محبت ریت کی مانند قسط 15

91 5 0
                                    

{{محبت ریت کی مانند }}
♡♡♡《قسط 15》♤♤♤♤

By EeshaNoor ☆☆☆☆☆☆
☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪♡♡♡♡♡♡♡◇◇♡

" کیا مطلب ہے بعد میں  بتاتا ہوں  ۔۔۔۔مجھے ابھی  اسی  وقت جاننا ہے ۔۔۔اندر کیا سازش  ہو رہی ہے ۔۔۔۔"
مبین اپنی ماں  کے بدلتے تیور دیکھ رہا تھا ۔۔۔

" امی میں  معیذ  کو جگا لوں ابو اور دادا اسے بلا رہے ہیں  ۔۔۔پھر آکر  میں  آپ کو پوری بات بتاتا ہوں  ۔۔"
اس نے بڑی  مشکل سے حمیرا کو قائل کیا ۔
۔
وہ اب اسے غصے سے گھور رہی تھی ۔۔۔۔وہ معیذ کے کمرے میں  داخل ہوا ۔۔۔

معیذ  گہری نیند  میں  تھا  یا سونے کی اداکاری  کر رہا تھا ۔۔۔معیذ اور گہری نیند  ۔۔۔۔۔" معیذ  یار اٹھ ۔۔بھی جا ۔۔۔۔"
مبین اسے جھنجھوڑنے لگا  ۔۔
" کیا ہے یار ۔۔۔سونے دے ۔۔۔"
اس نے تکیہ سر کے اوپر رکھ دیا ۔۔۔۔
" کس نے کہا تھا اتنی دیر تک جاگنے کو ۔۔۔چل نیچے عدالت لگی ہے ۔۔۔"
وہ سمجھا تھا معیذ  اس کی بات سن کے گویا  اچھل پڑے گا لیکن اسے تو جیسے کوئی فرق  ہی نہیں  پڑا تھا ۔۔۔۔
" یار توں چل دادا ابو کا بلاوا آیا ہے ۔۔۔ایسا نہ ہو ۔۔۔"
معیذ  نے ہاتھ کی ٹیک لگائی ۔۔۔" ایسا اور کیا ہوگا ۔۔جتنا برا ہونا تھا ہوچکا ۔۔۔اور اس سے آگے اور کیا برا ہوگا ۔۔۔"
معیذ  اٹھ کر کمرے سے باہر جانے لگا ۔۔۔" ارے یار حلیہ تو درست کر لو ۔۔۔۔"
اس نے گویا سنا ہی نہیں  تھا ۔۔۔۔

☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇

وہ اپنے اسی رف سے حلیے میں  ۔۔۔اپنے داداکے کمرہ عدالت میں  حاضر  تھا ۔۔۔۔
" معیذ  ہم  نے تمہارے  مستقبل کے لیے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں ۔۔۔"
جالب اس سے مخاطب تھا ۔۔۔لیکن وہ گویا ایسے سن رہا تھا جیسے ان کے کسی بھی فیصلے سے ان کو کوئی فرق نہیں  پڑنا تھا ۔۔۔۔
ان کے باتوں سے بیزاری اس کے چہرے سے صاف عیاں  تھی ۔۔۔۔
" جی حکم صادر کریں بندہ حاضر  ہے ۔۔لیکن  آخری فیصلہ میرا ہوگا ۔۔۔"
وہاں  بیٹھے حضرات نے ایک دوسرے کی جانب دیکھا ۔۔۔
" ہم سب نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔۔۔تمہارے  آنے کے بعد ۔۔۔ہم سیبال کی رخصتی  کر دیں  گے ۔۔۔"
معیذ  کی جیب میں  پڑا موبائل  چلانے لگا ۔۔۔۔
" معاف کیجیئے  گا  ۔۔۔"
وہ اس کمرے سے باہر نکل آیا ۔۔۔جہاں  کچھ دیر اور رہتا تو شاید  سانس رک جاتی ۔۔۔

معیذ ایک کونے میں کھڑا کال سن رہا تھا ۔۔۔
اور مبین اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا ۔۔۔

وہ واپس اپنے کمرے کی طرف جانے لگا ۔۔۔۔

" یار سب تمہارا  انتظار  کر رہے ہیں  ۔۔۔"
اس نے پلٹ کر مبین کو دیکھا ۔۔۔

" ہاں  جانتا ہوں  وہ سیبال کی رخصتی  کی بات کر رہے ہیں  ۔۔۔"
" تو پھر ۔۔۔"
" کیا مطلب تو پھر ۔۔۔جب تک وہ میرے نکاح  میں ہے  کسی اور کے ساتھ رخصتی  "  وہ
مبین کے چہرے  پہ حیرت دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔
" انہوں  نے صرف رخصتی  کہا ہے ۔۔۔شادی نہیں  ۔۔۔اس کا مطلب صاف ہے وہ اس نکاح  کو برقرار  رکھنا  چاہتے ہیں  ۔۔۔"
اس نے بس ہممم کیا  ۔۔۔" کیا مطلب تو بھی یہی چاہتا ہے ۔۔۔۔"
وہ کیا چاہتا  تھا کیا نہیں  ۔۔وہ خود بھی سمجھنے سے قاصر  تھا ۔۔۔۔

محبت ریت کی مانند(  مکمل ناول )Where stories live. Discover now