"بیشک ( معتبر ) دین تو ﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے ، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے الگ راستہ لاعلمی میں نہیں بلکہ علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختیار کیا اور جو شخص بھی ﷲ کی آیتوں کو جھٹلائے تو ( اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ) ﷲ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔
(سورۃ آل عمران :#19)~~~~☆☆☆~~~~
وہ سو رہا ہوتا ہے جب اُسے لگتا ہے کوئی اُسے آوازیں دے رہا ہے بولا رہا ہے لیکن وہ نیند میں اتنا تھا کہ اُسکی آنکھیں نہیں کھولتی___=======+++=======
میرا بچہ اٹھ آیا؟...
جی ماما، وہ ان کے سامنے کرسی پہ بیٹھتا ہے__
ناشتہ کیا کرو گے آج ؟..
جو مرضی کروا دیں بس پہلے ایک گلاس جوس دے دیں، اُسے ناشتے میں کچھ بھی مل جائے پر جوس اُسے لازمی چاہیے ہوتا ہے پہلے__
اوکے. . . مہر بیگم کرسی سے اٹھ کر اُسکے لیے فریش جوس نکالنے لگیں...
ماما پاپا آگے؟ انہیں جوس بناتا دیکھ اُسے خاور صاحب کے بارے میں پوچھنے کا خیال آیا__
نہیں دیکھو شاید آج شام میں آئیں گے ...
ہممم__
سمیر کی کال آئی تھی سب کو بہت یاد کر رہا ہے کہہ رہا ہے کے اُسے بھی بولا لیں پاکستان، جوسر مشین کے نیچے گلاس رکھتیں وہ اسے سمیر کی کال کے متعلق بتانے لگیں ...
رہنے دیں ابھی اُن دونوں کو وہیں یہاں تو__
بری بات شاہمیر چندا ایسے نہیں کہتے ....
کیوں ماما؟ میں نے صحیح تو کہا یہاں پہ کچھ بھی اچھا نہیں ایون لوگ بھی نہیں میں تو سوچ رہا ہوں ہمیں بھی واپس وہیں چلے جانا چاہیے، وہ نارمل ضرور ہو گیا تھا پر اُسکے دِل میں اب بہت غصہ بھر گیا تھا__
شاہمیر چندا سنو اچھے برے لوگ تو ہر جگہ ہر ملک میں ملیں گے تمھیں . . اگر یہاں تمہیں ماہم ملی ہے تو یہاں تمہیں حذیفہ جیسا دوست بھی ملا ہے اگر پِھر بھی تم جانا چاہتے ہو تو ہاں تم گھومنے جا سکتے ہو اپنے چھوٹے بہن بھائی سے ملنے جا سکتے ہو اپنا مائنڈ فریش کرنے کے لیے جا سکتے ہو یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں بیٹا یہ ملک ہمارا ہے ہم اب یہیں رہیں گے، یہ فیصلہ صرف اُنکے اکیلے کا نہیں تھا خاور بھی یہی چاہتے تھے لیکن وہ اُس کی کیفیت بھی سمجھ سکتی تھیں اِس لیے اُسے جوس کا گلاس پکڑاتے ہوئے وہ اُسے سمجھانے لگیں ...
ان کے جواب پہ وہ خاموشی سے ان سے جوس کا گلاس لے کر جوس پینے لگا تھا پر اُس نے سوچ لیا تھا کے وہ اب اور یہاں نہیں رہ گا واپس چلا جائے گا یو ایس اے__
=======+++=======حذیفہ کافی وقت سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد میر کو کال ملاتا لیکن وہ تھا کے اُسکی کال ریسیو نہیں کرنا چاہتا تھا آخرکار اُس کی بار بار کی کال سے تنگ آ کہ وہ اپنا موبائل ہی سوئچ اوف کرکے گھر سے باہر نکل جاتا ہے موبائل گھر میں چھوڑ کر___
======+++======
آنٹی حذیفہ بھاؤ آئیں ہیں شاہمیر بھاؤ کا پوچھ رے ہیں کیا کہوں؟ شادو مہر بیگم کو اُن کے کمرے میں آ کر حذیفہ کے آنے کا بتاتی ہے،،،
ہاں تو بھیج دو باہر کیوں روکا ہے اُسے پاگل، وہ گھر سے باہر جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں لیکن حذیفہ کے آنے کا سن کے انہوں نے اپنا اِرادَہ ملتوی کر دیا...
VOCÊ ESTÁ LENDO
"الطريق الصعب"
Fantasia"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...