محبت ریت کی مانند قسط67
》》 محبت ریت کی مانند 》》》
》》قسط 67 》》》》از قلم ایشانور/ ✍✍✍
☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪◇◇◇◇◇◇♧◇قابض فوج اب اپنی جان بچا کہ بھاگنے کی کوشش میں لگی تھی ۔۔۔اس موقع کو غنیمت جان کہ وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔
ایک ٹرک تیار کھڑا تھا ۔۔وہ سب اس پر سوار ہونے لگے ۔۔۔ان کے سامنے ٹرک ڈرائیور ڈبے اور بوریاں لادنے لگا ان کے اطراف میں ڈبے اور بوریاں رکھ دی گئی اور وہ سب ان کے بیچ بیٹھے تھے ۔۔۔
معیذ جیسے ہی بیٹھا ۔۔۔زریش کچھ فاصلے پہ بیٹھنے لگی ۔۔وہ اس کی جانب ہی دیکھ رہا تھا وہ اس سے کترانے لگی تھی ۔۔۔
"بھابھی آپ بھائی کی سائیڈ پہ بیٹھ جائیں ۔۔"
حارث اور حمزہ اسے دیکھ کر بمشکل اپنی ہنسی روک پا رہے تھے ۔۔۔
معیذ انہیں ہی گھور رہا تھا ۔"۔۔ان کو ایسے حالات میں بھی مذاق سوجھ رہا ہے ۔۔۔۔"
وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایاوہ معیذ کو دیکھتے پھر ایک دوسرے کو دیکھتے اور ہنستے ۔۔معیذ بیٹھا تو مرتضی کی سائیڈ پر تھا ۔۔لیکن وہ اٹھ کر حمزہ اور حارث کے پاس بیٹھ گیا ۔۔۔نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ایک دوسرے کے نزدیک آرہے تھے ۔۔۔
وہ پھر اس دشمن جاں کے قریب تھی ۔۔۔ جس سے وہ بھاگ رہی تھی ۔۔وہ ابھی صحیح سے بیٹھ بھی نہ پائی تھی ٹرک ایک جھٹکے سے اسٹارٹ ہوا ۔۔عنقریب ہوتا وہ نازو پہ گر جاتی ۔اسے اپنے کمر کے گرد کسی کے ہاتھوں کا لمس محسوس ہوا ۔ اسے کسی نے تھام رکھا تھا ۔۔۔وہ زیادہ دیر اس بات سے انجان نہ رہ سکی پیچھے مڑ کر دیکھا ۔۔
معیذ نے اسے کمر سے تھام رکھا تھا ۔۔۔
سامنے بیٹھے اس کے دو ساتھی ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو رہے تھے ۔۔۔
اس نے ایک جھٹکے سے اس کے ہاتھ پرے ہٹائےغصے میں نیچے بیٹھ گئی ۔۔۔
" کیا ضرورت تھی مجھے تھامنے کی ۔۔" مقابل نے شکوہ کناں نظروں سے اس کی جانب دیکھا ۔۔
" تو کیا اپنے اوپر گرنے دیتا ۔۔" وہ اس کے کان میں سرگوشی کر رہا تھا ۔۔۔
اس نے غصے سے اس کی جانب دیکھا ۔۔
مقابل نے شانے اچکائے ۔۔۔
اور سامنے دیکھنے لگا ۔۔۔
" بھابھی آپ دونوں کی لڑائی ہوئی ہے ۔۔۔"
نازو نے ان کا ایک دوسرے کو غصے سے دیکھنا بھانپ لیا تھا ۔۔۔" نہیں بس تمہارے بھائی کو غصہ زیادہ آتا ہے ۔۔"
لیکن مقابل۔کہاں خاموش رہنے والا تھا ۔" تو کس نے کہا تھا میڈم نورجہاں کو ٹرک پہ کھڑی رہے ۔۔"
☆☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇معیذ اور کسی کا نخرہ برداشت کرے ۔۔۔
اس کا بس چلتا وہ اسے پکڑ کے نیچے پھینک دیتا ۔۔۔
" ایک تو چوری اوپر سے سینا زوری ۔۔۔ "
وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا آواز اتنی اونچی رکھی کے پاس بیٹھی ہستی تک اس کی آواز پہنچ جائے
۔۔۔" کونسی چوری کیا مطلب ہے آپ کا"
وہ اس پہ دھیمی آواز میں غرائی تھی
ESTÁS LEYENDO
محبت ریت کی مانند( مکمل ناول )
Ficción Generalمحبت ریت کی مانند کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو ایک حادثے سے شروع ہوتی ہے