باب نمبر:٢٣

709 65 88
                                    


سامنے سے دانیال چلتا آرہا تھا۔دانیال نے سِدن کے ٹیبل کے قریب پہنچ کر سلام کیا۔

"اسلام علیکم سِدن!"
سِدن نے کھڑے ہوتے ہوئے اسکا ہاتھ تھاما جو دانیال نے بڑھایا ہوا تھا۔

"وعلیکم سلام! کیسے ہو دانیال؟"

"میں ٹھیک۔"

"یہاں کیا کر رہے ہو ، بیٹھو۔"
سِدن بولا تو دانیال بھی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا۔

"ایک کلائنٹ کے ساتھ میٹنگ تھی تو اسی سلسلے میں" تھوڑی دیر رکا پھر بولا۔
"بابا سے ملاقات کرنی تھی شادی کے سلسلے میں۔"

”آہاں۔صحیح۔۔۔شادی؟"

"ہممم؟"دانیال نے ناسمجھی سے دیکھا۔

"شادی کب ہے؟"

"نکاح کریں گے سِدن ، کاظمی صاحب نے ہاں کہہ دی ہے یہی غنیمت ہے۔"دانیال نے ہنس کر سر جھٹکا۔
سِدن کا اس سےمل کر موڈ قدرے بہتر ہوگیا تھا۔
برائے دیس میں اپنے دیس کا کوئی دشمن بھی مل جائے تو مانو سیروں خون بڑھ جاتا ہے۔یہ تو پھر دوست نہ سہی دشمن بھی نہ تھے۔

______________________

حیدر صاحب ، اور سِبط رات کے کھانے کے بعد لاؤنج کے صوفوں پر بیٹھے تھے۔سِبط بھورے رنگ کی شلوار ، کمیز جسکے بازو کہنیوں تک موڑ رکھے تھے ، پہنے وجیح لگ رہا تھا۔
آصفہ کچن میں انکے لیئے چائے بنا رہی تھی۔صبح کام والی آکر صفائی کر دیتی لیکن کھانا آصفہ خود بناتی۔۔۔اور دوسرے بھی چھوٹے موٹے کام خود ہی کر لیتیں۔

آصفہ چائے کی ٹرے پکڑے انکے پاس آتے ہوئے بولیں۔
"سِبط اتوار کا سوچا ہے میں نے حور کے گھر جائیں گے۔"

انہوں نے ٹرے سینٹر ٹیبل پر رکھی۔

"جی ماں۔" سِبط نے چائے کا کپ اٹھاتے ہوئے کہا۔

"سِبط تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہے نہ ؟" حیدر صاحب نے پوچھا۔

"کیسا اعتراض؟" چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے اسنے حیدر صاحب کو سوالیہ نظروں سے دیکھ کر پوچھا۔

"تم خوش تو ہو ، مطلب کہیں کسی کی خوشی کے لیئے تو نہیں کر رہے؟" سِبط نے باری باری دونوں کو دیکھا۔تفکر اور پریشانی دونوں کے چہروں سے عیاں تھی۔
حیدر صاحب کا اشارہ آصفہ اور اپنی خوشی کی طرف تھا کیونکہ کہیں نہ کہیں انہوں نے بھی حور کو سِبط کے لیئے پسند کا آصفہ کو بتایا تھا۔

"نہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔" اسنے نہایت تحمل سے مسکرا کر جواب دیا۔

"تم حور کو خوش رکھنا ہمیشہ۔" آصفہ نے اسکے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔

"جی ماں ضرور إن شاءالله۔آپ دعا کریئے گا میں اسکی ہر ذمّہ داری ادا کر سکوں۔"

"إن شاءالله۔" حیدر صاحب اور آصفہ نے یک ذبان ہوکر کہا۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now