باب نمبر:١٥

682 59 165
                                    


اپنے کیبن میں بیٹھا سوچوں میں گم تھا کہ دروازہ کھلا۔چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔۔۔۔۔کیونکہ آنے والا ہمیشہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا سبب بن جاتا تھا۔اسنےکبھی محرومیوں کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا تھا۔بھلا ایسا کیوں کرتا وہ۔۔۔۔۔کونسا لوگوں نےمحرومیاں دیں تھی۔۔۔اگر محرومیاں تھی بھی تو بہت کچھ ملا بھی تھا جو ان محرومیوں کا دکھ کم تو کرسکتا تھا پر مکمل ذائل نہیں۔

سِبط حیدر اپنی محرومیوں پر اپنی نعمتوں کو ترجیح دیتا تھا۔ڈی۔ایس۔پی کی وردی۔۔۔سیاہ شڑٹ۔۔۔خاکی پینٹ پہنے بہت وجیح لگ رہا تھا۔۔۔جیسے وردی بنی ہی اس خوبرو انسان کے لیئے۔وردی  اسکے وجود پر چمکنے کے لیئے تیار تھی۔۔۔جیسے وہ اس وردی کا حق ادا کرنے کے لیئے تیار ہو۔

”اسلام علیکم! ڈھیٹ انسان۔“
اپنے ازلی شریر لہجے میں بولتا ہوا وہ آگے بھڑا۔

”وعلیکم سلام!“
سِدن مسکراتے ہوئے کھڑا ہوا اور اسکے گلے لگ گیا۔

”کیا یار شہر بھر کے کھاتے ہمیں دیکھنے پڑتے ہیں لیکن تم تو ایسے سر پیر لپیٹ کر غائب ہوجاتے ہو جیسے پورے ملک کی بھاگ دوڑ تمہارے ہاتھ میں ہے۔“سِبط اپنے طنز کے تیر چلانے سے بعض نہیں آتا تھا اور  ہمیشہ کی طرح سِدن کے غائب ہونے پر چوٹ کی۔

”ایسے ہی یار تمہیں تو پتہ ہے کام بہت ہوتا ہے۔“

”جہاں تک مجھے دکھ رہا ہے ابھی تم فارغ ہی بیٹھے تھے۔“

”اچھا نہ بیٹھو تو سہی۔۔۔۔یا بس باتیں سنانے آئے ہو۔“
سِدن سے کوئی جواب نہ بن پایا تو گردن کی پشت سہلاتے ہوئے بولا۔

سِبط کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا۔

”چائے لو گے؟“

”ظاہر ہے۔۔۔اب چائے کو منع کر سکتا ہوں میں بھلا؟“
سِدط نے سِدن کی عقل پر ماتم کیا۔

”یار ایک تو تم بحث بہت کرتے ہو۔“

سِبط ہنستے ہوئے بیٹھ گیا۔

”کھانا کھانے چلیں؟“سِبط نے پوچھا۔

”نہیں حور نے بھجوا دیا ہے میرے لیئے۔“

”میں بھی کھاؤں گا۔“
حور کے نام پر اسکی آنکھوں میں تاثر تھا۔۔۔۔نرم تاثر۔۔۔جو ایک دوست کو دوسرے دوست کے لیئے ہوتا ہے۔
تھوڑی ہی دیر باتیں کرتے ہوئے گزری تھی کہ سِبط بولا۔

”وہ انکل نے بات کرنے کے لیئے کہا تھا۔“اب سِبط سنجیدگی سے بول رہا تھا۔

”ہمم۔“ سِدن نے اسے دیکھتے ہوئے ہنکارا بھرا۔

”تم واقع راضی ہو اس رشتے کے لیئے۔“ سِبط نے سوال کیا۔

”ہمم۔“ سِدن نارمل تھا۔سب نارمل تھا پھر ھی سِبط کوکچھ نارمل نہیں لگ رہا تھا۔

”سِدن میری طرف دیکھو۔“
سِدن نے سِبط کو ایک لمحے کے لیئے دیکھا لیکن پھر نظریں گھما دیں۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now