چاند گگن کی چاندنی میں
آسمان تاروں کی چادر پہنے
گمبھیر سی خاموشی تلے
بیٹھا ہے اک وجود لیے
چہرہ جس کا تر ہے
آنسوؤں کی چلمن میں
رونق جس سے دور کھڑی
دیکھ رہی ہے تماشا اُس کا
عجب سا سکوت لیے
ماحول بن رہا ہے کہانی کوئی
نیا فسانہ لکھنے سے پہلے
درج کردو اس میں ہجر کی شام
الجھن فریب اداسیوں کے نام
حصہ بنے جو میرے ماضی و حال
تم نے تو ابھی دیکھنی ہیں بہاریں
چھوڑو ہونے دو میرا ایسا انجام
BINABASA MO ANG
شاعری 💕
Poetryنہ پوچھو مجھ سے میرے روٹھنے کا سبب تم جان کر بھی کچھ نہ کر پاؤ گے🌸 زندگی ہوتی نہیں اتنی حسیں جتنی حققیت میں آتی ہے نظر😌