l{{محبت ریت کی مانند}}
{{قسط 42 }}
{{By EeshaNoor }}
♡♡◇◇◇◇¿♡◇◇◇◇◇◇◇◇وہ دلہن کا لباس پہنے اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
تانیہ اور ثانیہ نے اس کی تیار ہونے میں بھرپور مدد کی ۔۔۔
" آپ بہت پیاری لگ رہی ہے ۔۔۔" تانیہ اسے ہی دیکھے جا رہی تھی ۔۔
" ویسے دولہا بھائی کہاں ہیں ۔۔" ۔۔۔اس کے الفاظ کسی کہ شور کی وجہ سے بیچ میں ہی رہ گئے ۔۔۔" یہ کیا تماشہ ہو رہا ہے ۔۔۔" زہرہ بیگم نے آتے ہی کمرے میں ہنگامہ کر دیا ۔۔۔
تینوں نے ایک ساتھ مڑ کر دیکھا ۔۔۔
" او بی بی وہ اپنے شوہر کے لیے تیار ہو رہی ہے ۔۔"
شاید زہرہ بیگم ختیجہ بی بی کی موجودگی سے لا علم تھی ۔۔۔اس نے غصے سے سب کو دیکھا اور پیر پٹختی باہر نکل۔گئی ۔۔
☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇
اب ان کی میٹنگ میں دو اور اشخاص کا اضافہ ہو چکا تھا ۔۔۔
ایک جوان اندر داخل ہوا سلیوٹ کیا ۔۔۔ایک لفافہ ان شخصیات کے سامنے رکھا ۔۔۔
کرنل کامران کے سامنے ایک لیپ ٹاپ رکھا تھا ۔۔۔وہ نجانے اس لیپ ٹاپ میں کیا کھوج رہا تھا ۔۔۔ایسا لگ رہا تھا وہاں جو باتیں ہو رہی ہیں ہے ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔۔۔
" کیپٹن معیذ اب آپ سوچ رہے ہوں گے ۔۔۔ہم نے آپ کا چناو آپ کی قابلیت پہ کیا ۔۔۔؟؟"
جرنل ہمدانی نے مسکرا کر جرنل۔آفتاب کو دیکھا ۔۔۔
لیپ ٹاپ پہ جھکا سر کچھ پل کہ لیے اٹھا اس نے بھی مسکرا کر جرنل ہمدانی کو دیکھا ۔۔۔
" بلکل نہیں ۔۔اب آپ سوچ رہیں ہونگے آپ بہت بہادر ہیں ۔۔"
نفی میں سر ہلا کہ اس کا بھی انکار کیا ۔۔
" لیکن سر ۔۔۔"
" میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی ۔۔۔"
" یس سر " معیذ کو یس کر کہہ کہ خاموش ہونا پڑا ۔۔۔
" آپ سے زیادہ قابل بہادر اور انٹیلیجنٹ آفیسر ہمارے پاس موجود ہے ۔۔۔آپ کو اس مشن کے لیے چننا ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے ۔۔۔"
جنرل آفتاب نے اس کے سامنے کچھ تصاویر رکھی ۔۔۔
اب کی بار معیذ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ۔۔۔
☆☆☆☆♡♡♡◇◇¿♡♡◇◇◇ناہموار راستے پر ان کی گاڑی کے ہچکولوں سے اس کے سوچ کا تسلسل ٹوٹا ۔
وہ اب اپنے بہت مشکل محاذ کے بلکل قریب پہنچ چکے تھے ۔۔۔میجر ایاز ان سب کو کمانڈ کر رہا تھا ۔۔۔
ان کا یہ اسپیشل دستہ نو لوگوں پر مشتمل تھا ۔۔۔ان میں سب آفیسر ہی تھے ۔۔۔میجر کیپٹن اور سیکنڈ لیفٹننٹ اور لیفٹننٹ موجود تھے ۔۔۔
انہوں نے اپنی کیمپنگ شروع کر لی تھی ۔۔۔
انہوں نے اپنے خیمے مناسب جگہ گاڑنے شروع کر دیے تھےان سب کو سمجھانے کا کام کیپٹن حارث کر رہے تھے ۔۔۔۔
معیذ خاموشی سے ان سب کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
اور اس کی سوچ پھر سے واپس ماضی قریب میں پہنچ چکی تھی ۔۔۔(تصویروں کے بعد اس کے سامنے لیپ ٹاپ رکھا گیا ۔۔۔اسے ان سب چیزوں کی تصویریں تفصیل سے دکھائی گئی ۔۔" ۔ہم یہاں بذات خود موجود ہیں ۔۔۔تو آپ۔جان سکتے ہیں اس مشن کی ہماری نظر میں کیا اہمیت ہے ۔۔۔ "
YOU ARE READING
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
General Fictionمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے