Episode 45

941 41 5
                                    


آج حارب اور مزیشہ کا ولیمہ تھا ان کا ولیمہ کراچی میں رکھا گیا تھا ریاض صاحب اور لبنیٰ بیگم بہت خوش تھے انکی اکلوتے بیٹے کا ولیمہ تھا  ان کا ولیمہ کراچی کے بیچ پر تھا بیچ کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا

مزیشہ  نے لونگ سی گرین کلر کا فراک پہنا تھا حجاب اور ساتھ نقاب سے چہرہ چھپایا تھا اور حارب نے بلیک کلر کا پینٹ کوٹ پہنا تھا اور لائٹ سی گرین کی ٹائی پہنی تھی بے شک وہ دونوں بہت پیارے لگ رہے تھے

ہارون ایان سالار اور حدید نے بھی پینٹ کوٹ پہنا تھا بلو کلر میں

ہانیہ حریم انوشے ذونیشہ نے سب نے ساڑھی پہنی تھی حریم کی ساڑھی ویلوٹ کی تھی باقی سب نے نیٹ کی خوبصورت رنگ کی ساڑھی پہنی تھیں اور زاریہ نے فراک پہنا تھا سب  بہت خوبصورت لگ رہا تھا

کوئی مزیشہ اور حارب کو رشک بڑی نظروں سے دیکھ رہا تھا اور کوئی حسد بڑی نظروں سے کوئی بھی ان دونوں کی  تعریف کیے بنا نہیں رہ رہا تھا

ایان فون کرتے ہوئے آ رہا تھا کہ اس کی نظر سامنے سٹیج پر پڑی جہاں زونیشہ بیٹھی تھی مزیشہ سے کوئی بات کرتے ہوئے ہنس رہی تھی

مزیشہ کے علاوہ سب سیلفی لے رہے تھے مزیشہ کی پکچر صرف حارب  کے موبائل میں تھی حارب کسی کو بھی مزیشہ کی تصویریں نہیں لینے دے رہا تھا

فی میل فوٹوگرافر نے حارب اور مزیشہ کا فوٹوشوٹ کیا حارب کے کیمرے سے ہی فوٹو شوٹ کیا گیا

بہت پیاری لگ رہی ہو ایان نے زونیشہ کے کان کے پاس آ کر سرگوشی کی

زونیشہ نے ایان کی طرف دیکھا پھر  ناگواری سے نظر پھیر لی

ایان نے مسکرا کر ذونیشہ سے کہا میڈم ناراض ہیں ہم سے

زونیشہ نے پھر بھی کوئی جواب نہیں دیا

ایان نے پھر سے سرگوشی کی زونیشہ نے پھر کوئی جواب نہیں دیا

تھوڑی دیر بعد تقریب ختم ہوئی سب اپنے اپنے گھر کی طرف چلے گے

❤❤❤❤❤

شادی کے ایک ہفتے بعد مزیشہ اور  حارب کے فائنل سٹارٹ ہو رہے تھے ابھی پپیرز میں 4 دن تھے

تو حارب  ریاض صاحب کے ساتھ آفس جا رہا  تھا جبکہ مزیشہ یونی حارب نے مزیشہ کو بھی  یونی جانے سے منع کیا تھا لیکن مزیشہ نے ضد کی تو حارب کو ہار ماننی پڑی

مزیشہ لائبریری میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کیا ادیبہ اور حبیبہ اس کے پاس آئی مزیشہ نے دونوں کو دیکھ کر منہ نیچے کرلیا اسے برات والے دن کی باتیں یاد آگئی تھی

واہ آج تو مزیشہ میڈم لائبریری میں ہے ویسے مزیشہ تم بہت چالاک نکلی ہو تمہیں بڑا معصوم سمجھتے تھے لیکن تم نے کیسے حارب کو پھسا لیا وہ تو تم جیسی کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا تھا پھر کیسے پھسایا ہمیں بھی طریقہ بتاؤ ادیبہ نے کہا

TAri JustuJu Ma Mara Safar(complete)Onde histórias criam vida. Descubra agora