Episode 40

692 41 0
                                    

   ( پارٹ_ 2)

سالار سر آپ سے کوئی نیچے ملنے آیا ہے ملازمہ نے آ کر سالار کو کہا جو لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھا آفس کا کام کر رہا تھا  تھا

اچھا انہیں  بیٹھاؤ میں آرہا ہوں سالار  لیپ ٹاپ سائیڈ پے کرتا ہوا بولا

تھوڑی دیر بعد سالار  نیچے آیا تو سامنے بیٹھے شخص کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ یہ کون ہے

السلام علیکم سالار ہاتھ آگے کرتا ہوا بولا

تو حدید فورا کھڑا ہوکر سالار سے ہاتھ ملایا اور گلے لگا

کیسے ہیں آپ سالار صاحب  حدید نے پوچھا

حدید سالار ایسے مل رہا تھے جیسے وہ اسے جانتا ہوں لیکن سالار حیران تھا یہ شخص کون ہے

آئی ایم سوری لیکن میں نے آپ کو پہچانا نہیں

یاد کریں ہم مل چکے ہیں

سالار سوچ میں گم ہوگیا کہا اس شخص سے ملا تھا

سالار کو سوچ میں گم دیکھ کر حدید خودی بولا میں ایان کا دوست حدید ہم ایان کے گھر پہ ہی ملے تھے

اوہ جی جی یاد آ گیا کیسے ہیں آپ حدید اینڈ سوری میں نے آپ کو پہچانا نہیں

ہاہاہا کوئی بات نہیں میں الحمدللہ ٹھیک آپ کیسے ہیں؟

جی اللہ کا شکر میں بھی ٹھیک

میں آپ سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں ویسے تو یہ بات میری مما بابا کو کرنی چاہیے لیکن ان سے پہلے میں آپ سے خود بات کرنا چاہتا تھا

سالار حدید کی بات سن کر سوچ رہا تھا ایسی کیا بات ہے

جی آپ کہئے کیا بات ہے

میں گھما پھرا کے بات نہیں کروں گا میں سیدھی بات آپ کے ساتھ کروں گا

کیا آپ ہانیہ کی شادی مجھ سے کریں گے

یہ سنتے ہیں سالار نے حیرانی سے حدید کی طرف دیکھا 

آپ ہانیہ کو کیسے جانتے ہیں سالار تھوڑی خاموشی کے بعد بولا

میں اس کا یونی پروفیسر ہوں اور ۔۔۔۔۔۔

حدید اور کے بعد خاموش ہوگیا

اور؟ سالار نے سوالیہ نگاہوں سے پوچھا میں اس کا اکیڈمی کا کلاس فیلو بھی تھا

آپ کو کوئی جلدی نہیں ہے آپ آرام سے سوچیے آپ میرے بارے میں سب معلوم کرسکتے ہیں

ایان سے میرے بارے میں پوچھ سکتے ہے میں اور ایان بچپن سے  ساتھ  ہیں

اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں آپ کی بہن کو ہمیشہ خوش ہوگا اس کی ہر خواہش کو پورا کروں گا

سالار خاموش رہا

ہم سوچ کر بتائیں گے سالار  تھوڑی خاموشی کے بعد بولا

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Where stories live. Discover now