Episode 44

872 36 5
                                    


مزیشہ کے گھر کا لون بہت خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا پھولوں کے ساتھ آج  ان دونوں کی مہندی تھی

حارب اور مزیشہ دونوں ساتھ  بیٹھے تھے حارب نے پیلے رنگ کا  کُرتا پہنا  تھا جبکہ مزیشہ کا غرارہ سبز کلر کا تھا اور کرتُی  یلو (پیلے) رنگ کی تھی جس پر خوبصورت موتیوں کا ہلکا ہلقہ کام ہوا تھا اور ڈوبٹہ پیلا  اور سبز کلر کا تھا جس کے چاروں طرف ویلوٹ کی پٹی ریبن کی طرح لگی تھی پٹی پہ بھی موتی لگے تھے

حارب  اور مزیشہ کی مہندی ایک ساتھ  رکھنا بھی حارب کی ضد تھی نہیں تو مزیشہ کی ماما پاپا مہندی الگ الگ رکھنا چاہتے تھے لیکن حارب صاحب نے کسی کی نہیں مانی

حارب کا خوشی سے برا حال تھا حارب کے تو دانت  اندر ہی نہیں جا رہے تھے

حارب بس کر پتہ ہے تجھے اپنی شادی کی سب سے زیادہ خوشی ہے ہارون حارب کے ساتھ بیٹھتے ہوئے بولا مجھے لگتا ہے اتنی خوشی کسی کو نہیں ہوتی ہو گی  اپنی شادی کی جتنی تجھے ہورہی ہے

ہاہاہاہا یہ بات ٹھیک ہے بھائی لیکن محبت ملنے کی خوشی ضرور ہوتی ہوگی مجھے میری محبت ملنے کی خوشی ہے

اچھا چل انوشے کے پاس جا رہا ہوں اس سے صبح سے نہیں دیکھا یار دل اداس ہو رہا ہے

ہاہاہا چل انوشے سے مل کر میرے پاس ہی آ جائی

اوکے جگر ہارون کہتا ہوا سٹیج سے نیچے اتر گیا

ایان سالار ہارون حدید سب نے  لائٹ ریڈ رنگ کے کُرتے ساتھ اور سفید پجامے پیہنے  تھے سب ہی خوبصورت لگ رہے تھے

لیکن حارب تو کسی سلطنت کا شہزادہ لگ رہا تھا اور مزیشہ اسکی شہزادی لگ رہی تھی

حریم  انوشے ذاریہ زونیشہ اور ہانیہ سب نے لہنگے پہنے تھے کلر سب  کے مختلف تھے ماتھے پے بندھیا لگائی تھی اور بال کھلے چھوڑے تھے وہ سب بھی بہت پیاری لگ رہی تھی

ہیلو دلِ دشمن میرے ساتھ بھی سیلفی لے لو اکیلی اکیلی لے رہے ہو

انوشے زاریہ وغیرہ کے ساتھ بیٹھی تھی سب باتوں میں مصروف تھے لیکن انوشے سیلفیاں لینے میں مصروف تھیں جب ہارون اسکے ساتھ بیھٹتا ہوا بولا 

سیلفی بھی تو ضروری ہوتی ہے نہ اور ویسے  میں فضول لوگوں کے ساتھ سیلفی نہیں لیا کرتی

کبھی تو اچھے سے بات کر لیا کرو لڑکی شوہر ہوں تمہارا

ہارون صاحب ابھی تو شروعات ہے ابھی آگے دیکھیے گا ایک ایک چیز کا بدلہ لوں گی انوشے کھڑی ہوتی ہوئی بولی

اچھا چلو پھر میں بھی ایک ایک چیز کا بدلہ لونگا یاد رکھنا ہارون نے مسکرا کر کہا کہاں جا رہی ہو

اندر جا رہی ہوں

اچھا چلو میں بھی چلتا ہوں تمہارے ساتھ ہارون کھڑا ہوتا ہوا بولا

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Where stories live. Discover now