سورۃ الفاتحہ :
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِسب تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کاپالنے والاہے(1)
وسیع رحمت والا،نہایت رحم والاہے(2)
بدلے کے دن کامالک ہے(3)
ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اورصرف تجھ ہی سے مددمانگتےہیں(4)
ہمیں سیدھے راستے پر چلا(5)
اُن لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام فرمایا(6)
جن پرنہ غصہ کیاگیااورنہ وہ گمراہ ہیں(7)
<<============>>
سورۃ فاتحہ!! فاتحہ مطلب کسی چیز کو شروع کرنا جیسے کہ کسی مضمون کا ٹائٹل عنوان یا ایسی کسی اور شے کی ابتداء ہو رہی ہو جس طرح کسی کتاب کا پہلا سبق یا حروف، اور چوں کہ قرآن پاك میں ابتدائی طور پر یہ پہلی سورۃ لکھی ہے،
قرآن پاک میں نہ صرف سورۃ فاتحہ ترتیب وار میں سب سے اولین سورۃ ہے بلکہ یہ اول وہ مکمل سورۃ ہے جو آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل کی گئی، اِس سے پہلے کوئی بھی سورۃ مکمل نہیں نازل ہوئی اور
کیوں کہ آغاز سے ہی بعض سورتوں کی کچھ آیات ہی اتریں تھیں آپ پر، اور اِس سورۃ کو قرآن کریم کے ابتدا میں رکھنا اس لیے بھی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ سورۃ اک دعا کے طور پر بھی ہے وہ دعا جو ﷲ تعالیٰ نے اپنے ہر اس بشر کو سکھائی جو قرآن کریم سے اپنی زندگی کی ابتداء کرتا ہے یا ہر اس انسان کو جو اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے جا رہا ہو، آغازِ قرآن پاك میں اِس سورۃ کو پہلی ترجیح دینا مطلب یہ کے اگر تم واقعتاً اِس کتاب سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو اس سے فیض یابی چاہتے ہو تو پہلے اس طرح سے دعا کرو کہ میں قرآن کریم کو اپنے لئے سیدھا راستہ یعنی ہدایت کا راستہ بنانا چاہتا ہوں تاکہ "الفتاحُ " جو اپنے بندوں پر دین اور دنیا کے معاملاتِ زندگی کو کھولتا ہے" اور چاہے تو بند بھی کر سکتا ہے وہ تم پر قرآن مجید کو کھول کر آسان تر بنا دے یوں تم سب سے پہلے اپنے خالق اپنے ملک اس بادشاہ حقیقی کی اوصاف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کر لو.....
ﷲ تعالیٰ ہر روز اپنی ہر نماز کی ہر رکعت میں : مرد اور عورت سے
فاضل اور جاہل سے
نیک اور بد سے
پڑھے لکھے اور ان پڑھ سے
محوِ کلام ہوتے ہیں وہ ہمیں بہت کچھ سمجھانا چاہتے ہیں وہ ہم سے بہت کچھ سننا چاہتے ہیں حال آنکہ جانتے تو وہ سب ہیں پر ہم سے اپنی محبت کے اقرار کے ساتھ یہ بھی اقرار چاہتے ہیں کے تم یہ مان لو کہ ہمیں زندگی گزارنے کا ڈھنگ نہیں ...
ESTÁS LEYENDO
"الطريق الصعب"
Fantasía"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...