محبت رہت کی مانند 80
》》محبت رہت کی مانند 》》》
》》》قسط 80 》》
》》از قلم ایشانور 》》》
■■■■■■■◇◇♡♡¿♡♡■■■
نازو کا تلخ رویہ اس کی چھبتی نظریں ۔۔۔یہ اذیت
اسے اندر سے کھائے جا رہی تھی ۔نازو اور مرتضی ہی اس کا کل۔اثاثہ تھے ۔۔۔جس سے وہ دل لگا بیٹھی تھی ۔۔۔وہ تو ایک سیراب تھا ۔۔۔ایک سایہ تھا جس کے پیچھے وہ بھاگ رہی تھی ۔صبح اٹھتے ہی اسے نئی چٹ اگلی ٹیم کو پہنچانی تھی ۔۔باہر ۔کرفیو تھا اور قابض فوج کا سخت پہرہ ۔۔۔اس نے دروازے کو کنڈی لگائی ۔۔۔
" کوئی بھی آئے دروازہ نہیں کھولنا ۔۔۔سوائے مصطفی کے ۔۔زیادہ خطرہ محسوس ہو تو اس راستے کی طرف نکل آنا ۔ " اس نے ایک جانب اشارہ کیا " ۔لیکن پیچھے کوئی نشان نہیں چھوڑنا ۔۔ورنہ سب مارے جائیں گے ۔۔۔"
وہ ان دونوں کو سمجھا کر ۔۔۔کونے میں پڑی گندم کی ٹینک کے پاس گئی ۔۔( جہاں گندم ذخیرہ کی جاتی ہے )
سامنے کے حصے میں گندم تھی لیکن پیچھے کے حصے سے ایک خفیہ دروازہ تھا ۔۔۔اس نے دروازہ کھولا اور دوسرے گھر میں آگئی ۔۔اس کے بعد تیسرے چوتھے پھر پانچویں گھر میں پہنچی ۔۔۔جہاں ایک ادھیڑ عمر عورت کپڑے سکانے کے لیے رسی پہ ڈال رہی تھی ۔۔۔اسے دیکھتی ہی سر کو ہلکی سی جنبش دی کہ تم جا سکتی ہو ۔۔۔اس نے بھی جوابا سر ہلایا ۔۔۔
ایک دم سے کونے میں بنے باورچی خانے کی طرف مڑی باورچی خانے میں ۔۔جہاں چولہا رکھا تھا اسے ہٹایا تو ۔اندر کی جانب سیڑھیاں نمایاں ہوئی وہ نیچے بیٹھ کر الٹی گھوم کے ان سیڑھیوں سے نیچے ۔۔ اترنے لگی ۔سیڑھیاں اترتے ہی ایک تنگ سرنگ شروع ہوگئی ۔۔۔وہاں سے گزرنے کے لیے رینگنا پڑتا ۔۔۔
کچھ فاصلہ اسے پیٹ کے بل طے کرنا پڑا ۔۔۔
سرنگ کا راستہ طے کر کہ باہر آئی اور اپنے کپڑے جھاڑنے لگی ارد گرد کا جائزہ لیا ۔۔اب وہ اس قابض فوج کے محاصرے کی حدود سے باہر تھی ۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆۔۔وہ لیپ ٹاپ پہ گوگل میپ کھول کہ اسی ایریا کو سرچ کر رہی تھی ۔۔۔جس ایریا میں پاکستانی فوج کہ جوان سیاچن میں گم ہوئے تھے ۔۔۔۔اچانک سے اسی کی نظر ایک دوسری خبر پر پڑی ۔" ۔۔نو سیاہ ایک پرسرار دھماکے میں جان بحق ۔۔کوئی بھی ملک اپنے کسی سیاہ کہ گم ہونے کی تصدیق نہیں کر رہا ۔۔۔پرسرار دھماکہ اور اس میں ہلاک ہونے والے نو پرسرار لوگ ۔۔۔معمہ آج تک حل نہ ہوا ۔۔۔"
وہ بار بار اسی خبر کو پڑھ رہی تھی ۔۔۔۔
" کچھ لوگوں کا کہنا ہے وہاں غیر ملکی باشندے دیکھے گئے تھے ۔۔۔وہ سیاہ تھے یا کوئی اور کیا وہ کسی دشمن ملک کے ایجنٹ تھے ۔۔۔کیا تھی اس واقعے کی حقیقت عوام کو اب تک اس خبر سے لا علم رکھا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔"
اس سے ملتی جلتی کافی خبریں تھی ۔۔۔
وہ سب کو کاپی پیسٹ کر کے سیو کر رہی تھی ۔۔۔وہ پھر سے سیاچن کی خبریں پڑھنے لگی
لسٹ میں جب معیز کا نام آتا دل دھک سے رک جاتا ۔۔۔وہ بار بار اس لسٹ میں معیز کے نام پہ رک جاتی ۔۔اور آنسو پہاڑوں سے بہتی آبشار کی مانند بہنے لگتے ۔۔۔۔
☆▪☆☆▪◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇
وہ سرنگ سے نکل کر ہر طرف نظریں دوڑانے لگی آس پاس کوئی ذی روح موجود نہیں تھی ۔۔۔کافی گھنے درخت تھے ..وہ انہیں کے آڑ لیتے ہوئے ۔۔ آنکھوں کی پتلیاں تیزی سے گھما رہی تھی ۔۔۔
وہ اب زمین کی جانب دیکھ کر چل رہی تھی ۔۔۔اسے اپنا مطلوبہ نشان مل چکا تھا ۔۔۔کراس کے ایک کونے میں گول دائرہ بنا تھا ۔۔۔بظاہر دیکھنے پر وہ بچوں کی کھینچی ہوئی لکیریں لگ رہی تھی ۔۔۔گول۔دائرہ مغرب کی جانب لگا ہوا تھا ۔۔۔۔وہ اسی جانب پندرہ قدم چلی تھی ۔۔۔وہاں ایک اور گول دائرہ بنا تھا ۔۔۔وہ وہاں رکی اور اطراف کا جائزہ لیا اور اس گول دائرہ سے دس قدم شمال کی جانب چلی ۔۔۔
ایک شخص اسکارف سے چہرہ ڈھانپے کھڑا تھا ۔۔۔وہ تیز قدم اٹھاتی اس کی جانب گئی ۔۔۔
" اتنی عجلت میں کیوں بلوایا ۔۔"
سامنے کھڑے شخص نے چہرے سے نقاب ہٹایا ۔۔۔وہ کوئی اور نہیں علی تھا۔۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆☆■■♤◇◇◇◇◇
KAMU SEDANG MEMBACA
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
Fiksi Umumمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے