باب نمبر:١٩

756 61 171
                                    


سِدن رسم کے بعد اٹھ کر سِبط کے ساتھ جا کر بیٹھ گیا۔
ٹیبل پر پڑے گلاس کے کناروں کو اپنی انگلیوں کے پوروں سے گول گول گھمانے لگا۔

”دلہے صاحب منہ کیوں بنایا ہوا ہے؟“ سِبط نے اسکو سنجیدہ دیکھ کر پوچھا۔

”مجھے سمجھ نہیں آرہی۔۔۔۔۔اپنی محبت کے نہ ملنے کا دکھ کروں یا مشال کو خوش رکھنے کی کوشش کروں۔تم ہی بتاؤ سِبط کیا کروں؟“ سِدن نے نظریں اٹھا کر سِبط کو دیکھا۔۔۔اسنے بہت مشکل سے آنسو روکے ہوئے تھے۔۔۔سِبط اپنے دوست کی ایسی حالت دیکھ کر تڑپ اٹھا۔

”محبت۔۔۔کونسی محبت سِدن؟“ سِبط کو اچھوکا لگ گیا۔

”لائقہ جبرائیل۔“ سِدن نے جواب دیا۔

”لائقہ۔۔۔۔مطلب تم لائقہ سے؟“ سِبط کو یقین نہیں آرہا تھا۔سِدن نے بہت مشکل سے خود پر قابو پاتے ہوئے سر ہلا دیا۔

”تم نے بولا کیوں نہیں انکل کو۔۔۔تم پاگل ہو جو مشال سے شادی کر رہے ہو۔۔۔اس دن میں نے بھی پوچھا تھا تم سے۔۔۔لیکن اس وقت بھی تم نے کچھ نہیں بولا۔“
سِبط تو جیسے پھٹ پڑا۔اپنی آواز کو مشکل سے دھیما رکھے وہ سِدن کو سنا رہا تھا۔

”آرام سے سِبط۔“ ماحول کا خیال کرتے ہوئے سِدن بولا۔

”کیا آرام سے۔۔۔ہاں کیا آرام سے؟“ سِبط غصے کی شدت سے دبا دبا غرایا۔

”جب وہ مجھ سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تو کیا میں ذبردستی کرتا؟“

سِدن نے بھی غرا کر بولا تو سِبط نے چونک کر اسے دیکھا۔

”مطلب۔۔۔مطلب تم نے لائقہ سے بات کی تھی؟“

سِدن نےسر ہلادیا اور دھیرے دھیرے ساری بات اسکے گوش گزار دی۔
سِبط تو بس ان دو انوکھوں کو دیکھتا رہ گیا۔

”اچھا اب انکل سے بات کروں؟“ سِبط نے اپنے تئیں بہترین حل بتایا۔

”نہیں۔۔۔۔تم نےدیکھا نہیں سب کتنا خوش ہیںں۔۔۔سب مہمان آچکے ہیں۔“سب کے ہنستے مسکراتے چہرے دیکھتے ہوئے اسنے کہا۔

”اچھا چلو میں جارہا ہوں کمرے میں۔۔۔تم بھی آجاؤ۔۔۔اور ہاں اب میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔۔۔۔سمجھ رہے ہو نہ؟“

سِبط نے خاموشی سے سر ہلایا اور کھڑا ہوگیا۔
دونوں مہمانوں سے مِل کر اوپر سِدن کے کمرے میں چلے گئے۔

مہمان ذیادہ ہونے کی وجہ سے جو قریبی رشتہ دار گھر پر رکے تھے۔۔ان میں سے لڑکے اوپر رہنے والے تھے اور سب لڑکیا نیچے۔۔۔

مہندی کی تقریب تقریباََ دو بجے ختم ہوئی۔۔۔۔۔مہمانوں کو جاتے جاتے تین بج گئے۔۔۔لائقہ بارہ بجے ہی چلی گئی تھی۔
حور نے لائقہ کو بہت بولا لیکن وہ سر درد کا کہہ کر واپس چلی گئی۔۔۔مائرہ نے اسکو مسکرا کر بھیجا۔اسکی ہمّت پر اسکو بہت پیار آیا۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now