محبت ریت کی مانند قسط14

87 6 0
                                    

◇◇محبت ریت کی مانند♡♡♡
◇◇◇◇قسط  14 ◇◇◇◇◇◇◇◇
By EeshaNoor ☆☆☆▪▪▪

♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡◇◇◇♡◇♡

" لگتا ہے طیب سے مدد لینی پڑے گی ۔۔۔"
اس نے بھی موبائل نکالا ۔۔۔
طیب کو واٹس اپ  کیا ۔۔۔

" تم  ابھی سیبال کے کمرے میں  جائو جلدی سے ۔۔۔۔"

طیب نے بھی پانچ منٹ بعد میسج دیکھا ۔۔۔
اس کا جواب آیا ۔

۔۔" کیا مطلب "

" توں گیم چھوڑ  کے سیبال کے کمرے میں  جا "

آخر میں  اس کا اوکے آیا ۔۔۔۔

۔
پانچ منٹ بعد دروازے پر نوک ہوئی ۔۔۔۔۔

وہ لڑکی اٹھ کر دروازے کی طرف چلی گئی ۔۔۔

یہی وقت تھا نکلنے کا ۔۔۔۔

لڑکی دروازے پر طیب سے بات کر رہی تھی ۔۔۔۔

وہ دبے پاؤں  کھڑکی کے پاس پہنچا ۔۔۔

اسے غائب  ہونے میں  چند سیکنڈ  لگے ۔۔۔

وہ اب اپنے کمرے میں  تھا ۔۔۔۔

وہ بے چین تھا اس خط کو کھولنے کے لیے ۔۔۔۔۔

کچھ دیر ٹہلتا رہا ۔۔۔پر صبر کس کو تھا ۔۔۔

☆☆☆☆▪▪☆▪▪☆☆☆☆☆▪☆☆☆☆

سیبال وہ حرکت کر کے پچھتا رہی تھی

۔۔اس کا اتنا بڑا قدم کیا اسے معیذ کے پاس پہنچا دے گا ۔۔۔۔یا اس سے اور دور کر دے گا ۔۔۔۔
اس کی پیٹھ میں  اب بھی جلن تھی ۔۔۔

طیب نے کال کر کے اس کی دوست حمنہ کو بلا لیا تھا۔۔۔
" سیبال کیا ہوا یار ۔۔۔طیب نے کال کر کے کہا جلدی آجائو ۔۔۔"
وہ تو جیسے آنسو روکے ہوئے تھی ۔۔۔۔
اس سے لپٹ کر رو پڑی ۔۔۔
" بہت درد ہو ریا ہے ۔۔۔حمی ۔۔۔"

وہ بھی اس کی پیٹھ دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
" یہ۔سب ۔۔۔خیر چھوڑو ۔۔۔دوائیاں  کہاں  رکھی ہیں  ۔۔۔"
سیبال نے ایک جانب اشارہ کیا ۔۔۔
" کچھ کھایا ۔۔۔"
اس نے نفی میں سر ہلایا ۔۔۔۔
" میں  کچھ لاتی ہوں  ۔۔۔"

وہ چلی گئی ۔۔سیبال گھٹنوں  پر سر رکھے پھر سے رونے لگی ۔۔۔
تکلیف  پہلے تھی۔۔۔اوپر سے معیذ کی بے عزتی ۔۔۔اس کی بے حسی
۔۔۔وہ چھوڑ کے ایسا گیا خبر تک نہ لی ۔۔۔" مجھے کیوں  اتنی سی  بات پہ رونا آرہا ہے ۔۔بھائی نے کہاں  رکنے دیا ہوگا ۔۔۔"
خود ہی اپنے سوال کا جواب ڈھونڈ  کے اپنے آنسو صاف کرنے لگی ۔۔۔

" اس نے ہی تو بچایا تھا مجھے اپنے ہاتھ تک جلا دیے  تھے ۔۔۔۔"
وہ ساری بات یاد کرنے لگی ۔۔۔

اسے اٹھا کہ کمرے میں  لایا تھا ۔۔۔

اسے چادر لپیٹئ تھی ۔۔۔" لیکن  میری جگہ
کوئی اور  بھی ہوتا تو بھی  وہ اسے ایسے ہی بچاتا ۔۔۔اس میں  خاص کیا تھا ۔۔"

محبت ریت کی مانند(  مکمل ناول )Donde viven las historias. Descúbrelo ahora