دھیرے دھیرے گزرتی رات میں وہ ٹائی ڈھیلی کرکے گلے میں نیچے تک لٹکائے، کچن کے اندر کھڑا اپنی ٹھوڈی کو کھجاتے
اِدھر اُدھر نظر دوڑاتا سوچ رہا تھا دفعتاً اس کا موبائل بجا _پینٹ کی جیب سے موبائل نکال دیکھا، ماما کالنگ تھا، اس نے کان پر لگا بلُوٹوتھ آن کیا اور موبائل کچن کے سوئچ بورڈ میں لگے چارجر پر لگا دیا ۔۔
السلام علیکم ماما، تھکا ہونے کے باوجود وہ بڑے ہشاش بشاش ہو کر بات کرتا ہے ..
وعلیکم السلام میرا بیٹا کیسے ہو تم؟ ہم دونوں تو تمھیں بہت یاد کر رہے ہیں، اب بتاؤ کب تک آ رے ہو ؟
میں ٹھیک ہوں ماما بس تھوڑا سا کام رہ گیا ہے وہ مکمل کروا کے ایک بار آرڈر بھیجوا دوں تو پِھر پہلی فلائٹ لے کر آپ دونوں کے پاس ہوںگا، ان سے گویا ہوتا فریج سے سالن کا ڈش نکا کر اسے اوون میں رکھتا ٹائم لگاتا ہے ، بھوک بھی زوروں پر تھی _ صبح کے ناشتہ کے بعد سے کچھ کھا بھی نہ سکا تھا، دوپہر میں صنوبر نے لنچ کا پوچھا تو تھا پر اسے اقبال صاحب کے ساتھ فیکٹری جانا تھا۔۔
اچھا اور كھانا کھایا تم نے ؟ 12 تو بج رے ہیں وہاں۔
ماما میں ابھی کچھ دیر پہلے ہی گھر لوٹا ہوں اور اب کچن میں کھڑا آپ سے بات کرتا وہی بنا رہا ہوں ۔۔اُوں میری جان تمھیں پریشانی ہو رہی ہے۔
نہیں ماما آپ فکر نا کریں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے آپ کو اندازہ نہیں آپکا بیٹا کتنا زبردست شیف ہے، بازو کے کف اوپر مروڑتا وہ فریج سے آٹا نکال کر چولہے پے توا رکھتا ہے ۔۔
اچھا میرے شیف صاحب وقت پہ آکر کھا لیا کرو دیکھو کتنا ٹائم ہو گیا اور تم اب کھا رہے ہو ۔
جی ماما بس آج کا دن بہت مصروف تھا، توے پر روٹی ڈال کے دو سیکنڈ بعد اسے پلٹتا اوون کی بل پر جلدی سے اس میں رکھا سالن کا باول باہر نکالتا فوری سے توے سے روٹی اتارتا ہے شکر ہے وہ جلی نہیں ۔۔
چلو پِھر تم كھانا کھاؤ اور جلدی سے اپنا کام ختم کرکے ہمارے پاس آ جاؤ ۔
اوکے یس میم اور کوئی میرے لائق حکم ؟ چولہا بند کرکے وہ سالن اور روٹی لیے وہ ٹیبل پر آ بیٹھا۔
نہیں تم صرف اپنا خیال رکھنا ﷲ حافظ۔
ﷲ حافظ ماما۔۔ کان سے بلیوتوتھ نکال سائڈ پر رکھتا ہنس دیا، ماما بھی نہ دو دن ہوگے ہیں گئے اور روز کال کر کے بچوں کی طرح فکر کرتی ہیں میری، كھانا کھا کر موبائل لیے اپنے کمرے میں آ جاتا ہے اور کافی پیتے ہوئے دوبارہ موبائل دیکھتا ہے جس میں حذیفہ کا میسج تھا۔
یار امی کہہ رہیں ہیں رات کا كھانا ہمارے ساتھ کھا لیا کرو تم ۔
سوری یار میں نے ابھی تمھارا میسج دیکھا اور اب تو میں كھانا کھا چکا ہوں پر کل دے ’ان شاء اﷲ تعالیٰ آنٹی کے ہاتھ کا ہی کھاؤں گا بتا دینا انھیں، میسج لکھ کر سینڈ کرتا ہے۔۔
شاہ میر کہاں تھے تم اتنا لیٹ ریپلائے؟ ، حذیفہ کا آگے سے جواب آیا ۔
ہاں وہ بس ماما سے بات کرنے کے بعد میں نے موبائل چارجنگ پہ لگا دیا تھا مجھے تمھارے میسج کا پتا نہیں چلا۔۔
چلو ٹھیک ہے پِھر کل ملتے ہیں ان شاءﷲ۔
ہاں ڈن، ﷲ حافظ ، شاہ میر اسے میسج کرنے کے بعد لیٹ گیا آنکھیں بند کر کے ۔۔
VOCÊ ESTÁ LENDO
"الطريق الصعب"
Fantasia"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...