"خواب"

3.9K 147 119
                                    

"786"

باب نمبر1:

{حدیث قدسی}

"اے ابن آدم!
ایک تیری چاہت ہے اور
ایک میری چاہت ہے
ھوگا وہی جو میری چاہت ہے...
پس اگر تو نے سپرد کردیا اپنے آپ کو،
اس کے جو میری چاہت ہے
تو میں وہ بھی تجھے دوں گا جو تیری چاہت ہے
اور اگر تو خلاف ہوا اس کے جو میری چاہت ہے،،
تو میں تھکا دوں اس میں جو تیری چاہت ہے؛
پھر ہوگا وہی جو میری چاہت!!


~~~~~~☆☆☆~~~~~~


تم مجھے یہاں ساتھ پڑھائی کرنے کے لئے لے کر آئی ہو یا یہاں وہاں کی فضول باتیں کرنے؟ وہ اسے اپنے ہاتھوں سے کتاب لیتا دیکھ چڑ گئی...
یہ یہاں وہاں کی نہیں میرے دِل کی باتیں ہیں تم نہیں سمجھو گی جانی، وہ اس کے ہاتھ سے لی گئی کتاب بند کر کے اپنے دل سے  لگاتی آنکھوں کو جھپکا کے بولی^^
سنو لڑکی تمہاری عمر ان باتوں سے نہیں کتابوں سے دِل لگانے کی ہے، سمیہ ہاتھ بڑھا کہ اُس کے سینے کے ساتھ لگی کتاب لے کر کھولتی ہوئی کہتی ہے...
کیسی بےکار دوست ہو تم سمی، کتابوں سے بھلا کون دِل لگاتا ہے؟ دِل تو راجکمار سے لگایا جاتا ہے، وہ ایک آنکھ مارتی اُسے کہہ کر اپنے گھنگرالے کھلے بال اونچی پونی میں قید کرنے لگی جو بار بار اس کے چہرے پہ آ کر اسے تنگ کر رہے تھے ^^
اُف اک تو یہ لڑکی مجھ جیسی سمجھدار دوست سے بھی کچھ نہیں سیکھتی بس آسمان کے موسم بدلنے کی دیر ہوتی ہے اور یہ مورنی کی طرح نکل کر جھومنے کی تیاری پکڑ لیتی ہے میری مورنی کہیں کی، سمیہ اُس کے سر پہ ہولے سے وہی کتاب مارتی بولی کیونکہ وہ جانتی تھی اسے بادل اور بارشیں کتنی پسند ہیں اِس لیے اب جیسے بادل چھائے وہ اُس کے گھر والوں سے، ساتھ پڑھنے کا بہانہ بنا کر اُسے اپنے ساتھ لے آئی....
تم میری دوست نہیں ہو سچی، وہ اُس سے روٹھنے کی ایکٹنگ کرنے لگی^^
اور تم بہت بڑی کوئی ڈرامے باز چیز ہو سچی، سمیہ کو یقین تھا وہ کوئی ناراض نہیں ہے اور نہ وہ اُس سے کبھی روٹھ سکتی ہے .. جو شاید اُس کی غلط فہمی یا خوش فہمی تھی...
دیکھنا میرا لیپ ٹاپ آگیا نہ تو پھر میں تم سے بات ہی نہیں کیا کروں گی ترسو گی تم مجھ سے بات کرنے کو یاد رکھنا، وہ انگلی اٹھا کے باقاعدہ اسے دھمکی دیتی ہے^^
اُس کے لیے تمہیں پہلے میٹرک کرنا پڑے گا جو کہ مجھے نہیں لگتا کے تم سے ہو پائےگا، یہ سمیہ کو بھی علم تھا کہ پاس اُس نے ہو ہی جانا ہے لیکن اُسے تنگ کرنا بھی ضروری تھا ...
سیم^^
اچھا بابا چلو میں سن رہی ہوں، تم ہو جاو شروع پھر تمہیں اپنے لیے کہیں کا پرنس چارمنگ چاہیے ؟ وہ سنجیدہ ہوتے ہوتے اُس کا مذاق اڑانے لگی کتاب بند کرکے...
ہممم ہاں شاید.. کیوں نہیں؟🤷🏻‍♀️ اُس نے آنکھوں کے ساتھ کندھے بھی اچکائے^^
میری پیاری سہیلی یہ اکیسویں صدی ہے یہاں کوئی راجکمار شہزادے نہیں ہوتے یہ بس ناولز میں ہوتے ہیں اور وہیں اچھے لگتے ہیں انکا حقیقت سے کوئی واسطہ کوئی وجود نہیں ہوتا، وہ اُس کے کندھوں پہ ہاتھ رکھ کے سمجھاتے ہوئے کہتی ہے تو وہ اُسکی بات کا برا مناتے اُسکا ہاتھ اپنے کندھے سے پیچھے کرکے بولی...
اگر نہیں بھی ہوتے تو میرے لیے ہو جائے گا میری خاطر ﷲ تعالیٰ شہزادہ بنا کے بھیج دیں گئے وہ جانتے ہیں مجھے اپنے لیے صرف شہزادہ ہی چاہیے ﷲ تعالیٰ سے، وہ آسمان کو دیکھتے ایسے کہہ رہی تھی جیسے وہ اپنی امی سے مان سے ضد کر کے بات منواتی ہے کیونکہ اسے پتا ہوتا ہے کے وہ اس کی ضد پوری کر دیں گئیں ایسے ہی وہ اس وقت ﷲ تعالیٰ سے بھی اسی مان سے مخاطب تھی جیسے وہ صرف اسے سن رہے ہوں ^^

"الطريق الصعب"Where stories live. Discover now