《محبت ریت کی مانند 》
《قسط نمبر 6 》《By EeshaNoor 》
☆☆▪▪▪☆☆☆▪☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪♡
وہ جانتا تھا گھر پہنچنے پر ایک ہی مطالبہ ہوگا ۔۔۔۔
اس نے بھی سوچ رکھا تھا ۔۔۔وہ کیا جواب دے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
☆☆▪▪▪▪▪▪▪وہ گھومتی ۔۔۔گھومتی معیذ کے کمرے میں جا پہنچی ۔۔۔
اس نے سوچا دروازہ بند ہو گا ۔۔۔
" ہینڈل گھما کہ دیکھتی ہوں ۔۔۔"اس نے ہینڈل گھمایا دروازہ مقفل نہیں تھا ۔۔۔۔
کمرے کی حالت کچھ خاص ٹھیک نہیں تھی ۔۔۔۔
اس نے پردے ہٹائے ۔۔۔۔
کمرے میں ڈھلتی دھوپ اندر آئی ۔۔۔۔۔۔
" کیا مجھے کمرہ ٹھیک کرنا چاہیے ۔۔۔۔"
کچھ دیر سوچنے کے بعد ۔۔۔
اس نے کمرہ صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔
" مبین دوسری چادریں کہاں ہے ۔۔۔۔"
مبین اسے دیکھ کر ہنسے جا رہا تھا ۔۔۔
" یہ تجھ میں ماسی کی روح کیسے آگئی ۔۔۔"
" آپ ہنسے نہیں جلدی سے بتائیں ۔۔۔۔مجھے گھر بھی جانا ہے ۔۔۔" وہ منہ بنا کے بولی ۔۔۔۔۔
وہ اسے بتانے لگا چادریں کہاں ہے ۔۔۔۔
" چھوڑو بیٹی ۔۔۔تم کیوں مشقت میں پڑتی ہو ۔۔۔"
" کرنے دیں دادو اپنے شوہر کا کمرہ صاف کر رہی ۔۔ہے "اس نے کشن مبین کی طرف اچھالا جو اس نے کیچ کر لیا ۔۔۔۔
کمرے میں زیادہ کام نہ تھا۔۔۔وہ ایک گھنٹے میں ۔۔۔فارغ ہو گئی ۔۔۔۔
لیکن اس کی حالت بلکل ٹھیک نہیں تھی ۔۔۔
" اف اللہ ابھی تیار ہو کے آئی تھی ۔۔۔۔چلیں پھر سے شاور کر لیتی ہوں ۔۔۔۔۔کون سا معیذ یہاں ہے جو آجائے گا ۔۔۔۔اگر آگیا تو ۔۔۔"
(وہ باتھ روم میں شاور لینے چلی گئی ۔۔۔۔اچانک باتھ روم کے دروازے کا ہینڈل گھوما ۔۔۔
باہر سے معیذ کی غصے بھری آواز ابھری "کون ہیں اندر ۔"
۔۔وہ شاور لے چکی تھی ۔۔۔۔لیکن خوف کے مارے دروازہ کھولنے کی ہمت نہیں تھی ۔۔۔۔
اچانک سے دروازے کے لاک میں چابی گھومی ۔۔۔۔اس سے پہلے باہر سے دروازہ کھلتا اس۔۔نے۔۔خود ہی دروازہ کھولا ۔۔۔
سامنے کھڑا معیذ اسے غصے سے گھور رہا تھا ۔۔۔
" تم ۔۔۔میرے باتھ روم میں پھر سے مجھ پر الزام لگانا چاہتی ہو ۔"
ایک دم سے معیذ کا زور کا تھپڑ اس کے چہرے پر پڑا ۔۔۔)وہ جھٹکے سے اپنے خیال سے باہر آئی ۔۔۔" شکر ہے خیال تھا ۔۔۔" پھر کچھ سوچ کے کہا " اگر سچ میں ہوگیا تو ۔۔۔۔"
اچانک اسے باہر سے کسی کی آواز آنے لگی ۔۔۔۔
" معیذ ۔۔۔۔" وہ اس کا آواز سو آوازوں میں پہچان جاتی ۔۔۔۔
وہ دروازہ کھول کہ باہر جانے کا سوچنے لگی ۔۔۔
پر وہ آواز بہت قریب تھی ۔۔۔
" مطلب وہ دروازے کے باہر ۔۔۔۔" پانی اس کے بالوں ٹپک رہا تھا ۔۔۔۔
اور پسینہ اس کی پیشانی۔۔سے ۔۔۔وہ پردے کے پیچھے چھپ گئی۔۔۔۔" کہیں وہ خیال ۔۔۔سچ تو نہیں ہوگا ۔۔۔وہ پردے کے پیچھے چھپ گئی خرگوش کی ۔۔۔طرح آنکھیں بند کر لی ۔۔۔
" اگر اس نے مجھے ڈانٹا تو میں بھی کہہ دوں گی ۔۔۔میرے تایا کا گھر ہے ۔۔میری مرضی ۔" اب وہ دل ہی دل میں منصوبے بنانے لگی ۔۔۔☆▪▪
YOU ARE READING
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
General Fictionمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے