باب نمبر:٨

754 58 36
                                    


بڑا سفید گیٹ پار کر کے وہ اندر آئی تو لان میں دادا جان نظر آئے جوکرسی پر بیٹھے مالی سے لان کی صفائی کروا رہے تھے۔وہ سیدھا انکی طرف گئی۔

”اسلام علیکم!دادا جان۔“

”وعلیکم سلام!کیسی ہو بچے؟“

”میں ٹھیک۔آپ بتائیں دوائیاں تو وقت پر لیتے ہیں نہ؟“

”جی جی سب وقت پر لیتا ہوں۔“

”بہت اچھی بات ہے۔“

”دادا جان!آپکو پتہ ہے میں نے اپنی نمازیں ٹھیک کرنا شروع کر دی ہیں۔مطلب اب میں جلدی جلدی نہیں پڑھتی۔“

”یہ تو بہت اچھی بات ہے۔“وہ بہت خوش ہوئے اور اسکے سر پر ہاتھ رکھا۔وہ مسکرا دی۔

”اچھا دادا جان میں ذرا حور سے مل لوں۔“وہ کہتی کرسی سے اٹھ گئی۔

”ٹھیک ہے۔“دادا جی بول کر پھر سے مالی کو ہدایات دینے میں مصروف ہوگئے جبکہ وہ اٹھ کر روش کی طرف چل دی۔سیڑھیاں چڑھ کر لاؤنج کا دروازہ کھولا۔سامنے ہی صوفے پر رافعہ آپی بیٹھی تھیں۔انکے آس پاس چند کتابیں پڑیں تھی۔خود لیپ ٹاپ لیئے کام کرنے میں مصروف تھیں۔

”اسلام علیکم!رافعہ آپی۔“

”وعلیکم سلام!“سلام کا جواب دے کر پھر سے کام میں مصروف ہوگئیں۔وہ تھوڑی موڈی تھیں اور ان کے بارے میں سب کہتےتھے حتی کہ گھر والے بھی۔وہ موڈی تھیں۔ یہ نہیں تھا کہ روڈ یا بدتمیز تھیں۔پتہ نہیں ہم یہ کیوں تصور کرلیتے ہیں جو خود میں رہتے ہیں یا ذیادہ بات چیت نہیں کرتے وہ بدتمیز بھی ہیں۔

”رافعہ آپی۔۔۔وہ حور کدھر ہے؟“

”اپنے کمرے میں۔“

لائقہ سر ہلاتی دائیں طرف مڑی اور دورازہ کھولا۔دروازہ کھولنے پر راہداری تھی۔۔۔۔۔اور سامنے قطار میں پانچ کمرے تھے۔سب کمروں کے دروازوں پر رہنے والوں کا نام نہایت خوبصورتی سے کندھا ہوا تھا۔

قطار میں پہلے کمرے پر اسماعیل اینڈ طاہرہ لکھا تھا۔دوسرے پر رافعہ اسماعیل۔تیسرے پر سِدن اسماعیل۔پھر حور اسماعیل اور آخری والا حسن اسماعیل کاتھا۔

یہ اسلیئے تھا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ غلطی سے کمرے میں آگئے ہیں جبکہ جانا کسی اور کے کمرے میں تھا تو یہ اتنے بڑے بڑے نام لکھوانے کا مقصد انکے جھوٹ پر پل باندھنے کے لیئے تھا۔خیر یہ رافعہ اور سِدن نے مِل کر کیا تھا۔

لائقہ چوتھے نمبر والے کمرے کا دروازہ بجا کر اندر چلی گئی۔سامنے ہی حور گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں اوندھے منہ لیٹی تھی۔

”کیسی ہو حور؟“پاس جاکر لائقہ نے پوچھا۔

”ٹھیک ہوں۔“

”طبیعت ٹھیک ہے؟آئی نہیں میرے گھر اسلیئے میں آگئی۔“

”ہاں یار ٹھیک ہوں۔بس ویسے ہی ماما،بابا نہیں گھر پر تو اسلیئے۔“حور سیدھی ہو کر بیٹھی۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora