《محبت ریت کی مانند 》
《قسط نمبر 7》
《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇
" کیا مطلب ہے تیرا ۔۔۔" وہ مبین کے آنکھوں میں چھپی شرارت بھانپ گیا تھا ۔
" میرا مطلب ہے اس کا اچانک ۔۔۔اتنے مہینوں بعد آنا ۔۔ پھر آپ کا کمرہ صاف کرنا ۔۔۔۔۔اور تو اور ۔۔۔آئی تھی تو بال بندھے تھے ۔۔اور گئی ۔۔تھے تو بال گیلے ۔۔۔۔"
وہ کچھ اور کہتا ۔۔۔۔معیذ نے کس کہ اس کہ منہ پہ ہاتھ رکھ دیا ۔۔۔
" اوئے کمینے ایسی کوئی بات نہیں کیوں معصوم لڑکی کو بدنام کر رہا ہے "
مبین نے کھینچ کر اس کا ہاتھ دور ہٹایا ۔۔۔۔
" واہ جی واہ کوئی شوہر کے ساتھ بھی بدنام ہوتا ہے "
واقعی میں وہ اپنا حق بھی بھول چکا تھا ۔۔۔
" پاگل ہو کیا رخصتی کب ہوئی ۔۔ہے ۔۔"
اس کے چہرے پر کتنے رنگ آئے گئے ۔۔۔
وہ واقعی اس بات کو لے کر گھبرا گیا تھا ۔۔۔" بھائی شادی نکاح سے ہو جاتی ہے ۔۔۔یہ رخصتی یہ تو سب دکھاوے کی رسمیں ہیں ۔۔۔شریعت میں نکاح کے بعد وہ آپ کی بیوی ہے ۔۔"
وہ کچھ پل کے لیے واقعی میں اپنا ماضی بھولنا چاہتا تھا ۔۔۔
" معیذ " معیذ اس سے دو سال بڑا تھا ۔۔۔اس لیے مبین اسے بھائی کم معیذ زیادہ کہتا تھا ۔۔
" آپ سیبال کو طلاق نہیں دیں گے ۔۔۔" وہ حیرت سے مبین کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
" لیکن خاندان والے جو چاہتے ہیں ۔۔۔امی ابو سب کی یہی مرضی ہے ۔۔یہاں تک کہ دادا بھی اب یہی کہہ رہے ہیں۔ "
" لیکن سیبال یہ نہیں چاہتی ۔۔۔۔میں دیکھ رہا تھا وہ یہاں آکر کتنی خوش تھی ۔۔۔"وہ کچھ دیر خاموش رہا ۔۔۔" لیکن میں خوش نہیں ہوں ۔۔۔"
وہ اب اسے غور سے دیکھ رہا تھا۔۔۔
" وہ تو نظر آرہا ہے ۔۔۔۔" معیذ نے اسے گھورا ۔۔۔" لیکن بھائی ۔۔۔سیبی تمہیں پسند کرتی ہے ۔۔۔وہ تمہیں چاہتی ہے ۔۔۔۔"
وہ اپنے بھائی کو دیکھ رہا تھا جو اس کی وکالت کر رہا تھا ۔۔۔
" لیکن میں سیبال کو نہیں چاہتا ۔۔۔اس کی وجہ سے ہمیشہ ناکام ہوا ۔۔۔اس کی وجہ سے اسکول میں مجھے پنش کیا جاتا ۔۔۔۔"
وہ بہت افسردہ تھا ۔۔۔
" آپ ناکام نہیں کامیاب انسان ہے ۔۔۔اور وہ تو بچپن میں سب شرارت کرتے ہیں ۔۔۔ایسا بھی کیا دل پہ لینا ۔"
مبین نے تکیہ اٹھا کر گود میں رکھا ۔۔۔۔
" بچپن ہوتا تو اور بات تھی ۔۔۔اس نے ہمیشہ مجھے نیچا دکھانے کے لیے یہ سب کیا ۔۔۔۔
میں ہمیشہ ہر جگہ ہر وقت اس کی حرکتوں کی وجہ سے ذلیل و خوار ہوا ۔۔۔
بچپن تک بات ٹھیک تھی ۔۔گیارہ سال ۔۔۔۔کی عمر اتنی چھوٹی نہیں ہوتی۔ ۔
اس وقت بھی یہ ۔۔۔گیارہ کیا بارہ تیرہ چودہ سال تک ۔۔۔
یہاں تک اس رات بھی اسی پلان کے تحت آئی تھی ۔۔۔" ۔اسے ایک دم سے خیال آیا اسے یہ سب نہیں کہنا چاہیے تھا ۔۔۔۔
" بھائی ۔۔آپ غصے اور نفرت میں سب کچھ بھول چکے ہو۔ ۔۔۔"
" جس سے میں سب سے زیادہ نفرت کرتا تھا ۔۔۔۔اسی کو میرا شریک حیات بنا دیا گیا ۔۔۔۔وہ بھی تذلیل کر کے ۔۔۔۔میں اسے کبھی خوش نہیں رکھ سکتا ۔۔۔"
CZYTASZ
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
General Fictionمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے