Episode 27

744 48 5
                                    


بیٹا رشتے والے نیچے آگئے ہیں جلدی سے تیار ہوجاؤ طیبہ بیگم میں مزیشہ کے روم میں آتے ہوئے کہا

جی ماما میں بس تیار ہونے لگی ہوں مزیشہ نے اداسی سے کہا

کیا ہوا بیٹا سب ٹھیک ہے جی مما سب ٹھیک ہے بس عجیب سی بے چینی ہورہی ہے پتا نہیں کیوں

ہممم جب لڑکیوں کو رشتے والے دیکھنے آتے ہیں نہ تو ایسے ہی بے چینی ہوتی ہے اور میری پیاری بیٹی جلدی سے تیار ہو جاؤ اور اللہ پر یقین رکھو سب بہتر ہوگا
اوکے مہمان نیچے ویٹ کر رہے ہیں میں اب جاتی ہوں تھوڑی دیر ذاریہ کو تمہیں لینے بھیجتی ہوں طیبہ بیگم کہتے ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی

مزیشہ نے پاس پڑا فون اٹھایا اور بنا کچھ سوچے حارب کا نمبر ڈائل کیا حارب کا نمبر بند کیوں ہے مزیشہ نے فون کال سے ہٹاتے ہوئے کہا وہ ٹھیک تو ہو گا نہ ہاں ٹھیک ہوگا شاید بیٹری لو ہو گئی ہوں خود کو تسلی دیتی ہوئی اٹھی اور واش روم میں چلی گئی دس منٹ بعد وضو کر کے نکلی جا نماز بچھائی اور نفل کی نیت باندھی نفل مکمل کرنے کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے

اللہ تُو جانتا ہے ناں حارب کیلئے میرے دل میں کیا جذبات ہے میں اسے کچھ نہیں بتاسکتی وہ میرے لیے نامحرم ہے اور آج رشتے والے دیکھنے آ رہی ہیں لیکن پھر بھی اللہ پلیز تو حارب کو میرا بنا دے اور مجھے حارب کا بنادے پلیز اللہ  میں جانتی ہوں کہ وہ کیسا انسان ہے تو اسے اچھا انسان بنا کر میری زندگی میں شامل کر دے میرے مولا میں اس کے علاوہ کسی کو اپنا محرم نہیں بنانا چاہتی یااللہ پلیز رشتے والے منع کر دیں یاں ایسا ہو کہ  یہ حارب کے ماما پاپا ہوں  دعا کرتے ہوئے اس کی آنکھوں میں پانی آگیا

آپی آپ تیار نہیں ہوئی کمرے میں داخل ہوتی ہوئی بولی آپی آپ اس ٹائم کون سی نماز پڑھ رہی ہیں ذاریہ نے مزیشہ کو جانماز پر بیٹھا دیکھ کر پوچھا

نہیں بس عجیب سی بے چینی ہورہی تھی بس اسی لیے نفل پڑھنے لگ پڑی تھی

اچھا جلدی سے تیار ہو جائے

آپ کو نیچے بلا رہے ہیں

ہاں بس میں تیار ہوں بس ڈوپٹہ لے لو مزیشہ جانماز سے اٹھتے ہوئے بولی

ویسے آپی آپ کی ہونے والی ساس بہت پیاری ہیں ذاریہ نے مزیشہ  سے کہا

مزیشہ خاموش رہیں چلے مزیشہ ڈوپٹہ حجاب کی صورت میں لیتی ہوئی بولی 

آپی آپ نے میک اپ نہیں کیا اور۔۔۔۔

زاریہ ابھی کچھ بولنے کی لگی تھی مزیشہ نے اس کی بات کاٹ کر بولی انہیں اگر مجھے پسند کرنا ہوگا تو ایسے ہی میک اپ کے بغیر کر لیں گے

میں میک اپ کرکے انہیں دھوکہ نہیں دینا چاہتی آج میں میک اپ کرکے ان کے سامنے جاؤ وہ مجھے پسند کر لیں اور اگر کل کو میک اپ کے بغیر جاؤں اور میں انہیں پسند نہ آؤں  تو وہ کیا سمجھیں گی کہ میں صرف اس لیے بنی سنوری تھی کہ وہاں رشتہ ہو جائے

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Where stories live. Discover now