زندگی یا شاید قسمت دونوں نے اس کو ہِلا کر رکھ دیا تھا۔ایک ہی دن میں اسکی دنیا اختتام کے دوراہے پر آ کھڑی ہوئی تھی۔ اسکا سب کچھ اسکے بابا تھے اور وہ جا چکے تھے۔
تین مہینے گزر چکے تھے اس بات کو۔ وہ کئی کئی گھنٹے اپنے بابا کے کمرے میں بیٹھ کر روتی رہتی تھی۔ یہ بات اس کے لیے ناقابلِ قبول تھی کہ اس سے سب سے قیمتی چیز چھِن چکی ہے۔
فاخرہ بھی کمرے تک محدود ہوکر رہ گئی تھیں۔ ایسے میں عائشہ ، اسکی ماں اور دادی نے ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔ اس کی دادی نے فاخرہ کو خوب سمجھا بجھا کر اسکا دھیان بیٹی کی طرف دلایا کہ تم خود کو سمبھالو ، اپنی بیٹی اور گھر کا خیال کرو۔ اللہ کی چیز تھی، اللہ نے اپنے پاس بلالی۔
ہمیں اس بات کو یاد رہنا چاہئے کہ اللہ جو بھی کرتا ہے ہمیں اس کے فیصلوں پر اپنا دل برا کرنے کی بجائے انہیں قبول کرنا چاہئے۔
فاخرہ کو کئی دن سمجھانے کو نتیجہ یہی تھا کہ وہ کمرے سے نکل کر اب گھر کے کام کر لیتی اور ھدیٰ کے ساتھ وقت گزارتیں۔ اور اسے بھی نارمل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جس میں عائشہ ان کا بخوبی ساتھ دے رہی تھی۔
یوں تو ان تین مہینوں میں وہ نارمل ہوچکی تھی۔ لیکن وہ بالکل چپ ہوکر رہ گئی تھی۔ ماما کے کہنے پر کالج چلی جاتی اور واپس آکر چپ چپ ہی بیٹھی رہتی۔
فاخرہ اسے روز ساتھ لے کر بیٹھتی اور خوب باتیں کرتی کیونکہ وہ جانتی تھی دونوں سے ایک ہی چیز چھینی گئی ہے اور انہیں ہی ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔
ان کے سمجھانے پر کہ "بابا تمہیں کامیاب دیکھنا چاہتے تھے نا۔ تم ان کا مان نہیں رکھوگی؟ پڑھائی پر دھیان دو اور بابا کا نام روشن کرو"۔
یہ بات وہ سمجھ گئی تھی اب اسکی مصروفیت خالی بیٹھنے کی بجائے کتابیں کھول کر بیٹھنا تھا۔
اس کا واحد دھیان بس یہیں تھا۔ جب وہ ذرا اکیلی ہوتی تو ذہن میں غم ،دکھ ،بابا سب یاد آنے لگ جاتا تو اسکی آنکھیں پرنم ہوجاتیں۔ وہ سر جھٹک کر خود کو مصروف رکھنے کی پوری کوشش کرتی۔ عائشہ اسکا ذہن بٹانے کی پوری کوشش کرتی۔ اس کو کہتی کہ میرے ساتھ کوکنگ کرو، پینٹنگ کرو، میرے لیے کسی ٹاپک پر مضمون لکھ دو یہ کردو وہ کردو۔۔
وہ سنبھل گئی تھی۔ بس اب کسی چیز کی خواہش نہیں بچی تھی اسکے دل میں۔ شاید یہی ہوتا ہے کچھ وقت کے لیے، جب آپ سے کچھ چِھن جاتا ہے تو زندگی بےمقصد سی لگتی ہے۔ یوں لگتا ہے سب ختم ہوگیا ہے، کوئی چاہ کوئی خواہش باقی نہیں رہتی۔۔۔
ھدیٰ کے دل میں بھی کسی چیز کی کوئی چاہ باقی نا بچی تھی۔ وہ بس خاموش سی زندگی گزار رہی تھی۔
YOU ARE READING
دل کے دریچے
General FictionRanked#1 . A romantic/social story. episodes will be coming weekly. it is a story of a girl huda , who goes throw different phases of life. A story of friendship (Hadi & Ahad) , A story of family relation and a story love..