((((محبت ریت کی مانند(((
(((قسط 29 ((((
((((((By EeshaNoor)))
₩₩₩₩₩₩₩₩₩₩₩₩)))₩₩₩
پہاڑوں کے بیچ گاڑی متوازن رفتار سے رواں دواں تھی ۔۔۔
وہ اسے دیکھ رہا تھا ۔۔۔لیکن اس کی شخصیت اس کے سامنے ایک راز بن کہ رہ گئی تھی ۔۔۔ ۔۔وہ بار بار ونڈ اسکرین سے باہر دیکھتی ۔۔۔اس کی آنکھیں کچھ کہتی تھی اور وہ کچھ ۔۔۔
اس کا اپنا دماغ کچھ اور کہتا تھا اور دل کچھ اور ۔۔۔
" لگتا ہے آپ کو بھوک نہیں ہے ۔۔۔؟؟"
سامنے سے کوئی جواب نہ آیا ۔" جی مجھے بھوک۔نہیں ہے ۔۔۔۔"
وہ اس کے چہرے کو بغور دیکھ رہا تھا ۔۔۔
" کیا آپ کو کسی اور سے محبت ہے ۔۔۔؟؟؟"
چہرہ دوسری جانب کیے سوال پوچھا گیا ۔۔
وہ سمجھ چکا تھا وہ کیا چاہتی ہے ۔۔۔▪▪▪▪◇◇◇♧◇◇♧♧♧♧♧♧♧
مظفر آباد کے حسین مناظر اور زیادہ خوبصورت لگنے لگے تھے ۔۔۔۔
روئی کی مانند اڑتے بادل ۔۔۔۔
گویا وہ بادلوں سے بھی اوپر اڑ رہی ہے ۔۔۔۔
آج اس کا معیذ اس کے پاس تھا ۔جس کی ایک تصویر دیکھنے کے لیے سو جتن کرنے پڑتے تھے ۔۔۔
۔۔۔۔
اس کی اندھیری دنیا میں امید کی ایک کرن کی مانند وہ واپس پلٹا تھا ۔۔۔۔
اس نے لاشعوری طور پر وہ سوال پوچھ لیا ۔۔۔جو شاید شعور میں رہ کر وہ کبھی کہہ پاتی ۔۔ ۔۔۔۔" ہممم شاید "
اس کے سوال پر ایک الجھا سا جواب آیا ۔۔۔۔
اتنے نرم لہجے پر دیے گئے جواب پر اس کے اندر اور بہت سے سوال پوچھنے کی ہمت پیدا ہوئی ۔۔۔
" کیا آپ کسی کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔۔؟؟ "
اونچے نیچے پہاڑی راستے پر گاڑی کے اتار چڑھاؤ ۔۔۔۔
بلکل اس کی زندگی کی مانند تھے ۔۔۔
" اگر یہی سوال میں آپ سے کروں ۔۔۔"
سوال کرتے ہوئے اس کا لہجہ تلخ ہوا ۔۔۔
" پہلے آپ میرے سوال کا جواب دیں "
بڑی ہمت کر کے سوال دہرایا اس نے
اب اسے لگ رہا تھا ڈر اور خوشی کی ملی جلی کیفیت سے گویا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو رہی تھی ۔۔۔نجانے آگے سے کیا جواب دیا جاتا ۔۔۔
وہ کتنی بھی ہمت کرتی لیکن معیذ کہ چہرے پہ جو دہشت تھی ۔۔۔وہ اس سے ضرور ڈر جاتی ۔۔۔۔
اس کی شخصیت کا رعب ہمیشہ اس پر حاوی ہو جاتا اس کے الفاظ اس کے زبان میں ہی اٹک جاتے ۔۔۔۔" بہتر ہوگا ہم ہر بات کلیئر کر دیں ۔۔۔آپ کو کوئی اور پسند ہے ۔۔۔تو بتا دو میں آپ کو آزاد کر دوں گا ۔۔۔لیکن میرا مشورہ پھر وہی ہے ۔۔۔"
گاڑی نے تیزی سے ٹرن لیا ۔۔۔
وہ خود کو سنبھال نہ پائی ۔۔اور ۔معیذ سے جا ٹکرائی ۔۔۔۔
☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇معیذ کا اچھا خاصہ موڈ اس کے سوالوں کی وجہ سے خراب ہوتا جا رہا تھا ۔۔۔جیسے موڈ آف ہو رہا تھا ۔۔۔گاڑی کی رفتار بڑھتی جا رہی تھی ۔۔۔
نجانے کیسی محبت تھی ۔۔۔وہ سامنے ہوتی اس کی باتوں سے وہ چڑنے لگتا ۔۔۔اور جیسے ہی وہ دور جاتی ۔۔۔دل پرندے کی طرح پھڑپھڑانے لگتا ۔۔۔۔
کیسی محبت تھی ۔۔؟؟؟۔۔۔تھی بھی یا نہیں ۔۔؟؟؟
۔
جیسے ہی وہ ایک خطرناک موڑ مڑا ۔۔۔سیبال لڑھک کر اس پر آگری ۔۔۔اس کا موڈ پہلے ٹھیک نہیں تھا گاڑی کھائی میں گرتے گرتے بچی ۔۔۔۔
معیذ نے گاڑی روکی اور غصے کی حالت میں نیچے اترا ۔۔۔گاڑی کی دوسری طرف آکر سیبال کی سائیڈ کا دروازہ کھولا ۔۔۔
بازو سے پکڑ کر کھینچ کر نیچے اتارا ۔۔۔۔اور اسے گاڑی سے ٹکرا کے سیدھا کھڑا کیا ۔۔۔۔۔۔۔
" اترو نیچے اب میں زیادہ سفر تمہارے ساتھ نہیں کر سکتا ۔۔۔"
اس کا لہجہ حد درجہ تلخ ہوا ۔۔
VOCÊ ESTÁ LENDO
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
Ficção Geralمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے