"آنسو"28

699 45 38
                                        

ہائے کیا وقعہ زرین تجھے بتا کے نہیں گے وہ دونوں؟ فرحت بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا تھی انکا پیارا زنیر زرین کو بتائے بغیر اپنی بیوی کے ساتھ کہیں نکلا ہوا تھا،،،،،،
ہاں باجی مجھے نہیں پتہ وہ دونوں کب اور کہاں گے، میں تو سو رہی تھی اس وقت ، زرین فرحت کے فون آنے پہ اسے سب بتا چکی تھی اب تلک....
یہ اپنی بیوی کا کچھ زیادہ نہیں دم بھرتا ابھی ایک سال ہوا ہے شادی کو اور ہر وقت بیوی کے ساتھ چپکا رہتا ہے ،،،
کوئی نہیں باجی یہی عمر ہے...
تم تو رہنے دو بہن اپنا شوہر تم سے قابو ہوتا نہیں ہے اور اگر یہ زنیر بھی ہاتھ سے نکل گیا تو !!
باجی زنیر ایسا نہیں ہے وہ ہمیں اپنی سگی بہنو کی طرح چاہتا ہے، زرین اس کی سائڈ لیتی ہے ...
زرین تم میں تو عقل نام کی نہیں ہے اپنی نندوں سے کچھ سیکھو کیسے بھائی کو اور شوہروں کو ہاتھوں میں لیا ہوا ہے ،،،
باجی اب ایسی بات نہیں ہے قائم اور اسکے گھر والے میرا بہت خیال رکھتے ہیں اتنے سال ہوگے کبھی انہوں نے مجھے کچھ نہیں کہا میں اپنی مرضی سے سب کچھ کرتی ہوں کوئی روک ٹوک نہیں مجھے....
ارے میری بھولی بہن یہ سب دکھاوا ہے کوئی اچھے وچے نہیں اور اچھا ہی ہے تم اپنی مرضی سے رہا کرو سب اپنے کنٹرول میں رکھو تمہارا ہی فائدہ ہے کل کو،،،،
اچھا باجی یہ سب چھوڑو یہ بتاؤ سجل آگی واپس؟ وہ بات کا رخ ہی تبدیل کر دیتی ہے...
ہاں آگی ہے پر ناراض ہو رہی تھی کے زرین خالہ مجھ سے ملے بغیر کیوں چلی گئیں ؟!
تو اب اسے کہو کے خالہ کے گھر آ کر بھی رہ جائے کچھ دن فارغ تو ہے ہی وہ ...
ہاں میں یہی سوچ رہی ہوں اچھا ہے کچھ دن تمھارے گھر بھی جا کے رہ لے ،،،
ہاں نہ باجی اسکی خالہ کا گھر ہے جب دِل کرے بھیج دیں .....
ہاں تو ہور کیا تم سے تو وہ پیار بھی بہت کرتی ہے ،،،
اچھا باجی میں اب بعد میں بات کرتی ہوں زرا روٹیاں بنا لوں پتا نہیں وہ لوگ کب آئیں....
اسے ﷲ حافظ کہتی وہ موبائل لیے اٹھ رہی تھی جب دخلی دروازے سے زنیر کو اندر آتے دیکھا تو واپس وہیں بیٹھ گئی برآمدے میں...
وہ دونوں ہنستے ہوئے گھر میں داخل ہوئے زرین سامنے ہی بیٹھی ہوئی تھی،،،،،
السلام علیکم . . . ان دونوں کے منہ سے ایک ساتھ نکلا.....
وعلیکم السلام کہاں سے آ رہے ہو سیر سپاٹے کرکے ؟ ،،،،
بس ایسے ہی باجی ایمان کی فرینڈ کی طرف گے تھے، ایمان نے اسے تشکر بھری نظروں سے دیکھا !!!
اچھا کون سی فرینڈ ؟ زرین کو کچھ حیرت ہوئی شادی سے پہلے تو ایمان کبھی اپنی کسی دوست کے گھر نہیں گئی تھی ،،،،
ہے ایک، چھوٹی امی آپ نہیں جانتی اسے ، ایمان نے جواب دے کر زنیر کو اس کے سوال سے بچایا تھا ...
ہمم . . اچھا ایمان زرا كھانا دیکھ لینا ویسے تو میں نے خود ہی سب بنا لیا تھا لیکن تم دیکھ لو شاید میں روٹیاں بنانا بھول گئی ہوں، وہ اسے یہاں سے بھیجنا چاہ رہی تھی تاکہ زنیر سے بات کر سکے ،،،،
