"ملاقات"6

889 69 6
                                    


وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ الرِّیٰحَ بُشۡرًۢا بَیۡنَ یَدَیۡ رَحۡمَتِہٖ ۚ وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَہُوۡرًا ﴿ۙ۴۸﴾

" اور وہی ہے جو باراں رحمت سے پہلے خُوش خبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاك پانی برساتے ہیں " ....

~~~~~☆☆☆~~~~~

شاہ میر .... آپ آئے نہیں ابھی تک ؟؟
یار میٹنگ میں تھا کیوں بار بار کال کرکے تنگ کر رہی تھی ؟؟__
میں کب سے آپ کا انتظار کر رہی ہوں آپ نے کہا تھا آپ آج گھر جلدی آئیں گے....
کام سے فارغ ہو کے ہی آنا تھا ناں__
آپ کو پتہ ہے نا مجھے اکیلے میں ڈر لگتا ہے اور اب آپ کہہ رے ہیں کے میں تنگ کر رہی ہوں.. جائیں میں اب آپ سے بات ہی نہیں کروں گی....
اچھا سن__
اُسے پکارتا ہوا وہ گہری نیند سے جاگتا ہے پسینے میں شرابور __
کہیں دور فجر کی جماعت کھڑی ہونے کی آواز کان میں پڑھی وہ جلدی سے بستر چھوڑ کہ بھاگتا واشروم کی طرف جاتا ہے وضو کرنے اور وضو ہو کر آتے کے ساتھ اپنے کمرے میں جان نماز بچھا کر ﷲ اکبر کہتا ناف پر ہاتھ باندھ لیتا_ 
ایسے خواب ناں، اچھے بھلے بندے کا سکون غارت کر دیں، واپس آکر لیٹتا خود سے بڑبڑاتا ہے. . . .
آخر تم ہو کون ہے جو ہر ٹائم میرا انتظار کرتی ہو؟ اتنے سالوں سے.. تمہیں اور کوئی کام نہیں ہے جب دیکھو آ جاتی ہو میرے خوابوں میں!! سکون سے سونے نہیں دیتی، (وہ جھنجھلایا) پر یار اک بات ہے شاہمیر . . آج اس خواب کی بدولت سے میں جاگ گیا ورنہ سوتا ہی رہتا اور نماز بھی قضا ہو جاتی پر اُس نے مجھے کچھ اور بھی کہا تھا پر کیا؟! ذہن میں کیوں نہیں آرہا!! وہ سوچتے سوچتے کرواٹیں بدلتا رہا___

~~~~~☆☆☆~~~~~


میٹنگ حال سے واپس آتے ہی اسے زوروں کی بھوک ستانے لگی، صبح آفس پہنچنے کی عجلت میں وہ ناشتہ  نہیں کر پایا تھا سو اب صنوبر کو کھانے کا کہتا خود ہاتھ دھونے واشروم چلا جاتا ہے__اور اس کے باہر نکلنے تک کھانا اس کی ٹیبل پہ سجا ہوا تھا وہ جلدی سے کرسی پر بیٹھتا ابھی كھانا شروع بھی نہ کر پایا تھا کے صنوبر کی کال آگئی انٹرکوم پے__
اب کیا صنوبر؟ تمہیں پتہ ہے  میں كھانا کھانے لگا ہوں اب كھانا کھاؤں یا تمہاری بات سنو__
سوری سر پر وہ کوئی مس ثناء آئیں ہیں کہہ رہی ہیں آپ سے ملنا ہے آپ جانتے ہیں انہیں. . بٹ میں انہیں بول دیتی ہوں کے آپ بزی ہیں ابھی....
اُووو ثناء . . پہلے وہ سوچتا ہے اسے ویٹ کروائے پِھر سوچتا ہے نہیں یہ اچھی بات نہیں ہے بیڈ مینیرس ہو سکتا ہے __
سر ....
ہاں ٹھیک ہے تم ایسا کرو بھیج دو انہیں _
          
