باب نمبر:٢

1.2K 72 28
                                    

گرمیوں کی سہ پہر میں گرمی بھی ذوروں کی تھی۔ تقریباََ سب لوگ گھروں میں دبکے بیٹھے تھے۔ٹریفک بھی کم ہی تھی۔ایسے میں ہاسپٹل کے کاریڈار میں لائقہ اپنے بابا جبرائیل کے ساتھ پریشان کھڑی تھی۔فاطمہ آئی۔سی۔یو میں تھی۔جبرائیل نے لائقہ کو بینچ پر بٹھا دیا۔تھوڑی دیر بعد نرس آئی اور ایک پرچی انکو تھمائی اور بولا کہ جلدی سے فارمیسی سے یہ دوائیاں لے آئیں۔

”لائقہ ادھر ہی بیٹھنا آپ۔میں ابھی آتا ہوں۔“

”جی بابا۔“

جبرائیل فوراََ فارمیسی پر گئےاور دوائیاں لے آئے۔نرس پھر سے باہر نکلی اور ان سے دوائیاں لے گئی۔لائقہ وہیں بینچ پر بیٹھی تھی۔

تقریباََ آدھےگھنٹے بعد ڈاکٹر آئی۔سی۔یو سے باہر آئی۔جبرائیل جلدی سے انکے پاس گئے۔

”فاطمہ ٹھیک ہے؟“پہلا سوال ہی انکا فاطمہ کے لیئے تھا۔آخر محبت بےمثال تھی دونوں کی۔

ڈاکٹر مسکرائی۔

”جی وہ بھی ٹھیک ہیں لیکن ابھی بےہوش ہیں اور مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے۔“

جبرائیل خوشی اور حیرانگی کی ملی جلی کیفیت میں تھے۔

”ہا۔۔۔۔سچ؟“جبرائیل نے متجسس ہوکر استفسار کیا۔

”جی۔“ڈاکٹر مسکرائی اور چلی گئی۔

”اللہ تیرا شکر ہے۔“

جبرائیل لائقہ کی طرف بڑھے۔

”لائقہ آپکی سسٹر آئی ہے۔میں بہت خوش ہوں لائقہ۔۔۔بہت ذیادہ۔“انہوں نےاسکو پیار سےاپنے ساتھ لگایا اور پیار سے اسکے سر اور گالوں کو چوما۔

”میں بھی بابا۔۔۔میں بھی بہت خوش ہوں۔فائینلی اللہ نے مجھے بھی سسٹر دی ہے۔“

”بےشک۔اللہ کا بہت شکر ہے۔“خوشی انکے انگ انگ سے واضح تھی۔

____________________

دروازہ کھلنے کی آواز پر فاطمہ نے نکاہت ذدہ آنکھیں کھول کر دروازے کی طرف دیکھا۔فاطمہ کو روم میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔ابھی ابھی اسکو ہوش آیا تھا۔

دروازے سے جبرائیل اور لائقہ اندر آئے۔فاطمہ نے مسکرانے کی سعی کی۔جبرائیل اس تک آئے اور اس کے ماتھے کو پیار سے چھوا۔پھراسکا ہاتھ تھام کر اسکو بھی پیار سےچھوا۔

لائقہ نے بائیں جانب جاکر اسکا ہاتھ تھام لیا۔وہ مسکرائی۔لائقہ بےبی کارٹ کی طرف بڑھی اور پیار سے بچی کے گال کواپنے ہاتھ سے چھوا۔وہ اٹھانے سے ڈر رہی تھی۔جبرائیل آئے اور بچی کو اٹھا کر اسکے دونوں گالوں کو پیار کیا۔

پھر اسکو فاطمہ کےپاس لے گئے۔فاطمہ نے بھی اسکے گالوں کو پیار کیا۔جبرائیل نے بچی کو لائقہ کی طرف بڑھایا۔لیکن اسنے نہ پکڑا۔

”نہیں بابا مجھ سے گِر جائے گی۔“

”نہیں گِرے گی۔آپ اسکو تھام لینا اچھے سے۔“انہوں نے مسکرا کر اسکو تسلّی دی۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now