میری وجہ سے آپ کیوں اپنی ماما کو ناراض ہو کے جانے دیں رہے ہیں؟؟ مت جانے دیں انہیں یہاں سے ... شفاء کو یہ احساس ساری رات سے بے چین کیے ہوئے تھا اُس کی وجہ سے ان دونوں ماں بیٹے میں دوری بڑھ جائے گی اس میں اس کا قصور نہیں تھا مگر وہ اس کے لیے خود کو مجرم ماننے لگی ^^
یار وہ تمہاری وجہ سے نہیں جا رہیں انہیں بابا سے بات کرنی ہے انہیں ہماری شادی کے بارے میں بتانا ہوگا اور میں نے تمھارے سامنے انہیں روکا تھا لیکن ابھی وہ نہیں روکیں گئیں مگر تم فکر مت کرو وہ خود ہی ٹھیک ہو کر کچھ دن میں واپس آ جائیں گئیں یہ ان کا گھر ہے، الماری میں چہرہ کیے شاہ میر اُسے جواب دیتا ہے__
آخر آپ کو مجھ سے ہی شادی کرنے کی کیا تُک تھی؟ ثناء سے کیوں نہیں کی جب آپ اُسے پسند کرتے ہیں؟ میری زندگی ضروری خراب کرنی تھی؟ اُسے غصہ آنے لگا تھا اُس شخص پر^^
میں نے تمہاری زندگی خراب کی ہے ہاں؟ شاہمیر یکدم الماری سے چہرہ نکل کر اُسے دیکھتا ہے دکھ سے__
ہاں ہاں کی ہے آپ نے! مجھ سے میرے اپنوں کو دور کر دیا اور اب اپنے گھر والوں کو بھی میری جیسی لڑکی کی خاطر دور کر رہے ہیں آپ کو تو ثناء جیسی خوبصورت لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی جس میں آپ کے اپنوں کی خوشی . . مرضی تھی . . جو آپکو چاہتی ہے اتنا^^
تم جیسی لڑکی سے کیا مراد ہے؟(اُس کے ماتھے پر بل آیا) کیا تم خوبصورت نہیں ہو؟ نظریں صرف اُس کے چہرے پہ تھی ، ثناء جتنی نہ سہی پر شفاء خوبصورت تھی اُس کے نین نقش بہت اچھے تھے__
نہیں ہوں میں خوبصورت... ہر خوبصورت مرد کو اک خوبصورت پرفیکٹ بیوی چاہیے ہوتی ہے اور میں اک بدصورت لڑکی ہوں، اُسکا بس چلتا تو وہ اپنا آپ نوچ ڈالتی^^
کتنے افسوس کی بات ہے شفاء__ تم کہاں سے بدصورت ہو مجھے بتاؤ؟ صرف اِس لئے کے تم چل نہیں سکتی تو تم خود کو بدصورت مانتی ہو؟ آج اُسے اُسکی باتیں سن کے بہت تکلیف پہنچی وہ پتہ نہیں اکیلی بیٹھی کیا کیا سوچتی رہتی ہے__
ہاں میں ہوں بدصورت اک ادھوری اپاہج لڑکی جس سے کوئی ہمدردی تو کر سکتا ہے پر پیار نہیں!! جس کو آج اُس کے ہی اپنوں نے دھتکار دیا تو کل آپ کا شوق پورا ہونے پہ آپ بھی چھوڑنے سے گریز نہیں کریں گے، جو اُس کی زُبان پہ آتا رہا وہ بولے گئی^^
چُپ رہو کتنی چھوٹی سوچ ہے تمہاری . . . پتہ نہیں اپنے پاس سے کیسے کیسے گمان کرتی رہتی ہو__
ہاں ہے میری چھوٹی سوچ کیوں کے
ہوں جو میں بدصورت ^^
بس شفاء . . تم صرف نا شکرے پن کی باتیں کرتی ہو اور کچھ نہیں، اسے لگا وہ بھینس کے آگے بین بجانے والے محاورے میں فٹ ہوجائے گا__
ہاں ہوں میں نا شکری بھی بس^^
کوئی کیسا اتنا نیگیٹو سوچ سکتا ہے؟ وہ بڑبڑاتا الماری میں دوبارہ منہ کرلیتا ہے__
کوئی نہیں سوچ سکتا نا؟ پر میں سوچ سکتی ہوں اِس لئی تو میں اک بدصورت لڑکی ہوں اور آج نا سہی کل نہ سہی جب بھی آپ کو احساس ہوا آپ بھی یہ تسلیم کر لیں گے اور مجھے چھوڑنے میں وقت برباد نہیں کریں گے^^
تم پاگل ہو! مگر اک بات سن لو میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا . . نہ آج . . نہ کل اور نہ کبھی ،
غصہ کے عالم میں اس نے اتنی زور سے الماری بند کی کہ شفاء یکدم ڈر کر پیچھے ہوئی^^
شاہ میر اُسے دیکھتا ہے ابھی اسے تیار ہونا تھا آج مہر بیگم کی فلائٹ تھی اور وہ انہیں چھوڑنے جانا چاہتا تھا__
ESTÁS LEYENDO
"الطريق الصعب"
Fantasía"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...