باب نمبر:٣٢

781 75 91
                                    


سبط کتنی ہی دیر صوفے پر بیٹھا حور پر نظریں ٹکائے ہوا تھا۔پھر اٹھ کر چینج کرنے چلا گیا۔
ڈھیلے ڈھالے ٹراؤذر،شرٹ میں ملبوس باہر نکلا۔

کچھ دیر بیڈ پر حور کے پاس بیٹھا رہا۔اسکے ماتھےپر بکھرے بالوں کو ہٹایا۔

”کبھی نہیں سوچا تھا۔۔۔تم میری زندگی میں آؤ گی اور میرے لیئے اتنی اہم بن جاؤ گی۔۔۔تم میرے لیئے بہت اہم ہو حور۔۔۔بہت زیادہ۔اللہ ہمیں الگ مت کرنا کبھی۔“
حور کے خوبصورت نقوش والے چہرے کو دیکھتے ہوئے اسنے دل ہی دل میں دعا مانگی۔

حور ذرا سا کسمسائی۔۔۔پھر آنکھیں کھول دیں۔سبط کو اپنے پاس دیکھ کر اسکو الجھن ہوئی پھر سارا واقعہ اسکی آنکھوں کے سامنے لہرا گیا۔
ایسے ہی کچھ دیر دیکھتی رہی۔۔۔سبط نے مسکرانے کی سعی کی۔
حور نے آہستہ سے بلینکٹ اتارا اور اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔۔اس کا چہرہ سرخ ہورہا تھا کیونکہ اسکو بخار ہوچکا تھا۔

”کچھ کھاؤ گی؟“
حور بس سر جھکائے بیٹھی رہی۔
سبط نے اسکی ٹھوڑی پکڑ کر چہرہ اپنی جانب کیا۔

”کھانا کھایا تھا؟“
سبط نے پھر پوچھا۔

حور نے نفی میں سر ہلایا اور نظریں پھر سے جھکا دیں۔

”رکو میں کچھ کھانے کے لیئے لاتا ہوں۔“

اس نے نفی میں سر ہلادیا۔

سبط نے سانس خارج کی۔

”حور!“
سبط نے دایاں گھٹنا موڑ کر ٹانگ اوپر کی اور بائیں ٹانگ بیڈ سے نیچے لٹک رہی تھی اور زمین کو چھو رہی تھی۔
بہت نرمی سے حور کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیئے۔

”حور۔۔۔۔تمہیں کس نے کہا ہے؟“

”ای۔۔۔ای۔۔۔ای میل۔“
اسنے اٹکتے ہوئے بولا۔

”میں۔۔۔میں تصویریں دیکھ رہی تھی لیپ ٹاپ پر۔۔۔۔مائرہ کی میل آئی۔“

”سبط۔۔۔بہت بہت مبارک ہو۔۔۔اللہ تم دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔۔۔میں کہتی تھی ناا تم حور کے ساتھ خوش رہوگے۔۔میری جیسی لڑکی تمہارے لیئے نہیں بنی۔تمہیں مجھ سے اٹریکشن تھی بس۔۔۔اگر فرض کرو اس وقت میں ہاں کہہ دیتی تو تمہیں حور جیسی خوبصورت اور پیاری بیوی ملتی۔۔(بریکٹ میں مائرہ نے ہاہاہا لکھا تھا۔)“
حور ہچکیاں لیتے ہوئے بول رہی تھی۔۔۔سبط نے اسکی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کو دیکھتے ہوئے کہا۔

”چھوڑ دو حور۔۔۔۔رہنے دو۔“

حور نے ایسے ہی بیٹھے بیٹھے اسکی گود میں سر رکھ دیا۔

”سبط!“ وہ رہ دی۔

”بہت محبت ہے تم سے سبط۔۔۔آج سے نہیں بہت پہلے سے۔“
وہ اسکی شکایت اسی سے کر رہی تھی۔۔۔سبط اسکی اس ادا پر مسکرا دیا۔اب اسکی پیٹھ سہلا رہا تھا۔

اسکو چپ نہیں کروا پا رہا تھا۔۔۔کیا کرتا ایسا کہ حور کو تکلیف نہ پہنچے۔

”حور تم میرے لیئے بہت اہم ہو۔“

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora