" ناراضگی" 34

684 57 81
                                    

شفاء باجی آپ سے ملنے کوئی لڑکی آئی ہے، شادو جلدی میں بنا نام پوچھ آ کر اسے بتاتی یہ سوچ کر کے شاید وہ اسکے میکے سے ہی نہ ہو،،،
ہاں ماہم ہونگی بھیج دو انہیں، شفاء بے خیالی میں اس کا نام لیتی موبائل اٹھا کے حزیفہ کو میسج کرکے بتانے لگی^^
جی اچھا ، شادو جانے کے لیے مڑگئی......

اچھا شادو سننا، شفاء موبائل سے نظریں اٹھاتی اسے روکتی ہے^^
جی شفاء باجی....
مجھ سے ملنے آج کون آیا تھا یہ بات تم اپنے بھاو کو نہیں بتاو گئی، وہ جانتی تھی شادو شاہ میر کو اسکی ہر خبر دیتی ہے ^^
جی، شادو اسے ناسمجھی سے دیکھنے لگی.....
ہاں اب تم جاؤ اور ماہم کو جا کر بھیج دو^^

جی . . . . ماہم . . . اسے یہ نام سنا سنا سا لگ رہا تھا وہ متجسس ہوتی کمرے سے باہر نکلی.......

=======+++=======

سجل یہ کپ پکڑو اور اپنے خالو کو چائے تو دے آو بیٹا میں زرا یہ کاؤنٹر صاف کرکے آئی، زرین چائے کپ میں ڈالنے کے بعد اسے قائم کو دینے کے لیے کہتی ہے....
جی اچھا خالہ میں دے دیتی ہوں، کپ اُٹھاتی ہوئی وہ کچن سے باہر نکلنے لگتی ہے جب آگے سے نتاشا کچن میں داخل ہوئی،،،،
کیسی ہو سجل سوری میں رات کو تم سے ملنے نہیں آ سکی، نتاشا نے ہاتھ آگے بڑھا کے ملنا چاہا اس سے......
اٹس اوکے ہاں میں ٹھیک ہوں بٹ سوری میرے ہاتھ بزی ہیں اِس وقت، سجل اتنا کہہ کے زبردستی اپنے ہونٹ کھینچ کر مسکراتی وہاں سے باہر چلتی بنی بغیر اس کا جواب سنے،،،
نتاشا کندھے اٹھاتی اندر بڑھتی ہے مسکراتی !!
السلام علیکم ممانی جان !!
وعلیکم السلام کیسی ہو نتاشا؟ زرین اسے ہی مسکرا کے دیکھ رہی تھی.....
میں بالکل ٹھیک ہوں ممانی جان پر آپ یہ کیا کر رہی ہیں ؟
کچھ نہیں بیٹا بس تمھارے ماموں جان کے لیے چائے بنائی تھی وہ کپ میں ڈالتے ہوئے تھوڑی باہر گر گئی وہی صاف کر رہی ہوں کاؤنٹر گندہ اچھا نہیں لگتا نشان جم جاتے ہیں.....
اچھا چلیں لائیں مجھے یہ دیں میں صاف کرتی ہوں اور آپ جا کر ماموں جان کے پاس بیٹھیں !!
نہیں بیٹا رہنے دو میں کر لوں گی تھوڑا سا ہی ہے بس....
ایسے کیسے میرے ہوتے آپ کریں گی چلیں یہ کپڑا مجھے دیں میں صاف کرتی ہوں، نتاشا زرین کے ہاتھ سے زبردستی کپڑا لے کر خود صاف کرنے لگتی ہے اور زرین ہاتھ دھو کے اپنے کمرے میں آگی،
قائم خالو بتائیں چائے کیسی لگی آپ کو؟ قائم کو چائے پیتا دیکھ سجل اس سے پوچھنے ایسے کھڑی تھی جیسے اس نے خود بنائی ہو،،،،،
شکریہ بیٹا بہت اچھی بنی ہے بالکل تمہاری خالہ کے ہاتھوں جیسا ذائقہ ہے.....
تھینکس خالو،،،،،
زرین دروازے سے اندر آگیں سجل نے اسکی چائے کی تعریف اپنے خاطے میں وصول کر لی تھی جس پر وہ بچی سمجھ کے مسکرا کے ٹال گئی........

======+++=======

حزیفہ شاہمیر کے آفس کا دروازہ کھولتا ہوا اندر آیا مگر آگے سے شامیر ہاتھ میں موبائل پکڑے باہر نکلنے کو تھا__
تم کہاں جا رہے ہو؟ وہ دروازے کی ناب سے ہاتھ اٹھاتا شاہمیر کا راستہ روک لیتا ہے....

"الطريق الصعب"Where stories live. Discover now