باب نمبر:١٢

740 69 153
                                    

میٹنگ روم کا دروازہ کھول کر اندر قدم رکھا تو تمام نفوس پر ایک  نظر دوڑائی۔۔۔۔واصف نظامی کو دیکھ کر اسکی تیوری چڑھ گئی مگر اسنے باور نہیں ہونے دیا بلکہ ہنوز سنجیدگی برقرار رکھتے ہوئے اپنی کرسی کی جانب بڑھ گئی۔

ٹیبل پر چیزیں رکھ کر بہت پرسکون انداز میں اسنے سلام کیا۔

کسی نے سر کےخم کےساتھ تو کسی نے باآواز جواب دیا۔

”الحمداللہ۔کام شروع ہو چکا ہے۔اللہ کے فضل اور کرم سے ہم اپنی پوری محنت کریں گے۔اللہ نے چاہا تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔إن شاءالله۔“

”إن شاءالله۔“ سب نے کہا۔

”بجٹ کے مطابق شروع میں اینٹوں کی قیمت دس لاکھ دینی تھی لیکن کل جب میں نے کنٹریکٹر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ اسکو تیس لاکھ پےمنٹ کی گئی ہے۔وجہ جان سکتی ہوں؟“

”مِس یہ تو اچھی بات کہ اسکو پےمنٹ ہوگئی۔اب کم دینے پڑیں گے۔“واصف نظامی ذیادہ دیر اپنا منہ بند رکھ لے۔۔۔یہ ہو سکتا تھا بھلا۔

”پہلی بات مسٹر۔۔۔“تھوڑا رکی۔

”جو بھی نام ہےآپ کا۔یہاں پر بولنے کا کوئی مقصد نہیں ہے آپکو اور دوسری بات آپکا ان باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔“

اسکی بات پر وہ مبہم سا مسکرایا۔

”واصف۔۔۔واصف نظامی بالکل مِس پہلے نہیں تھا لیکن جب سے مسٹر شجاع نظامی نے پاور آف اٹرنی میرے نام کی ہے تب سے بہت لینا دینا ہے میرا اس سب سے۔“

لائقہ نے عدنان صاحب کو دیکھا۔

عدنان صاحب نےوضاحت کے لیئے منہ کھولا ہی تھا کہ واصف پھرسے بولا۔

”مِس لائقہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی انفارمیشن نہیں رکھتی کیا؟رکھنی چاہیئے نہ ضرورت پڑ سکتی۔“اس نے جیسے اسکا مذاق اڑایا تھا۔لیکن اسکے انداز سے تو ایسا نہیں لگ رہا تھا پھر لائقہ کو کیوں لگا۔

لائقہ نے ضبط سے بائیں ہاتھ کی مٹھ بھینچی۔جس میں نہایت نفیس سی گولڈن اور سلور رنگ کی گھڑی تھی۔
واصف مسکرایا۔۔۔ذہریلی مسکراہٹ کے ساتھ۔

_____________________

چہرے پر اکتاہٹ صاف واضح تھی۔۔۔عصر کا وقت تھا۔۔۔گھر میں داخل ہو کر لاؤنج کا دروازہ بند کر کے پلٹی تو سامنے ہی حائقہ بیٹھی تھی وہ فوراََ سے اسکے پاس آئی۔

”اسلام علیکم آپو!“

سلام کر کے لائقہ کے گلے لگ گئی اور اسکے گال پر  پیار کیا۔لائقہ کی ساری تھکن اتر گئی۔

”وعلیکم سلام آپو کی جان!“ لائقہ نے بھی جواباََ اسکے گال پر پیار کیا۔

”مما کدھر ہیں؟“صوفے پر بیٹھتے ہوئے اسنے کہا۔چیزیں سامنے میز پر رکھ دیں۔

زندگی ایثار مانگتی ہے!(مکمل)Where stories live. Discover now