Episode 33

772 51 12
                                    

رات کو نا جانے کون سا پہر تھا ہانیہ جانماز پے بیھٹی نہ جانے کیا سوچ رہی تھی پھر پانچ منٹ بعد اٹھی اور نفل کی نیت باندھی اسنے نوافل ادا کرنے کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے

یا اللہ تو سب جانتا ہے میری مولا تجھ سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے مجھے پتہ

ہے میں بہت گناہ گار بندی ہوتی لیکن تو رحیم ہے تو کریم ہے تو رحمن ہے مجھے

مانگنا نہیں آتا یا اللہ تجھے عطا کرنا آتا ہے تو مجھے حدید دے دیں تیرے علاوہ

کوئی بھی میرا نہیں جو  میری فلنگ سمجھ سکے وہ پتا نہیں مجھ سے محبت کرتے
ہیں کہ نہیں یااللہ‎ اگر نہیں کرتے تو اس کے دل میں میرے لئے محبت ڈال دے پلیز

اللہ پاک پلیز تجھ سے نہ مانگو تو کس سے مانگو کون ہے جو مجھے حدید  دے گا

میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں تو جانتا ہے نہ پلیز میری سن لے بے شک تو ہی
سنتا ہے تیرے علاوہ کوئی نہیں سنتا تو مجھے بھی دیں بے شک تیرے علاوہ کوئی

کسی کو کچھ نہیں دے سکتا وہ ہچکیوں کے ساتھ رو رہی تھی اس کے ہاتھ آنسو

سے بھر چکے تھے وہ  رب سے باتیں کر رہی تھی بے شک وہ سب کی سنتے ہیں

اس کے علاوہ کوئی نہیں سنتا ہے وہ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت

کرتا ہے تو وہ کیوں نہ اُسے عطا کرے اتنی دیر میں فجر کی اذان کی آواز آنے لگی

❤❤❤❤❤❤❤

مزیشہ تیار ہوگئی ہو بیٹا طیبہ بیگم مزیشہ کے کمرے میں آتی ہوئی بولی

جی ماما میں تیار ہوں

زاریہ بھی تیار ہے اور تمہارے بابا بھی تیار ہیں بس ایان کا کچھ پتہ نہیں کہاں چلا گیا میں اسے کال کرتی ہوں پتا نہیں کہاں چلا گیا ہے تم نیچے آجاؤ

جی ماما مزیشہ کا موڈ آف تھا اس کا بالکل دل نہیں کر رہا تھا دعوت پے جانے کو

وہ بس اپنے ماما بابا کی وجہ سے جا رہی تھی

ہیلو ایان بیٹا کہاں ہو جانا نہیں طیبہ بیگم ایان کو کال کرتی ہوئی بولی

کہاں جانا ہے مما ایان نے پوچھا

بیٹا بتایا تو تھا لڑکے والوں کی طرف دعوت ہے ہم سب کی

اوہ اچھا سوری میں بھول گیا تھا اب یاد آیا ایسا کریں آپ لوگ جائیں میں تھوڑی دیر تک پہنچتا ہوں

اوکے پھر ہم لوگ نکل رہے ہیں تم آجانا

اوکے

بیٹا ضرور آنا انہوں نے اتنی بار کہا ہے آپ سب لوگ آنا تو ایسا اچھا نہیں لگتا اگر تم نہ آئےے

نہیں مما میں آؤں گا بس تھوڑی دیر تک آفس سے نکل رہا ہوں

اوکے الحافظ طیبہ بیگم میں کہہ کر کال کاٹ دی

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang