* پاگل سی*20

833 47 17
                                    

کمرے کے اندھیرے میں صرف سائڈ لیمپ کی روشنی پھیلی تھی، وہ دروازے لوک کرکے اُسکے پاس کشن رکھتا خود بھی لیٹ گیا بیڈ پر__
شفاء دوسری طرف رخ کیے لیٹی ہوتی ہے^^
شفاء __
سو گئی کیا ؟ _
شفاء بات نہیں کرو گی؟ مجھے پتہ ہے تم جاگ رہی ہو! اِدھر دیکھو میری طرف، دو بار اُسے پکارنے پر بھی وہ جواب نہیں دیتی حال آنکہ  وہ اُسے کہہ کر گیا تھا کے میں واپس آؤں گا تو ہم بات کریں گئے__
لیکن وہ خاموشی اپنائے لیٹی رہی دوسری جانب رخ کیے جیسے سچ میں سو گی ہو پر وہ جاگتی ہوئی  سن رہی تھی کے وہ اُسے بلا رہا ہے^^
شفاء میں کہہ رہا ہوں جب میں بات کر رہا ہوں تو مجھے دیکھا کرو میری بات کا جواب دیا کرو، اُس کا یکدم غصے سے کہنا تھا اور وہ گھبرا کے کروٹ لیتی اُسے دیکھنے لگتی ہے^^
سوری یار تم سن نہیں رہی تھیں.... پتا نہیں کیا ہو گیا ہے مجھے، وہ غصہ کرنا نہیں چاہتا تھا پھر بھی آگیا اُسے __
شفاء اسے شرمندہ دیکھ کر بھی کچھ نہیں بولی^^
تم ایسے ڈر کیوں جاتی ہو ایک دم مجھ سے ؟ میں تمہیں ایسا بھی کیا کہتا ہوں؟ وہ جو سیدھا ہو کے لیٹا ہوا تھا اسکی طرف کروٹ لیتا اپنا ہاتھ کشن پہ رکھتا ہے __
کچھ نہیں^^
تو پِھر ڈرتی کیوں ہو مجھ سے ؟ __
وہ آپ اتنے غصےسے بولتے ہیں^^
تو کیا ہوا اِس میں ڈرنے والی کیا بات ہے؟ ویسے میں اتنے غصے والا بالکل نہیں ہوں لیکن پِھر بھی نجانے کیوں مجھے آج کل کچھ غصہ آنے لگا ہے __
شاید اس لیے کہ آپ کو اک معذور لڑکی^^
پلیز یار تمھارے پاس اور کوئی بات نہیں ہے کبھی کوئی اچھی بات کر لیا کرو کبھی مجھ سے میرے بارے میں بھی پوچھ لیا کرو؟ __
کیا پوچھوں؟ ہولے سے پوچھا؟  اُس نے کبھی اُس کے بارے میں کچھ جاننا ہی نہیں چاہا^^
کچھ بھی جو تمہارا دِل کرے وہ پوچھ لو!! __
آپ کون ہیں؟ کچھ سیکنڈز کی خاموشی کے بعد اچانک شفاء نے پوچھا^^
میں شاہمیر خاور شاہ نام تو یاد ہوگا نا؟ وہ جان گیا تھا کے وہ کیا پوچھنا چاہتی ہے__
آپ ^^
ارے اِس کے علاوہ میں تمہارا شوہر ہوں اور تم مجھ سے پوچھ رہی ہو کے میں کون ہوں ؟ اُس کا دِل اُسے تنگ کرنے کو چاہا یہ جانتے ہوئے بھی کے وہ کیا جاننا چاہ رہی ہے __
میں سیدھا سا سوال پوچھ رہی ہوں آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی؟ وہ بھی جھوٹ بول کر!! میں کب آپ کو جانتی تھی؟ آج اُسے موقع ملا بلکہ اُس نے خود کہا کے وہ کچھ بھی پوچھ سکتی ہے^^
واہ کیا سوال پوچھا ہے، یہ تو وہ پہلے ہی سمجھ گیا تھا کے وہ کیا پوچھنا چاہتی ہے پِھر بھی انجان بنتا ٹالنا چاہا_
جب پوچھنے کا بولا ہے تو جواب دینے کا بھی حوصلہ رکھیں.. ایک لمحہ کو اُس کی آنکھوں میں دیکھا^^