                  
                      ______________

کیا میں آ سکتی ہوں اندر ؟ دروازہ نوک کرتی دروازے کھول اِجازَت مانگی....
ہاں ہاں شیور آ جاؤ، کچھ سیکنڈز تو وہ اُسے دیکھتا رہ گیا وہ پہلے سے کئی زیادہ خوبصورت اور قدرِ مختلف تھی اس کی کاندھوں تک آتی کھلی زلفوں کے اوپر لگائے بلیک گلاسز .. ہاتھ میں پکڑ رکھی کسی فائل  کے ساتھ ساتھ کندھے کے ایک حصے پہ لٹکتا ڈوپٹہ نما سکارف جس کی برائون کلر کی لانگ شرٹ کے نیچے بلیک کھلا ٹروزر اسکی شخصیت کو ہر طرح سے خوبصورت دِکھا رہا تھا، اُسکے دروازہ بند کرکے اندر آنے  پر وہ اُس سے نظریں ہٹا کے جھکا گیا__
اُوہ آئی ایم سوری میں نے تو آپ کو اک بار پھر ڈسٹرب کر دیا . . اُس کی ٹیبل پر سجا كھانا دیکھ کے وہ پچھتائی ایسے آنے پر ...
نہ نہ اٹس اوکے . . پلیز کم جوائن می__
نو نو یو کیری آن میں باہر ویٹ کر لیتی ہوں آپ پہلے آرام سے کھا لیں كھانا.....
نہیں آجاؤ کوئی بات نہیں ویسے بھی میں اکیلا کھا رہا ہوں، اُس کے دوبارہ اصرار کرنے پہ وہ دونوں ساتھ میں لنچ کرنے لگتے ہیں__
کافی یا چائے؟ کھانے کے بعد شاہ میر ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرتا ہوا اُس سے پُوچھتا ہے__
نہیں گرین ٹی اف پوسیبل؟ . .
اوہ یا شیور وائے ناٹ ، صنوبر 1 گرین ٹی اور 1کپ کافی، صنوبر کو کہہ کر وہ اس سے مخاطب ہوتا ہے،
ہاں جی اب بتائیں کیسی ہیں آپ ؟ __
جی الحمدللہ ٹھیک ...
آپ اچانک آگئیں__
سوری فور ڈیٹ . . میں نے کال کی تھی آپ کا موبائل سوئچ اوف تھا شاید.....
اوہ ہاں میٹنگ میں تھا بعد میں آن کرنا یاد نہیں رہا ، وہ ساتھ ہی ٹیبل پہ پڑا اپنا موبائل اٹھا کے آن کرنے لگتا ہے__
ایکچولی میں نے آپ کی جاب کی آفر کے بارے میں سوچا!! ماما سے بھی بات کی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے اِس لئے میں
آگئی، یہ میرے پیپرز ہیں آپ دیکھ لیں ، اسے بتانے کے بعد وہ اپنے ساتھ رکھی فائل اٹھا کر اُس کے سامنے کرتی ہے ....
ہمممم ٹھیک ہیں لائیں . . وہ اُس کے ہاتھ سے فائل لیتے ہوئے پیپرز دیکھنے لگا ، آپ پلیز گرین ٹی لیں جب تک، جو ابھی صنوبر دے کر گئی تھی_
جی تھینکس، فائل پکڑانے کے بعد ثناء اُس کے کہنے پر کپ اُٹھالیتی ہے......
ہمممم صحیح آپ تو بہت ٹیلینٹڈ ہیں گڈ بٹ آپ اتنے عرصے باہر رہی ہیں میرے خیال سے چھ یا سات سال تو کیا آپ کو یہاں کام کرنا مشکل نہیں لگ سکتا؟ شاہ میر کا دھیان ابھی اُسکے پیپرز پر تھا__
9 سال.. (9سال پر زور دیا) نہیں بیشک میں باہر رہی ہوں بلکہ اپنا ایم بی اے.. میں نے وہیں سے مکمل کیا اور کچھ عرصہ تک وہاں جاب بھی کی تھی لیکن پِھر چھوڑ دی ویسے بھی سالوں باہر رہنا کا یہ مطلب نہیں کے ہم وہیں کے ہو جائیں؟ مجھے یہاں کیسے کوئی مشکل ہوسکتی ہے؟؟ میں یہیں کی ہوں پیور پاکستانی اور مجھے باہر رہتے ہوئے بھی کافی انفارمیشن ہے پاکستان کی اور بزنس کی ، چونک کے مجھے فل حال یہیں رہنا ہے تو جاب کرنا یہیں بیسٹ سمجھا اسطرح مجھے اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا پھر میرے لیے اس سے اچھا کیا ہوگا؟؟ ؟؟....
