تمھارے ساتھ ناشتہ کے چکر میں مسز، لیٹ ہو گیا ہوں میں، بعدازاں ناشتہ وہ فوراً باتھ روم سے کپڑے چینج کرتا نکلا اور شیشے کے سامنے کھڑا ہوتا بال سنورنے لگتا ہے __
تو آپ چلیں جاتے نہ میں نے تو نہیں کہا تھا کہ میرے ساتھ ناشتہ کریں!!! میں بچی تھوڑی نہ ہوں کے آپ مجھے روز ناشتہ کروا کے ہی جائیں گے؟ اک تو اُسے صبح صبح اٹھنے کی عادت نہیں تھی اوپر سے ناشتہ بھی کرنا پڑتا تھا اور دونوں چیزوں کی ہی اسے عادت کہاں تھیں اپنے گھر میں اس کی صبح ہی 12 بجے ہوتی تھی^^
تو مجھے تُم بیوی نہیں چھوٹی بچی ہی تو لگتی ہو، اس کی اتنی بیزاری پہ بھی مسکراتے ہوئے اُس کے سَر پہ ایسے ہاتھ پھیرتا ہے کے شفاء کا سَر سے ڈوبتا تھوڑا کھسک گیا __
کیا ہے آپ کو، شاہ میر کی اِس غیرمتوقع حرکت سے وہ اریٹیٹ ہوتی ہوئی اپنے سَر کے اوپر سے ڈوبتا سہی کرنے لگی^^
اچھا سوری . . . اپنا خیال رکھنا اور کوئی الٹی سیدھی حرکت مت کرنا میرے پیچھے، اپنا والٹ چیک کرکے پینٹ کی سائڈ جیب میں ڈالتا ہوا بولا وہ__
ہممم^^
ہمم کیا سمجھ گئی نہ جو کہا میں نے ؟ __
ہمم، اُس نے پِھر سَر کو جنبش دی کے وہ سمجھ چکی ہے ^^
یا خدایا، وہ چھت کو دیکھتا ہے اور ﷲ حافظ کہتا کمرے سے نکال گیا__
ﷲ حافظ ، وہ سر تا پاؤں تک کمبل تان کے لیٹ گئی^^_________________
گڈ مارننگ شاہمیر سر، صنوبر اسے دیکھتے ہوئے اپنی سیٹ سے کھڑی ہو کر بولی ،،،
مارننگ مارننگ صنوبر، اس کے ڈیسک کے پاس سے گزر کر جاتے ہوئے وہ اپنے روم میں آتا ہے اور اپنی سیٹ سنبھالتے ساتھ شادو کو کال ملاتا ہے___جی بھاو،،،
شادو سنو شفاء کا اچھے سے خیال رکھنا تھوڑی تھوڑی دیر بعد جا کے اُس سے پوچھ لینا اسے کچھ چاہیے وغیرہ تو نہیں__
جی اچھا بھاو، وہ فرماداری سے بولی جیسے ساری بات سمجھ گئی ہو،،،_______________
یس سر ،،،
صنوبر پلیز میرے روم میں آؤ ساری امپورٹینس فائلز لے کر اور ان کی ساری ڈیٹیلز بھی مجھے آکر دو__
اوکے سر میں بس ابھی آئی،،،
سر میں آجاؤں؟ بوتل کے جن کی طرح وہ ہاتھوں میں فائل پکڑے فوراً اُسکے دروازے سے جھانک کے اجازت مانگتی ہے ،،،
ہاں صنوبر آجاؤ، اپنی فائل پہ کچھ لکھتے ہوئے بنا دیکھے وہ بولا__
سر یہ فائلز جن پر کام ہوا آپ کے پیچھے اور انہی میں ساتھ ہی ان کی ڈیٹیلز بھی موجود ہیں آپ دیکھ لیں ،،،
ہاں میں دیکھتا ہوں پر اسکے علاوہ اور کچھ؟ دوسری فائل بند کرکے وہ صنوبر والی فائل کھول کے چیک کرنے لگا__
جی سر یہ ہارڈ ڈیسک اور فائل ہے ان میں جو حذیفہ سر نے میٹنگ اٹینڈز کی ہیں ان کی ویڈیو ،،،
اوکے اور ان میٹنگس کی رپورٹس کہاں ہیں؟ __
جی سر وہ رِپورْٹ حذیفہ سر کے پاس ہے ان کے کیبن میں،،،،
ٹھیک ہے تُم جاؤ اور اب حذیفہ کو بھیج دو، فائل دیکھنے کے بعد وہ ہارڈ ڈیسک اپنے لیب ٹاپ سے اٹیچ کرتا ہے__
جی سر،،،
ESTÁS LEYENDO
"الطريق الصعب"
Fantasía"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پا...