دوپہر میں قائم گھر میں موجود ٹی وی لاونچ میں بیٹھا ٹی وی پر کوئی جانوروں کی ڈکومنٹری فلم دیکھنے میں مصروف تھا جب وہ پیچھے سے آتی اس کے آنکھوں پر ہاتھ رکھتی ہے جس سے قائم فوراً اسے پہچان جاتا ہے، ارے میرا بچہ آگیا...
جی پاپا جانی میں آگی پر آپ کو تو میری یاد تک نہیں آتی، وہ ان کے پاس بیٹھتی ہوئی گلہ کرتی ہے،،،،
نہیں میرا بچہ میں تو اپنی بیٹی کو بہَت یاد کرتا ہوں، قائم اس کے سَر کے اوپر پیار کرتے ہوا کہتا ہے....
بیٹی سے ملنا ہو گیا ہو تو بیوی کو بھی دیکھ لیں بیٹی کے ساتھ میں بھی آئی ہوں، زرین بھی پیچھے سے آتی سامنے کھڑی ہوئی تو قائم ایمان کو چھوڑ کے اسے دیکھنے لگا،
ارے واہ ذہے نصیب آپ آئی ہیں مجھے لگا آپ اپنے گھر کا رستہ بھول گئیں ہیں، اس کے طنز کہ جواب پہ اس نے بھی مسکرا کے طنز کیا...
میرا گھر ہے میں کیوں راستہ بھولتی؟ ،،،
یہ آپ کو یاد ہے کے آپ کا کوئی گھر بھی ہے؟ شوھر کو کیسے عزت دیتے ہیں اتنے سالوں میں اسے یہ معلوم نہ ہو سکا تھا ...
بس آتے ہی باتیں سنانا شُرُوع ہو گے بیٹی اور داماد کا تو کچھ خیال کر لیں، زرین منہ بنا کر اندر کمرے میں چلی جاتی ہے یہ بھول کے بیٹی اور داماد کے سامنے شروعات کس نے کی تھی !!
بابا کیوں چھیڑتے ہیں چھوٹی امی کو؟ ایمان زرین کے روٹھ کر وہاں سے جانے پہ قائم کو کہتی ہیں ،،،
زنیر ابھی تک خاموشی سے گھنا بنا کھڑا سب دیکھ رہا تھا ...
بیٹا تمہاری چھوٹی امی کو نہ چھیڑوں تو مزہ نہیں آتا، قائم ایمان کو کہتا مسکراتے ہوئے خود ہی زنیر کو گلے لگاتا ہے ورنہ اسے تو توفیق نا ہوسکی کے قائم کو سلام کر سکے خود سے،
اور بھی یار کیسے ہو کام کیسا چل رہا ہے؟
ایمان وہاں سے اندر چلی گئی سب سے ملنے،،،
یار ایمان کو لے کر آ جایا کرو کبھی کبھار تم تو آتے ہی نہیں ہو، وہ دونوں صوفے پہ بیٹھ گے آمنے سامنے . . . .
آیا تو ہوں قائم بھائی، اسے جواب دیتے ہوئے وہ گردن گھما کہ ادھر اُدھر نظر ڈالنے لگا جیسے کسی کو ڈھونڈ رہا ہو ،،،
یار 7 مہینے بعد آئے ہو....
بس کیا کروں ٹائِم نہیں بنتا، اسکی نظریں ٹی وی پر ٹھہریں،،،
تو یار ایمان کو بھیج دیا کرو ...
کیا کروں قائم بھائی آپ کی بیٹی کے بغیر دِل نہیں لگتا میرا، وہ بنا لحاظ کیے مسکراتے ہوئے قائم کو کہتا ہے،،،،
اَچّھا چلو خوش رہو بھئی، زنیر شروع سے ہی منہ پھٹ تھا اِس لئے اسکی بات سن وہ ہسنے لگا جب بیٹی خوش ہے اپنے گھر تو اسے کیا چاہیے تھا....
پاپا جانی بسمل پھوپھو کدھر ہیں؟ اپنے کمرے میں تو نہیں ہیں وہ ! ایمان باہر آتے ہوئے قائم سے پوچھتی ہے !!
قائم لحظہ بھر چُپ رہا....
پاپا جی میں کچھ پوچھ رہی ہوں بتائیں ناں !!وہ تو بڑی امی کے کمرے میں بھی نہیں ہیں، وہ سارے گھر میں دیکھ کر ہی اس کے پاس آئی تھی!!
قائم کو لاجواب دیکھ زنیر کی الجھن بڑھنے لگی،،،،
ایمان.....
ارے میری شہزادی کب آئی؟ نازیہ قائم کی بات پوری ہونے سے پہلے وہاں پہنچی ،،،
کیسی ہیں پھوپھو جانی؟ اسے دیکھ ایمان کی خوشی دگنی ہوگئی....
میں ٹھیک ہوں تم سناؤ؟
میں بھی ٹھیک ہوں ،،،
ایمان سے ملنے کے بعد وہ زنیر کا بھی حال احوال لینے لگی....
جی میں بھی اچھا ہوں پھوپھو جی،،،،
اِک تو زنیر مجھے آپکی سمجھ نہیں آتی پاپا کو آپ بھائی کہتے ہیں اور میری ناز پھوپھو کو آپ پھوپھو یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ زنیر سے پوچھتے ہوئے ایمان نے نازیہ کے کندھے کے اوپر اپنا بازو جمایا،،،،
یار تمھارے پاپا رشتے میں میرے بہنوئی بھی لگتے ہیں اور تمہاری پھوپھو تو بس پھوپھو ہیں میرے لیے تو انہیں اور کیا کہوں؟؟
اَچّھا خیر ، ، ناز پھوپھو مجھے آپ بتائیں بسمل پھوپھو کہاں ہیں؟ کب سے پاپا جانی سے پوچھ رہی ہوں پر یہ چپ بیٹھے ہیں، ایمان کو پِھر خیال آگیا بسمل کا !!
ہاں وہ اپنی دوست سمیہ کے گھر گئی ہوئی ہے رہنے، نازیہ نے قائم کے سامنے اس سے جھوٹ بولا ابھی وہ ایمان کو کچھ بتا کے زنیر کے سامنے تماشا کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی اور اسی وجہ سے شاید قائم بھی چپ رہا.....
پر کیوں پھوپھو؟
وہ سمیہ اسے اصرار کرکے لے گئی اپنے ساتھ اور اَچّھا ہے نہ سارا دن گھر میں رہتی تھی اکیلی، وہ ایمان سے نظریں چراتے ہوئے قائم کو دیکھتی ہے )
ہے تو یہ اچھی بات ، پر اسے حیرت ضرور ہوتی ہے ) اور نتاشا کب تک آ رہی ہے؟،،،،
KAMU SEDANG MEMBACA
"الطريق الصعب"
Fantasi"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...