حوصلہ تو بہت ہے مجھ میں ، وہ بھی اُس کی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تو وہ اُس سے نظریں چراتی پِھر کہنے لگی_
بتائیں پِھر کیوں کی ؟ ^^
مجھے نہیں پتہ یار بس شاید یہی ہمارا نصیب تھا، اس کے پاس خود کہ اِس بات کا جواب نہیں تھا تو اُسے کس طرح دیتا__
نصیب تو انسان خود بناتا ہے اپنا^^
تو یہی سمجھ لو کے میں نے تمہیں اپنا نصیب بنا لیا بس ختم بات، شاہمیر اپنا ہاتھ اپنے سَر کے نیچے رکھتا ہوا سیدھا ہو لیٹا__
بات ختم نہیں ہوئی . . میں پوچھ رہی ہوں کیوں بنایا مجھے اپنا نصیب ؟ ^^
کیوں کے ﷲ تعالیٰ کو ہی یہی منظور تھا تو پِھر میں کیا کر سکتا تھا اِس میں میرا کوئی قصور نہیں __
تو میرا کیا قصور تھا ؟ میں نے کیا کیا تھا؟ ^^
معاف کر دو . . ہم دونوں کا کوئی قصور نہیں تھا اب جو ہو گیا اُسے قبول کر لو ، وہ اسے اتنی آسانی سے کہہ رہا تھا کے وہ اسے معاف کرکے قبول کر لے_
کیوں کروں معاف ؟ کیسے کر لوں قبول؟ اپنے گھر والوں کی نظروں میں گرنا وہ کیسے بھول جائے؟ ^^
جیسے سب کرتے ہیں ...
میں سب کی طرح نہیں ہوں جو میرے ساتھ ہوا وہ سب کے ساتھ نہیں ہوا تھا اور جب آپ اور ثناء ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تو پِھر مجھے اپنا نصیب بنانے کی کیا ضرورت تھی ؟ آپ مجھ سے کئی زیادہ اچھی لڑکی ڈیزرو کرتے ہیں، اُسکی اچھائی کی تو وہ قائل تھی^^^
شفاء میں اُسے اس نظر سے پسند نہیں کرتا تھا وہ مجھے پسند کرتی ہے اور ماما کی بھی یہی خواہش تھی کے میں اُس سے شادی کرلوں تو بس میں، اب وہ اِس سے زیادہ اُسے کیا بتاتا؟ اِس سے زیادہ کچھ تھا بھی نہیں سوائے اِس کے وہ کچھ دن ریلشن شپ میں بھی رہے لیکن اب یہ تو وہ اُسے بتا نہیں سکتا تھا ویسے بھی وہ سب ختم ہو چکا تھا اُس کی نظر میں __
ہممم تو آپ ^^
اب میری باری، میری اک بات مانو گی؟  وہ بات بدلنے کی کوشش کرتا ہے کے کہیں وہ دوبارہ اُس سے کچھ نہ پوچھ لے اور وہ زیادہ دیر اُس سے جھوٹ نہیں بول سکے گا اور وہ اُسے ابھی نہیں بتا سکتا تھا وہ آگے ہی پتہ نہیں کیا کیا سوچتی رہتی تھی بتانے پہ پتہ نہیں کیسے ری ایکٹ کرے گی__
کون سی بات ؟ ^^
شفاء کیا ہم دوست بن سکتے ہیں ؟ __
مطلب ؟ وہ اسکی بات کا مطلب سمجھ نہیں سکی^^
ارے یار مجھے سے دوستی کرو گی ؟ _
لڑکا لڑکی کبھی دوست نہیں بن سکتے ^^
پر ہم  میاں بیوی ہیں ناں؟__
تو میاں بیوی بھی دوست نہیں بن سکتے، اُس نے جیسے بات ہی ختم کر دی^^
کیوں نہیں بن سکتے؟__
کیوں کے میاں بیوی ساتھی ہوتے ہیں^^
تو اک ہی بات ہے __
نہیں ساتھی اور دوستی میں بہت فرق ہوتا ہے^^
