Episode 41

767 40 1
                                    


ماما بابا مجھے آپ سے ایک بات کرنی ہے حارب ڈائننگ ٹیبل پر اپنے ماما بابا کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کر رہا تھا بریڈ پر جیم لگاتا ہوا بولا

جی بیٹا بولو کیا بات کرنی ہے ریاض صاحب نے کہا

ماما آپ اپنی بہو لے آئے  آپ سارا دن گھر میں اکیلی بور ہوتی رہتی ہے  اس بہانے آپ کا دل بھی  لگا رہے گا حارب نے مسکرا کر کہا

ہاہاہا میرا دل کے تمہارا دل لگا رہے گا لبنہ بیگم نے مسکرا کر کہا

اس بات پر حارب کا کہ کا قہقہ بلند ہوا صحیح کہتے ہیں ماں  اپنے بچوں کے دل کی ہر بات سمجھ لیتی ہیں

چلو حارب آفس کا ٹائم ہوگیا ہے اب بیوی کو لانے کا نہ سوچو اب بزنس پر  دھیان دو ریاض صاحب ٹیشو سے ہاتھ صاف کرتے ہوئے بولے

بابا آپ بہو لے آئے پکا روز آفس جایا کرونگا

اوکے پھر الیاس صاحب سے بات کرتے ہیں شام کو

واقعی حارب نے پرجوش ہو کر پوچھا

ہاں ریاض صاحب نے مسکرا کر کہا

مجھے بھی بتائے گا انہوں نے کیا کہا

اچھا بتا دو گا اٹھو اب آفس کے لیے نکلتے ہیں لیٹ ہو رہے ہیں

جی جی بابا چلے حارب جوس کا گلاس منہ سے لگاتا بولا پانچ سیکنڈ میں جوس ختم کرکے اٹھا دونوں آفس کے لیے نکل گئے

حارب تو یونی کیوں نہیں آرہا دو دن سے ہارون حارب کو فون کیا جو آفس میں بیٹھ کر پیون  کو کھپا رہا تھا کبھی اس سے چائے لانے کا بولتا کبھی پانی کا بولتا پھر کچھ باہر سے کھانے کے لیے منگواتا کبھی کچھ ۔۔۔۔۔۔۔

یار میں آفس آیا ہو

اچھا کیوں

  یار بابا نے کہا ہے آفس  جوائن  کرلو پھر وہ رخصتی کروا دیں گے تو اب آفس آیا ہوں

واہ بھائی صاحب مزیشہ کے لئے آفس بھی جوائن کرلیا

ہاہاہا یار اس کے لیے اتنا کچھ کیا ہے تو پھر یہ کونسا مشکل کام ہے بس آفس میں بیٹھ کر پین کو آرڈر دے کر کھانے کے لئے منگوا رہا ہوں اور مزے سے مووی دیکھ  رہا ہوں

تو آفس میں کام نہیں کر رہا

کر تو رہا ہوں یار موویز دیکھ رہا ہوں کھانا کھا رہا ہوں یہ بھی کام ہی ہے

کھانا تو میرا کام ہے تجھ پہ کھانا کھانا سوٹ نہیں کرتا ہارون نے کہا

تو کہا ہے حارب نے بات بدلتے ہوئے پوچھا

یونی میں ہوں اور مزیشہ بھی آئی ہے ہارون نے بتایا

پھر مزیشہ ہارون اگر تو اس ٹائم  میرے پاس ہوتا ناں تو  میں تیرا سر پھاڑ دینا تھا  کتنی بار کہا ہے مزیشہ مت بولا کر مزیشہ صرف میں بلا سکتا ہوں

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Onde histórias criam vida. Descubra agora