رات کے کھانے کے بعد مہر بیگم اور شاہمیر ڈرائینگ روم میں اکٹھے تو بیٹھے تھے پر مہر بیگم ٹی وی دیکھنے میں مگن جبکہ شاہ میر کا دھیان اپنے ہاتھ میں پکڑے موبائل پر کچھ ای میلز چیک کرنے میں تھا جو اُسے کچھ وقت پہلے اس کی اسیٹنٹ صنوبر کی جانب سے موصول ہوئیں تھیں __
شاہ میر ...
جی ماما، موبائل پہ نظریں رکھے وہ انہیں جواب دیتا ہے__
مہر بیگم ٹی وی چھوڑ کر اس کی طرف گھومیں بات کرنے کے لیے __
شاہمیر حذیفہ کے امی ابو نے عمرہ کر لیا؟....
ہممم کر لیا ہوگا پتا نہیں آئی تھنک ہفتہ تو تقریباً ہو گیا ہے انہیں گئے!! ایکچولی ماما کیا ہے کہ میری حذیفہ سے بات نہیں ہوئی کافی دن سے، کندھوں کو اچکاتا نظریں موبائل پہ رکھے بتاتا ہے __
بیٹا جب ہم ان لوگوں کی طرف گے تھے ملنے تب میرے مائنڈ میں ایسا کچھ نہیں تھا پر ان سے ملنے کے بعد انکی لگن دیکھ میرے دِل میں بھی اچانک خواہش بیدا ہوئی ہے عمرہ کی بہت، جو ان کے لبوں لہجے سے بھی ظاہر تھی...
ماما خواہش تو بہت پیاری ہے اور ﷲ تعالیٰ پوری بھی کریں ان شاءﷲ ، سَر اوپر اٹھاکر مسکرا کے کہتا پِھر موبائل پر نگاہیں کر لیتا ہے__
ان شاءﷲ .. شاہمیر میں اسلئے سوچ رہی ہوں کیوں نہ ہم دونوں بھی چلیں عمرہ کرنے، انکا بس نہیں چلتا وہ کیسے وہاں چلی جائیں!!
ماما آپ جانتی ہیں یہاں آفس کی ساری
ذمہ داری میرے پہ ہے میں اتنے دن کے لیے کہیں نہیں جا سکتا ابھی.... پر میری بھی خواہش ہے کے ہم لوگ جلد عمرے کرنے جائیں... پِھر بھی میں کوشش کرتا ہوں کچھ __ان شاءﷲ، وہ انکی ہر بات ہم تن گوش بنے سنتا جواب تو دے رہا تھا پر اسکی نظریں صرف موبائل اسکرین پر تھیں__
ہاں ان شاءﷲ. . چلو سہی ہے جب تک تمھارے پاپا اور چھوٹے بہن بھائی بھی آجائیں گے، مہر اسکی کام کی مجبوری سے واقف تھیں اس لئے زیادہ اصرار نہیں کیا اور...
جی یہ تو اور اچھی بات ہو جائے گی ناں ماما کے ہم سب مل کر ساتھ جائیں گے، بات اُس کے دِل کو بھائ__
ہاں جب تک شاید تمہارا شادی کا بھی اِرادَہ بن جائے، اسکا موڈ اچھا دیکھ وہ اسی بات کی جانب آ گئیں جو انکے دِل میں مچل رہی تھی زُبان پہ آنے کو .....
ہمم شاید__
ثناء اچھی لڑکی ہے نا شاہ میر؟ اُس کے شاید کہنے پہ انہیں کچھ اطمینان ہوا غالباً اب وہ انکار نہیں کرے گا....
جی بس ٹھیک ہی ہے ، ہونٹوں پر مسکراہٹ لیے سنجیدگی سے بولا__
شاہ میر. . . اچھا چھوڑو یہ موبائل ادھر مجھے دیکھ کر بتاؤ.....
جی ماما کیا بتاؤں؟ وہ موبائل صوفے پہ پاس رکھ کر پوری طرح سے انکی طرف متوجہ ہو گیا ویسے بھی وہ جانتا تھا وہ کیا پوچھنے کو بےچین ہیں _
ثناء اچھی لگی ہے ناں تمہیں شاہمیر؟؟
جی والدہ وہ اچھی ہے ، میں بس مذاق میں کہہ رہا تھا لیکن ابھی بھی نیڈ سم ٹائم فور انڈراسٹیڈنگ . . میں جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا، پسند تو وہ آگی تھی پر ابھی بھی کچھ تھا__
ہمممم چلو میرے لیے یہی بات اطمینان کن ہے کے وہ تمہیں پسند آگئی اور اب تم انڈر اسٹیڈنگ پر سوچ رہے ہو، انکے دل کا بھار کم ہوا پریشانی صرف بیٹیوں کی ماؤں کو تھوڑی نہ ہوتی بلکہ بیٹوں کی ماؤں کو بھی اتنی ہوتی ہے خاص کر جب بیٹا خوبصورت ہو سیٹ ہو پر پھر بھی اسکی شادی نہ ہو رہی ہو انہیں بھی اسکی فکر لاحق تھی بہت وہ 29 سے اوپر کا ہوچکا تھا مگر اب تک شادی نہیں کررہا تھا....
YOU ARE READING
"الطريق الصعب"
Fantasy"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...