وہ کیسے؟ کیا فرق ہوتا ہے میں جاننا چاہتا ہوں، بہ مشکل وہ بات کر رہی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے وہ بات کو طول دینے لگا__
جیون ساتھی اپنے دکھ سکھ شیئر کرتے ہیں اپنا گھر بناتے ہیں ^^
تو دوست بھی تو یہی سب شیئر کرتے ہیں نہ دکھ سکھ وغیرہ وغیرہ __
جی کرتے ہیں پر ہم دوستوں سے ہر وہ بات کر لیتے ہیں جو ہم اپنے گھر والوں سے شیئر نہیں کرتے چاہے ہمارے گھر والوں سے ہماری کتنی ہی فرنکنیس کیوں نہ ہو کچھ باتیں دوستوں سے کی جاتیں ہیں^^
ہاں یہ تو مجھے بھی پتہ ہے __
وہ اپنی بات کہہ کر خاموش ہوگئی ^^
تم نے ساتھی کے بارے میں تو بتایا ہی نہیں؟ ان کا کیا؟ __
مجھے نیند آ رہی ہے، اتنی بات کرتی وہ جیسے تھکنے لگی تھی^^
مجھے پتہ ہے تمہیں نیند نہیں آ رہی ، اسے اندازہ تھا وہ تھک رہی ہے اس میں ابھی بھی نقاہت ہے پر وہ اتنی مشکل سے تو اس سے بات کر رہی تھی__
بتاؤ نا؟ اُس سے بات کرتا تبھی تو شاید وہ اُسکو اور اچھے سے جان پاتا__
میاں بیوی دوست بن کے ہر بات شیئر کرنے لگے تو پِھر اک تو دوستوں کی ضرورت ہی نہ پڑے گی^^
تو یہ تو اچھی بات ہے نہ کے کوئی تیسرا ہو ہی نہ بیچ میں__
وہ مجھے نہیں پتا^^
تو پِھر جو پتہ ہے وہ بتا دو__
ہاں اتنا پتہ ہے کے 45 % گھر ضرور خراب ہوجائیں گے^^
کیوں ؟ __
کیوں کے بیوی تو شوہر کی دوست بن سکتی ہے پر اک شوہر نہیں... عورت مرد کی ہر بات برداشت کر سکتی ہے اُس کا کسی کے ساتھ افیئر رہا ہو وہ بھی رَو کر چُپ کرکے کسی بھی طرح برداشت کر سکتی ہے لیکن اگر عورت اپنے پاسٹ کی بات کرے یا کسی کزن یا دوست کا بتائے گی تو زیادہ تر پڑھے لکھے مرد شاید کچھ نہ اہمیت دیں بٹ کچھ اِس معاملے میں غیرت مند مرد بن جاتے ہیں ان کی اپنی ہر بات پر سوئی غیرت اچانک جاگ اٹھتی ہے یا پِھر وہ خاموشی سے سن تو لیتے ہیں لیکن اکثریت میں لوگ اس طرح کی باتوں کو اپنے دِل میں سوئی کی طرح خود چبھتے رہتے ہیں یا پِھر کچھ اپنی بیوی پر سے اعتماد کو اٹھا لیتے ہیں ، اپنی نظر میں وہ سہی کہہ رہی تھی^^
اب ایسی بھی بات نہیں ہے سب ایک جیسے مرد نہیں ہوتے__
پتہ نہیں شاید^^
شاید نہیں یقیناً سب اک سے نہیں ہوتے جیسے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی__
ہمم شاید^^
یعنی ہمارے دوست بننے کے تو کوئی چانسز ہی نہیں __
وہ اسے کچھ نہیں سمجھتی دوستی تو دور کی بات تھی سو جواب خاموشی لیے تھا ^^
چلو میں اس خیال کو دل سے نکال دیتا ہوں لیکن دوست نہ سہی!! مگر ساتھی بھی تو اپنے دکھ بانٹتے ہیں نہ اُسی ناطے مجھ سے اپنے دِل کی بات کر لیا کرو مجھے اچھا لگے گا...
شفاء میں تم سے کچھ پوچھوں تو بتاؤ گی سچ سچ ؟ __

"الطريق الصعب"Tahanan ng mga kuwento. Tumuklas ngayon