Episode 37

716 45 1
                                    

  ( پارٹ_ 1)

                 نکاح اسپیشل❤

رات کے دو بج رہے تھے ہارون  نے انوشے کو فون کیا

ہیلو

میرے لئے پاستہ بناؤ مجھے بھوک لگی ہے ہارون نے کہا

کیا تمھارا دماغ ٹھیک ہے رات کے اس وقت تمہیں مجھے پاستہ بنانے کے لیے فون کیا انوشے نے غصے سے کہا

تو کیا ہوا

کیا ہوا کا کیا مطلب تم مجھے فون کس خوشی میں کیا انوشے نے غصے سے کہا

بھوک لگنے کی خوشی میں

شٹ اپ انوشے نے غصے سے کہا

اوکے میں آرہا ہوں تم پاستا تیار کرو ہارون نے کہہ کر فون بند کر دیا

یہ بیوقوف انسان ہے اففف اتنے مزے کی نیند خراب کر دی

انوشے منہ میں بڑبڑاتی غصے سے کمبل منہ تک لے کر سو گئی

تھوڑی دیر بعد ہارون انوشے کے سر پر کھڑا تھا

وہ مزے سے منہ تک کبمل لیے سو رہی تھی اس چیز سے بے خبر کے کوئی اس کے پاس کھڑا ہے

انوشے اٹھو ہارون جیکٹ کی پوکٹ میں ہاتھ ڈالے انوشے کے پاس کھڑا تھا اور اسے اٹھا رہا تھا

جبکہ وہ مزے سے سو رہی تھی انوشے ہارون نے انوشے کو آواز دی اٹھو یار مجھے پاستا بنا کر دو

اٹھو ہارون انوشے کا کمبل کھینچتے ہوئے بولا

کیا مسئلہ ہے سونے دے ماما ابھی تو صبح نہیں ہوئی ہے انوشے کروٹ بدلتی ہوئی بولی

انوشے میں ہوں ہارون نے آواز دی  یہ آواز  سنتے ہی انوشے کی آنکھیں کھل گئی

فورا اٹھ کر بیٹھ گئی اور ہارون کی طرف دیکھنے لگی جو اس کی طرف مسکرا کر دیکھ رہا تھا

کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ رات میں  تو جان چھوڑ دیا کرو میری دن میں تو نہیں چھوڑنی ہوتی  انوشے غصے سے بولی

اٹھو مجھے پاستہ بنا کر دو

میں تمہاری نوکر نہیں ہوں آئی سمجھ  انوشے غصے سے بولی اور دفع ہو جاؤ یہاں سے

تمیز سے بات کرو غصے سے بات کیوں کر رہی ہو ہارون نے کہا

تم نے میری اتنی سردی میں نیند خراب کردی ہے اور میں غصہ بھی نہ کروں

اوکے سوری آو باہر چلتے ہیں ہارون  نے کہا

کیا باہر ہارون  جا کے سو جا دماغ خراب نہ  کروں میرا

اوکے مجھے بات کرنی ہے پھر  چلا جاؤں گا میری ایک دفعہ بات سن لو

یہ سنتے ہی انوشے نے ہارون  کی طرف دیکھا

کیا بات کرنی ہے انوشے کے لہجے میں اب سنجیدگی تھی

میں مانتا ہوں میں نے غلط کیا ہے میں بہت شرمندہ ہوں اپنی غلطی پر پلیز مجھے معاف کر دع پلیز مجھے میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں پلیز معاف کر دو

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Où les histoires vivent. Découvrez maintenant