھ ہی ساتھ آپکے مزیدار کمنٹس پڑھنے کو ملے۔
اگلی تحریر میں بہت جلد لکھوں گی اور اعلان بھی کردوں گی😜
فالحال آپ اسے اور پرانی کہانیوں کو پڑھ لیں۔۔۔
آپ کہانی پڑھیں ، آپ کو مزہ بھی آئے گا، اس میں سے اچھی باتیں جذب کریں۔۔ اپنی زندگی اچھے سے گزاریں۔۔۔
اپنی قیمتی زندگی کو کسی بھی برے واقعے کے ہوجانے کے باعث ضائع نا کریں۔۔ پڑھ کر یہاں کمنٹ باکس میں جاکر رائے دیں ورنہ ھدی شیرنی سے کہتی ہوں آپ کی دھلائی کرے یا احد کے پلے ڈالتی ہوں آپ کو خود ہی نمونہ ہینڈل کرلے گا سب😉😀
ہنستے رہیں ، مسکرائیں اپنی اور دوسروں کی زندگی میں خوشیاں بکھیریں۔۔
دل کے دریچے کی طرف سے خداحافظ۔۔۔ 💖
YOU ARE READING
دل کے دریچے
General FictionRanked#1 . A romantic/social story. episodes will be coming weekly. it is a story of a girl huda , who goes throw different phases of life. A story of friendship (Hadi & Ahad) , A story of family relation and a story love..