Episode 31

772 53 4
                                    


کیا بناو حارب کیلئے مجھے تو اس کی پسند کا بھی نہیں پتا مزیشہ کیچن میں کھڑی سوچ رہی تھی پھر کچھ سوچ کر شلف پر پڑا اپنا فون اٹھایا اور ہانیہ کی نمبر پر میسیج کیا اسلام و علیکم ہانیہ 

حارب بیڈ پر لیتا تھا تبھی اس کے فون پر رنگ ہوئی اسنے فون اٹھا کر میسج دیکھا تو میسج دیکھتے ہی حارب کے چہرے پر حیرانگی آئی کہ آج مزیشہ نے اسے کیسے میسج کر دیا اس نے میسیج اوپن کر کے پڑھا تو اس نے

اسلام و علیکم کے آگے ہانیہ کا نام پڑھا تو اسے پھرسمجھ آئی کہ اُسنے ہانیہ سمجھ کر میسیج کیا تھا یہ سوچتے ہی اس کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی کیوں ناں میڈم سے ہانیہ بن کر بات کی جائیں حارب نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ سوچا اور ریپلائے کیا

پوچھو کے نہیں کیا پتا ہانیہ کو کچھ پتہ ہو اس سے کیسے پتہ ہوگا دماغ میں سوال کیا سالار بھائی کا بھی تو دوست ہے تو کیا پتا وہ ان کے گھر جاتا اور

ہانیہ ان کیلئے کھانا بناتی ہوں مزیشہ یہ سب سوچ رہی تھی کہ میسج کی ٹیون ہوئی

وعلیکم السلام کیسی ہو؟

میں ٹھیک آپ سناؤ

میں بھی ٹھیک الحمدللہ

ہانیہ ایک بات پوچھنی تھی آپ سے

جی پوچھے مزیشہ کیا بات ہے  حارب نے مسکرا کر رپلائے

کیا کرو پوچھو کے ناں مزیشہ ہاتھ میں فون پکڑے سوچنے لگی پوچھ لیتی ہوں

وہ آپ حارب کو جانتی ہیں

یہ میرے بارے میں پوچھ رہی ہے اللہ خیر کرے حارب نے میسج پر کر سوچا

جی جانتی ہوں آپ کیوں پوچھ رہی ہیں خیریت حارب نے ریپلائے کیا

وہ آج بھائی کے دوست آ رہے ہے تو میں کھانا بنا رہی ہوں تو میں نے پوچھنا تھا کیا بناؤ کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی آپ کے گھر بھی حارب وغیرہ آتے ہوں گے

آپ کو آئیڈیا ہوں  زیادہ کیا پسند ہے ان کو مزیشہ نے میسج کیا

واہ تو میڈم میری پسند پوچھ رہی ہے تم تو زہر بھی دوں گی تو میں خوشی خوشی کھا لوں گا میری جان

دو منٹ گزر گئے پر ریپلائی کیوں نہیں آیا  ہانیہ کا دوبارہ کرو میسج مزیشہ نے سوچا ہاں کرتی ہوں پھر ہانیہ لکھ کے سینڈ کیا

حارب کچھ سوچ رہا تھا کہ میسیج کی ٹیون ہوئی حارب نے دیکھا تو مزیشہ کا میسج تھا
ہانیہ؟

آئی وش!  تم کبھی مجھ سے بھی ایسے بات کرو

میں ہانیہ نہیں ہوں لیکن میں تمہیں بتانا نہیں چاہتا کے میں حارب ہوں اگر بتا دیا تو تم مجھ سے بات نہیں کروں گی

ویسے مجھے بڑا مزہ آ رہا ہے تمھے ایسے تنگ کرکے حارب خود سے ہی باتیں کر رہا تھا کہ دوبارہ میسیج آیا

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Where stories live. Discover now