جی میں بنا دیتی ہوں چھوٹی امی، وہ مسکرا کے وہاں سے چلی جاتی ہے ....
تم کہاں چلے؟ بیٹھو زرا مجھے تم سے بات کرنی ہے،
زنیر اندر جانے لگتا ہے اس کے پیچھے جب وہ اسے روک لیتی ہے،،،
جی باجی خیریت، وہ بیٹھ گیا اسکے سامنے پڑی کرسی پر!!
ہاں خیریت ہی ہے اب کیا تم میرے پاس نہیں بیٹھ سکتے؟ ،،،
ہاں کیوں نہیں باجی بیٹھ تو گیا آپ کے پاس اب کہیں !!!
میں نوٹ کر رہی ہوں زنیر کے تم اب اپنی بہنوں کو بھولتے نہیں جا رے؟
نہیں باجی ایسا کیسے ہو سکتا ہے کے میں اپنی بہنوں کو بھول جاؤں میری کون سی بہت زیادہ بہنیں ہیں!!!
لیکن جب میں اسلام آباد تھی تو تم وہاں بھی اپنی بیوی کے ساتھ کمرے میں گھسے رہتے تھے اور اب یہاں بھی یہی حال بیوی کے پیچھے پیچھے ،،،،
وہ سَر پر ہاتھ پھیرتا ہسنے لگا کھسیانا بن کے!!
زنیر دیکھو ہم نے کبھی تمہیں چچا زاد بھائی نہیں سمجھا ہمیشہ اپنا سگا بھائی سمجھا ہے اک تم ہی ہمارے بھائی ہو ہمارا مان ہو، وہ حقیقت میں ایموشنل ہوگی بات کرتے ،،،
زرین باجی میں بھی آپکو اپنی بہنیں سمجھتا نہیں مانتا بھی ہوں جو آپ اور تائی امی کہتی ہیں وہی کرتا ہوں یہاں تک کے شادی بھی آپ لوگوں کی پسند سے کی ہے لیکن اب ایمان میری بیوی ہے اور میرا فرض ہے کے میں اس سے محبت کروں اس کی خواہشات کا خیال رکھوں، وہ احترام کے ساتھ واضح بول گیا!!!!!
ہاں ہاں وہ تو بہت اچھی بات ہے میں تو یہ کہہ رہی تھی کے بس اپنی بہنوں کو اپنی تائی امی کو مت بھولنا بیوی کے پیچھے ،،،،،
آپ فکر مت کریں زرین باجی میں کسی کو نہیں بھولتا اپنی زندگی سے وابستہ لوگوں کو ( اک لمحے میں بسمل کا خیال آنے پر وہ چُپ ہو گیا )
کیا ہوا زنیر تم کچھ کہہ رے تھے؟
نہیں باجی.. ہاں اگر آپ کی بات ہوگی ہو تو میں چلتا ہوں اندر کمرے میں !!
ہاں تم جاؤ ،،،
وہ خاموشی سے ایمان کے کمرے میں آ کر لیٹ جاتا ہے پر آنکھوں پہ بازو رکھتے ہی
اس کا وہی صبح والا مسکراتا چہرہ آنکھوں میں اتر آیا...
بسمل میں تم سے محبت نہیں کرتا پر پتہ نہیں یہ کیسا رشتہ ہے ہمارہ؟ میں تم سے چاہ کے بھی بھاگ نہیں سکتا نظر نہیں چرا سکتا لیکن جب تم مجھ سے محبت کرتی تھی تو پِھر کسی اور سے کیسے محبت کر سکتی ہو؟ تمہاری محبت تو صرف میرے لیے تھی نہ پِھر اس میں کوئی اور کیوں شامل ہوا!!!
میں نے ہر پل تمہاری محبت تمہاری نظریں محسوس کی ہیں پِھر تم مجھے کیسے بھول سکتی ہو بسمے؟ اُسکی بے چینی بڑھنے کو ہوئی،
آخر کیسے تم کسی اور کو چاہ سکتی ہو ؟
کیسے تم کسی اور کے ساتھ خوش رہ سکتی ہو مجھے بھول کے ؟ ؟ تمہاری خوشی کی وجہ صرف میں تھا !! چاہے میں دور تھا پر کبھی غافل نہیں رہا تم سے  مجھے احساس تھا تمہاری محبت کا !!
تمہاری محبت مجھے حبور دیتی تھی یہ احساس کرواتی تھی کے تم مجھ سے بےانتہا محبت کرتی ہو صرف مجھے چاہتی ہو مجھے یہ سکون دیتا تھا تو پِھر کب کیسے میری محبت میں تم نے کسی اور کو شریک کر لیا؟؟

"الطريق الصعب"Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt