ماما میں زرین خالہ کے گھر جاؤں اس بار عید کرنے؟ سجل فرحت کے پاس بیٹھتی زرین کے گھر جانے کی فرمائش کرتی ہے،،،،
نہیں ابھی رہنے دو عید کے بعد چلی جانا عید گھر میں ہی کر لو، فرحت آگے سے انکار کر دیتی ہے....
پر کیوں ماما؟ اب جانے میں کیا حرج ہے؟،،،میری جان ابھی وہاں جا کر کیا کرنا؟ عید کے بعد عمار بھی چلا جائے گا کراچی سے پھر تم بھی چلی جانا شوق سے، مجھے کل تمھاری زرین خالہ بتا رہیں تھیں اس بار عمار عید پر نہیں آ رہا، سو اب فرحت یہ چاہتی ہے سجل بھی اس کے آنے پر ہی وہاں جائے...
ماما میری بات سنے مجھے عمار بالکل نہیں پسند.. مجھے تو زرین خالہ کے گھر رہنے جانا ہے عمار وہاں ہو یا نہ ہو، سجل منہ بنا کر فرحت کو اپنی رائے سے آگاہ کرتی ہے جو عمار کے لیے تھی،،،
کیوں نہیں پسند اتنا اچھا لڑکا تو ہے....
بس نہیں پسند وہ،،،
ہاں میں سب جانتی ہوں یہ سب تیرے تایا تائی کی پڑھائی کوئی پٹی ہوگی...
ارے ماما ایویں نہ بولیں مجھے کسی نے کچھ نہیں پڑھایا بس مجھے وہ پسند نہیں ہے آپ نے دیکھا ہے کبھی اسے مجھ ڈھنگ سے بات کرتے؟ جب دیکھو نتاشا نتاشا کرتا ہے،،،
تو تُو بھی تو اس کے سامنے ڈھنگ سے رہا کر، ایک وہ اتنا اچھا ہے دوسرا تمھاری؛ خالہ کا گھر ہے....
تو ماما وہ کون سا خالہ کا سگا بیٹا ہے جو آپ اس کے بارے میں سوچتی ہو،،،،
سگا ہے یا سوتیلا ہے پر ہے تو تیری سگی خالہ کا گھر وہاں جائے گی تو عیش کرے گی اور کیا چاہیے تجھے؟ یہاں تو کوئی کام تک تجھ سے نہیں ہوتا...
ہاں ماما یہ تو ہے لیکن وہ عمار،،،،
خود ہی ہو جائے گا سہی شادی کے بعد نہیں تو تم کر لینا سہی، وہ اپنے گُر بیٹی کو بھی سکھانا چاہتی ہے....
ماما ہے تو وہ ٹیڑھی انگلی پر میں بھی آپ کی بیٹی ہوں کر لوں گی، وہ ہنستی اپنا موبائل دیکھتی بولی،،،
سجل کبھی تو موبائل کی جان چھوڑ دیا کر آٹھے ویلے موبائل موبائل تیرے ہاتھ میں....
کیا ماما جب بھی موبائل پکڑوں یہی کہتی ہو،،،،
اچھا چل اٹھ جا، جا کر آٹا گوندھ لیں تیرے ابو آنے والے ہیں....
میں نہیں گوندھ رہی آٹا.. آج ہی تو مینیکیور پیڈیکیور کروایا ہے، اپنا ہاتھ سامنے کرکے انگلیاں دیکھنے لگی،،،،،،،
ہر وقت موبائل فون میں لگی رہتی ہے تب تیری انگلیاں خراب نہیں ہوتیں سسرال جا کر پتا نہیں کیا کرتوت کرنے ہیں تونے...
ماما میں نے سسرال جا کر کوئی کام وام نہیں کرنا، سجل موبائل چھوڑ کر فرحت کے گلے میں بانہیں ڈال کے لاڈ سے کہتی ہے،،،
جانتی ہوں اس لئے تو اپنی بیٹی کیلئے ایسی سسرال ڈھونڈی ہے، چل اب اور مسکا نہ لگا اٹھ کے کام کر جا میری پیاری بیٹی، وہ بھی فرحت تھی...=====+++=====
شاہ میر شاپنگ کرکے گھر واپس آگیا_
شِفا لیٹی تھی اُسے لگا وہ سو گئی ہے وہ شاپنگ بیگز سائڈ پہ رکھتا بیڈ کے قریب آکر شِفا کے پاس بیڈ پہ بیٹھ کر اس پہ كمبل سہی کرتا ہے،
یہ لڑکی نا__
![](https://img.wattpad.com/cover/138066117-288-k910601.jpg)
VOUS LISEZ
"الطريق الصعب"
Fantasy"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...