》》》محبت ریت کی مانند《《《
》》قسط 64》》》
■■■♤♤♤♤♤♤♤♤♤♤♤♤
از قلم ✍✍ ایشانور
■■■■■■■■■》》》》■■■■■
وہ اسے دیکھ رہی تھی وہ بار بار اس گھڑی کی جانب دیکھتا ۔۔۔۔
گھڑی دیکھنے کے بعد وہ زور سے ہاتھ جھٹکتا ۔۔۔
" سنو لڑکی ۔۔۔اگر ہم سیدھے راستے سے نہیں نکلے ۔۔۔تو پھر ایک اور راستہ ہے ۔۔"
وہ جو اس کی گھڑی کی جانب دیکھ رہی تھی ۔۔ایک دم سے چونک گئی ۔۔
عجیب سے خاموشی تھی غار کے اندر ۔۔۔
بس ان دونوں کے سانسوں کی آواز کے سوا کچھ بھی نہ تھا ۔۔۔
اس نے بس سر کو ہلکی سی جنبش سے پوچھا کونسا ۔۔
" ہم سے اس جگہ کو اڑانا پڑے گا ۔۔۔"
غار ایک طرف سے بل کھاتی سرنگ کی مانند تھی اسی طرف جانے کا راستہ تھا ۔۔۔
" کیا مطلب ۔۔۔خود کشی ۔۔۔؟؟؟"
وہ گویا اس کے اس فیصلے سے چلا اٹھی ۔۔۔" کچھ نہیں ہوگا دھماکہ اتنا بڑا نہیں ہوگا ۔۔ہاں لیکن دشمن کو شک ضرور ہوسکتا ہے ۔۔۔۔"
وہ کتنے مطمئن انداز سے سب کچھ بتا رہا تھا ۔۔۔گویا کوئی بلاسٹ نہیں پتھر پھینک رہا ہے ۔۔۔
" نہیں نہیں ہم کوشش کریں گے نکل۔جائیں گے ۔۔ابھی اتنی برف باری نہیں ہوئی ۔۔۔کہ راستہ مکمل بند ہوجائے ۔۔ہاں اگر دوسری تیسری ہوگئی تو شاید ہم یہیں مدفن ہوجائیں ۔۔۔"
وہ واقعی میں پریشان ہوگئی تھی ۔۔
غار بڑی تھی لیکن اتنی بھی بڑی نہ تھی کہ ۔۔۔وہ دھماکے سے مکمل طور پر خود کو بچا پائیں ۔۔۔۔اچانک سے سامنے بیٹھے شخص نے گھڑی دیکھی اور چہرے پہ مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔۔لیکن اگلے ہی پل ۔۔۔مسکراہٹ مدھم ہوگئی ۔۔۔
" لگتا ہے غار کے اندر کچھ کام نہیں کر رہا ۔۔۔"
وہ کچھ اور آلے نکالنے لگا ۔۔۔۔
ایک اینٹینا ٹائپ چیز اوپر کی ۔۔۔جیسے پرانے زمانے میں ریڈیو کے لیے استعمال کرتے تھے ۔۔۔
ایک چھوٹا سا آئی پیڈ نکالا ۔۔۔
شاید وہ اب اس پہ یقین کرنے لگا تھا ۔۔۔
" اووو نو یہ غار ہے یا قبر کوئی ۔۔۔فریکوئنسی کام نہیں کر رہی ۔۔۔"
اس کے چہرے پہ مایوس کی ایک لہر آکے گزر گئی ۔۔۔وہ جو بڑے انہماک سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر ۔۔۔پیچھے سرک گئی ۔۔۔
" یہ سب تمہاری وجہ سے ۔۔۔۔ہوا ہے ۔۔۔میں تمہاری باتوں میں آکیسے گیا ۔۔۔۔۔میں کیپٹن معیذ جالب تمہاری باتوں میں ۔۔۔"
اگلے ہی پل وہ چپ ہوا شاید وہ غصے میں وہ سب کہہ گیا تھا ۔۔۔یا شاید اس سے اب اسے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔۔
کچھ تو تھا ۔۔۔
☆☆▪☆▪◇◇◇◇◇◇◇◇◇ایک دم سے اس کے ہاتھ میں بندھا اس کا جدید ٹرانسمیٹر اس کے ہاتھ میں وائیبریشن کرنے لگا ۔۔۔جس کا مطلب اس کے ساتھی میں سے کوئی قریب تھا تبھی ۔۔وہ آلہ ایک نا محسوس سی حرکت کرتا ۔۔۔
لیکن وہ بس ایک سیکنڈ کے لیے تھا ۔۔۔وہ بند ہوگیا ۔۔۔وہ اب اپنے جدید چیزیں ۔لے کر آیا تھا لیکن شاید غار کے بند ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی بھی آلہ سہی سے کام نہیں کر رہا تھا ۔۔۔
ان سب چیزوں کو وہ زیادہ دیر کھول کہ نہیں رکھ سکتا تھا ۔۔
کیونکہ ان کے آلات کی لہریں دشمن تک بھی جاسکتی تھی ۔۔۔
وہ اس جانب اپنے آلات لے گیا جہاں سے روشنی کی چند کرنیں ان کی غار کی طرف آرہی تھی ۔۔۔لیکن سب بیکار تھا ۔۔۔اس کی ساتھی وہاں سے بہت جلدی گزر گئے تھے ۔۔۔
BINABASA MO ANG
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
General Fictionمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے