باب نمبر:٤

924 71 35
                                    

تالیوں کے شور میں اسنے کیک کاٹا۔وہ بہت ہینڈسم لگ رہا تھا۔ازلی نرم،خوبصورت مسکراہٹ اسکے چہرے پر برقرار تھی۔سب گھر والوں کو کیک کِھلا کر وہ ادھر ہی ٹیبل کے پاس کھڑا اپی کزنس اور دوستوں سے باتیں کرنے لگا۔کچھ جھرمٹ کم ہوا تو وہ آگے بڑھی اوراسکو شوپنگ بیگ بڑھایا۔سِدن اسماعیل کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔مخصوص مسکراہٹ جو مخصوص اور خاص لوگوں کے لیئے ہوتی۔۔۔۔اپنے گھر والوں کے لیئے۔۔۔دوستوں کے لیئے۔

”کھول لوں؟“مسکراہٹ گہری ہوئی۔

”مرضی ہے۔“اسنے کندھے اچکائے۔

”چلو کھول لیتا ہوں۔ویسے ہے کیا؟“

”کھول رہے ہو نہ دیکھ لو۔“

اسنے شاپنگ بیگ میں سے ایک باکس نکالا۔بہت ہی نفاست سے باکس پیکنگ شیٹ سے پیک کیا گیا تھا۔اسنے بھی نفاست سے پیکنگ شیٹ اتاری۔پیکنگ شیٹ اتارنے پر بہت ہی خوبصورت کالے رنگ کا ڈبہ تھا جس کا ڈھکن ٹرانسپیرنٹ تھا۔اس کے اندر سرخ مخملی رنگ کے کپرے پر ایک گھڑی،ٹائی اور بروچ تھا۔
اسنے مسکرا کر ڈھکن کھولا اور گھڑی نکالی۔پہلے پہنی ہوئی گھڑی اتار کر اسکے ہی دیئے ہوئے شاپنگ بیگ میں ڈال دی اور وہ گھڑی رِسٹ پر پہن لی۔مسکراہٹ ہنوز قائم تھی۔

”بہت اچھا گفٹ ہے۔تھینک۔یو۔“

”موسٹ ویلکم۔“

”تم نے پسند کی ہے؟“

”نااا۔۔۔۔مما نے ہیلپ کی تھی۔“

”تھینکس ونس اگین۔“

”نوپروبلم۔“

کندھے اچکا کر وہ کہتی ہوئی آگےبڑھ گئی اور بھی اپنے دوستوں اور کزنس میں مصروف ہوگیا۔

وہ چلتی ہوئی حائقہ تک گئی اور اسکے سامنے بیٹھ گئی۔

”آپو کی جان!کیک کھایا؟“

”نئیں۔“اسنے نفی میں گردن ہلائی۔

”آپو نے بھی نہیں کھایا۔آؤ مما کے پاس چلیں۔“حائقہ کو اپنی گود میں اٹھا کر فاطہ کے پاس جانے لگی جو ایک ٹیبل کے پاس کرسی پر بیٹھی تھی۔فاطمہ کے ساتھ ایک اور کرسی گھسیٹ کر اس پر بیٹھ گئی اور حائقہ کو اپنی گود میں ہی بٹھا لیا۔پھر تھوڑا تھوڑا کیک اسکو کِھلانے لگی۔خود بھی اسی چمچ سے کھا لیتی۔

”مما کیا ہوا ہے؟ “فاطمہ جو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنا سر دبا رہی تھی اسکی طرف متوجہ ہوئی۔

”کچھ نہیں لائقہ سر میں درد ہو رہا ہے۔“

”گھر چلیں؟“

”ہاں چلتے ہیں۔پہلے طاہرہ باجی سے اجازت لے لیں۔“

”میں انکو بلا کر لاتی ہوں۔“فاطمہ نے سر ہلایا اور وہ حائقہ کو کرسی پر بٹھا کر طاہرہ آنٹی کی طرف چل دی۔

ایک ٹیبل کے نزدیک وہ کسی خاتون کے پاس کھڑی انسے بات کر رہی تھیں۔

”طاہرہ آنٹی۔“انکے پاس جاکر اسنے انکو پکارا۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now