محبت ریت کی مانند قسط 4

98 8 1
                                    

《محبت ریت کی مانند 》《قسط نمبر 4》

¡Ay! Esta imagen no sigue nuestras pautas de contenido. Para continuar la publicación, intente quitarla o subir otra.

《محبت ریت کی مانند 》
《قسط نمبر 4》

《By EeshaNoor 》
☆▪▪▪☆▪▪▪▪☆▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆

وہ سب نیلم کنارے۔۔۔ایک پکنک پوائنٹ پر آئے تھے ۔۔۔
وہ ان سب کی باتیں سن رہی تھی ۔۔جو سب ان پر تبصرہ کر رہے تھے ۔۔۔
" سیبی کیوں اداس ہے ۔۔۔۔" ۔۔۔رائمہ ( حسن کی بہن ۔۔۔) نے میشا سے پوچھا ۔۔۔
وہ ان پہاڑوں کی طرف دیکھ رہی تھی ۔۔۔
جہاں  ہر طرف ہریالی  تھی لیکن سیبال کے دل میں  خزاں تھی ۔۔۔

کچھ آرمی کے جوان اپنی ڈیوٹی  سر انجام دے رہے تھے ۔۔۔" کاش یہاں  معیذ ہوتا ۔۔۔۔" وہ اپنے دل سے ہی باتیں کر رہی تھی ۔۔۔۔" سیبی چلو اس طرف چلتے ہیں  ۔۔۔" رمشہ  ایک سائیڈ پر اشارہ  کر کہ کہنے لگی ۔۔۔۔وہ بھی خاموشی سے اس طرف چل دی ۔۔۔۔سب آگے جا چکے تھے...

¡Ay! Esta imagen no sigue nuestras pautas de contenido. Para continuar la publicación, intente quitarla o subir otra.

کچھ آرمی کے جوان اپنی ڈیوٹی  سر انجام دے رہے تھے ۔۔۔
" کاش یہاں  معیذ ہوتا ۔۔۔۔"
وہ اپنے دل سے ہی باتیں کر رہی تھی ۔۔۔۔
" سیبی چلو اس طرف چلتے ہیں  ۔۔۔" رمشہ  ایک سائیڈ پر اشارہ  کر کہ کہنے لگی ۔۔۔۔
وہ بھی خاموشی سے اس طرف چل دی ۔۔۔۔
سب آگے جا چکے تھے ۔۔۔
تب پیچھے سے اسے صہیب کی آواز  سنائی دی ۔۔۔
" تم۔ ہمارے رشتے کو لیکر پریشان  ہو ۔۔۔"
اس کے چلتے قدم تھم گئے ۔۔۔اب صہیب  اس کے پیچھے  نہیں  ۔۔۔اس کے پاس کھڑا تھا ۔۔۔۔

" میری وجہ سے پریشان  ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔تم اپنے پرانے رشتے کو موقع  دیکر دیکھ لو ۔۔۔۔آپ کا نکاح  جلد بازی میں  ہوا تھا ۔۔۔۔" اب وہ دونوں ہم قدم چل رہے تھے ۔۔۔
" میں  نہیں  جانتا کیا وجہ تھی ۔۔۔۔اس نکاح کی ۔۔۔لیکن اب اس سے کوئی خوش  نہیں۔۔۔ہے ۔۔۔۔آپ دونوں  کے  گھروں  کے حالات  ایسے ہو چکے ہیں  اس پرانے رشتے کو ۔۔۔ختم کرنا ہی ٹھیک رہے گا۔۔۔۔۔۔"
وہ اپنے ہونٹ کاٹنے لگی ۔۔۔۔
صہیب  نے اپنا ہاتھ بڑھایا ۔۔۔لیکن وہ ہاتھ دینے کی بجائے ایک لکڑی کی مدد سے اوپر چڑھ گئی ۔۔۔۔
وہ آگے نکل گئی صہیب  وہی کھڑا رہا ۔۔۔۔۔۔
☆☆▪▪◇◇◇◇◇◇
سات دن گزرے ہی تھے ۔۔۔اس نے جانے کی رٹ لگا دی
۔۔۔" ہاں ہاں بھیجوں گی طلحہ کو وہ تجھے لے جائے گا وہاں کا موسم اتنا اچھا ہے ۔۔۔تم یہاں  آکے کیا کرو گی ۔۔۔"

محبت ریت کی مانند(  مکمل ناول )Donde viven las historias. Descúbrelo ahora