درست کہا یہ واقعہ بہت اچھی بات ہے کے آپ اپنے ملک میں کام کرنا چاہتی ہیں ورنہ لوگ تو یہاں سے باہر بھاگتے ہیں _
تھینکس پر آپ پِھر بھی مجھ سے کچھ پوچھنا چاہیں تو بلاجھجھک پوچھ سکتے ہیں آئی مین انٹرویو وغیرہ ....
نہیں نہیں اب آپ سے انٹرویو کرنے کی تو
میں گستاخی نہیں کر سکتا_ یہ نہ ہوں آپ پِھر برا منا کر میری ماما کو شکایت کر دیں، وہ اتنی دیر سے اسکی فائل دیکھ رہا تھا آخری پیپر دیکھتا ہلکا پھلکا مذاق کرتا فائل بند کرکے ٹیبل پر سامنے رکھ دیتا ہے__
شاہ میر صاحب میں نے پہلے بھی شکایت نہیں کی  اور اب بھی نہیں کروں گی اور مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اُس کا طنز کرنا اُسے چبھتا ہے...
نہیں میں نے مذاق میں کہا ہے آپ کی تعریف تو ’ماشاء ﷲ' سے  آپ کی سی وی اور باقی ڈوکومینٹس کر رہے ہیں___
شاہمیر میں خود کہہ رہی ہوں آپ کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں ڈونٹ یو وری میں آنٹی سے نہیں کہوں گی، اُسے لگا شاید وہ ابھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہے...!
انٹرویو تو نہیں مگر میں پِھر بھی یہاں کے مارکیٹنگ بزنس کے حوالے سے آپ کا پوائنٹ آف ویو جاننا چاہوں گا جیسا کہ آپ نے بتایا آپ پاکستانی بزنس کے بارے میں باخبر ہیں تو میں پاکستان کے بزنس کے بارے میں آپ کی نالج جاننا چاہتا ہوں آخر آپ 9 سال یہاں نہیں تھی اور یہ کم عرصہ نہیں ہوتا بہت کچھ بدل جاتا ہے __
لیکن کچھ چیزیں نہیں بدلتی شاہ میر صاحب ، پر وہ یہ اسے کہہ نہ سکی...
کیوں کے ہمیں ساتھ میں کام کرنا ہے اور آپ پہلی دفعہ پاکستان میں جاب کرنے والی ہیں اور آپ کے پاس یہاں کا کوئی ایکسپیرینس نہیں ہے تو __
جی ایکسپرینس تو سچ میں نہیں پر ایکسپیرینس تو کام کرنے سے آتا ہے اور رہی بات میرے پوائنٹ آف ویو میری رائے کی اہمیت تو وہ میں آپ سے ضرور شیئر کر سکتی ہوں اور آپ کو لگے کے مجھ میں قابلیت ہے تو آپ مجھے رکھ سکتے ہیں ورنہ میں برا نہیں منائوں گی اور نا آنٹی سے کوئی شکایت کروں گی ٹرسٹ می، آخر میں وہ بھی مضحکہ خیز ہوتی مسکرائی...
جی قابلیت تو ہے آپ میں جس کا ثبوت میرے سامنے ہے ( نظریں فائل پر رکھ کے بولا ) اور یہ تو بس ویسے ہی کے تھوڑا آئیڈیا ہو کے آپ، شاہ میر کا پاس پڑا موبائل رنگنگ کرتا ہے تو وہ اسکرین دیکھتا کال اٹھا لیتا ہے __
ڈونٹ وری آئی ول بے دیئر __
سوری ثناء بٹ آئی ہیو ٹو گو نائو ، وہ کرسی پیچھے دھکیلتا کھڑا ہو کر موبائل جیب میں ڈالتا ہے__
نو اٹس اوکے ، وہ بھی مسکرا کے کھڑی ہوگئی....
اچھا آپ ایسے کریں کے کل سے آ جائیں __
پر آپ میرا پوائنٹ آف ویو جاننا چاہتے تھے پہلے ....
ہاں تو ہم کل بات بھی کر لیں گے اور میں نے کہا نہ یہ انٹرویو نہیں ہے محض بات چیت ہوگی دراصل ابھی تو مجھے نکلنا ہے ارجینٹ__
او کے ﷲ حافظ ، وہ بھی بیگ کندھے پر ڈالتی نکلی اس کے پیچھے.....

"الطريق الصعب"Donde viven las historias. Descúbrelo ahora