Episode 38

773 49 2
                                    

( پارٹ_ 2)

نکاح کے بعد مزیشہ کو حارب کے ساتھ لا کے بٹھایا گیا حارب بار بار چہرہ موڑ کر مزیشہ کو دیکھ رہا تھا جو پلکیں جھکائے بیٹھی تھی

بس کر یار نظر لگانی ہے مزیشہ کو ہارون حارب کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بولا

ہاہاہا اس بات پر حارب کا قہقہ بلند ہوا

ایک منٹ ابھی تو نے کیا کہا مزیشہ ۔۔۔ بھابھی بول بھابھی ہے تیری مزیشہ نہیں

تھوڑی دیر بعد حارب اور مزیشہ کا فوٹو شوٹ کیا گیا

فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ ایان، ہارون انوشے، ہانیہ، اور زونیشہ بھی اپنی اپنی کیمروں اور فون سے حارب اور مزیشہ کا فوٹو شوٹ کر رہے تھے

ایان کے پاس اپنا کیمرہ تھا حارب نے اپنا کیمرہ ہارون کو دیا تھا پکس لینے کے لیے
ایان، سالار ، ہارون حارب کے ساتھ کھڑے ہوئے فوٹو کھنچوانے کے لیے

ان کی فوٹو زونیشہ لے رہی تھی ہارون زونیشہ کو کیمرے پکڑا کر گیا تھا

باقی سب مزیشہ کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف تھیں

تصویریں لینے کے ساتھ ساتھ زونیشہ کیمرے سے تھوڑی آنکھ ہٹا کر ایک آنکھ بند کر چوری چوری ایان کو دیکھ رہی تھی

یہ بات ایان نے نوٹ کی تھی زونیشہ کی اس حرکت پر ایان بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روک رہا تھا

دیکھ تو وہ بھی باربار زونیشہ کو ہی رہا تھا لیکن فیل نہیں کروا رہا تھا

تھوڑی دیر بعد فنکشن اپنے اختتام کو پہنچا سب اپنے اپنے گھروں کی طرف چلے گئے

❤❤❤❤❤❤

مزیشہ اپنے روم میں آئی جیولری اتارنے لگی اتارنے کے ساتھ ساتھ حارب کے بارے میں سوچنے لگی

سوچ رہی تھی تب ہی اس کے فون پے رنگ ہوئی اس نے بیڈ پر پڑا فون اٹھایا تو حارب کا نیم جگمگا رہا تھا

نام پڑھ کے مزیشہ کے لبوں پر مسکراہٹ آ گئی اس نے فون اٹھایا تو

دوسری طرف سے پرجوش آواز میں پوچھا گیا کیا کر رہی ہو

کچھ خاص نہیں بس جیولری اتار رہی تھی

تھک گئی ہو

ہممم تھوڑا سا

حارب بیڈ پر لیٹا ایک بازو سر کے نیچے رکھا تھا دوسرے سے فون پکڑا تھا

بہت پیاری لگ رہی تھی تمہاری آنکھیں بھی بہت پیاری لگ رہی تھی

حارب کی تعریف کرنے سے مزیشہ کے گال لال ہو گئے لیکن وہ آگے سے کچھ نہیں بولی

کیا ہوا

کچھ نہیں

اچھا تو یہ بتاؤ میں کیسا لگ رہا تھا آج پرجوش آواز میں پوچھا گیا

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Where stories live. Discover now