کمال ضبط یہ ہے کہ دل کرچی ہوا
پھر بھی لبوں کو مسکراہٹ سے مزین کیا
دردِ دل کو خود میں سموئے
آنکھ سے آنسو نکلنے نہ دیا
پہروں سوچی ہوئی روداد کو
خود میں سختی سے مقفل کیا
میں نے اک ساتھ جو مانگا
تُو نے وہ بھی مجھ کو نہ دیا
آنکھوں میں سجائے خوابوں کے در کو
خود ہی طوفان کے ڈر سے بند کیا
معصومیت کے اس لبادے نے مجھے
زندگی کو صحیح سے جینے نہ دیا
BẠN ĐANG ĐỌC
شاعری 💕
Thơ caنہ پوچھو مجھ سے میرے روٹھنے کا سبب تم جان کر بھی کچھ نہ کر پاؤ گے🌸 زندگی ہوتی نہیں اتنی حسیں جتنی حققیت میں آتی ہے نظر😌